عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اتراکھنڈ کے رشی کیش (ٹہری) میں 25 سے 27مئی تک منعقدہ جی -20 انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ اختتام پذیر
Posted On:
27 MAY 2023 2:25PM by PIB Delhi
جی 20 انسداد بدعنوانی ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ، جس کا افتتاح 25 مئی کو دفاع اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے کیا تھا، آج رشی کیش (ٹہری) میں اختتام پذیر ہوا۔
اس اجلاس میں یو این او ڈی سی، او ای سی ڈی، ایگماؤنٹ گروپ، انٹر پول اور آئی ایم ایف سمیت 20 رکن ممالک کے 90 مندوبین، 10 مدعو ممالک اور 9 بین الاقوامی تنظیموں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ڈی او پی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری اور جی 20 اے سی ڈبلیو جی کے صدر جناب راہل سنگھ نے کی اور اٹلی کی ٹاسک فورس کےسربراہ، جی 20 اے سی ڈبلیو جی کے شریک صدر ، مسٹر جیوانی ٹارٹاگلیہ پولسینی اور اٹلی کے خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کےمکمل وزیر ،جناب فیبریزیو مارسیلی نے مشترکہ صدارت کی۔
گزشتہ تین دنوں کے دوران، اثاثوں کی بازیابی، مفرور اقتصادی مجرموں، معلومات کے تبادلے کے لیے تعاون کے رسمی اور غیر رسمی ذرائع، بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک اور باہمی قانونی معاونت سے متعلق کئی اہم شعبوں پر گہری اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔ مندوبین نے 'بدعنوانی کی روک تھام اور مقابلہ کرنے کے لیے ذمہ دار عوامی اداروں اور اتھارٹی کی سالمیت اور اثر انگیزی کو فروغ دینے' ؛ 'بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے قانون کے نفاذ سے متعلق بین الاقوامی تعاون اور معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنانے' اور 'بدعنوانی سے متعلق اثاثوں کی بازیابی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے' کے تین اعلیٰ سطحی اصولوں پر اتفاق کیا۔
اے سی ڈبلیو جی کے پہلے دن 'جنس اور بدعنوانی' کے موضوع پر ایک منفرد ذیلی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت، محترمہ میناکشی لیکھی نے کلیدی خطبہ دیا۔ اس تقریب کے دوران، قومی اور بین الاقوامی ماہرین اور اس سے متعلق پیشہ وروں نے بدعنوانی کے صنفی پہلوؤں، جن میں خواتین کو بااختیار بنانے کا تعلق بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور صنفی حساس طرز حکمرانی اور پالیسی سازی کی ضرورت سے ہے، ان طریقوں پر غور کیا ۔
مندوبین نے رشی کیش میں قیام کے دوران ہندوستان کی بھرپور ثقافت، ورثے اور لذیذ کھانوںسے لطف اندوز ہوئے ۔ ہندوستان 9 سے 11 اگست تک کولکتہ میں ہونے تیسری اے سی ڈبلیو جی میٹنگ کے لیے دوبارہ مندوبین کی میزبانی کے لیے بے تابی سےمنتظر ہے۔ ہندوستان بدعنوانی کے خلاف بین الاقوامی لڑائی کو تقویت دینے کے جی 20 کے ایجنڈے کو مزید تحریک فراہم کرنے کے لیے پہلی ذاتی طور پر انسداد بدعنوانی وزارتی میٹنگ کی میزبانی بھی کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
5533
(Release ID: 1927731)
Visitor Counter : 192