دیہی ترقیات کی وزارت
محکمہ زمینی وسائل کے سکریٹری اجے ٹرکی نے عالمی بینک کی ٹیم کے ساتھ ریوارڈ پروگرام کا جائزہ لیا
Posted On:
27 MAY 2023 12:42PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے محکمہ زمینی وسائل (ڈی او ایل آر) کے سکریٹری جناب اجے ٹرکی نے اختراعی ترقی کے پروگرام کے ذریعے زرعی لچکداری کے لیے عالمی بینک سے امداد یافتہ ریجوینیٹنگ واٹر شیڈ (ریوارڈ) کے نفاذی امدادی مشن کا جائزہ لیا۔
ریوارڈ عالمی بینک سے امداد یافتہ ایک ریجوئینیٹگ وائٹر شیڈ پروگرام ہے، جسے 2021 سے 2026 تک نافذ کیا جا رہا ہے۔ ریوارڈ پروگرام کے فروغ کا مقصد ’’کسانوں کی لچکداری بڑھانے اور متعلقہ ریاستوں کے منتخب واٹر شیڈز میں ویلیو چینز کی مدد کرنے کے لیے اصلاح شدہ واٹرشیڈ مینجمنٹ کو اپنانے کے لیے قومی اور ریاستی اداروں کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے۔‘‘ اس پروگرام کا نفاذ وزارت دیہی ترقی کے محکمہ زمینی وسائل اور کرناٹک اور اوڈیشہ ریاستوں میں جدید واٹر شیڈ طور طریقوں کو لاگو کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ریوارڈ پروگرام کا کل بجٹ 4.5 سال کی پروگرام کی مدت میں 167.71 ملین ڈالر ہے۔ اس میں عالمی بینک سے 115 ملین ڈالر [کرناٹک (60 ملین ڈالر)، اوڈیشہ (49 ملین ڈالر) اور محکمہ زمینی وسائل (6 ملین ڈالر)]، دو حصہ لینے والی ریاستوں [کرناٹک (25.71 ڈالر) اور اوڈیشہ (21.0 ملین ڈالر) سے 46.71 ملین ڈالر اور محکمہ زمینی وسائل سے 6 ملین ڈالر)] شامل ہیں۔ عالمی بینک اور ریاستوں کے درمیان فنڈنگ پیٹرن 70:30 ہے، جب کہ عالمی بینک اور محکمہ زمینی وسائل کے درمیان یہ 50:50 ہے۔
مرکزی سطح پر، ریوارڈ پروگرام کے دائرے میں محکمہ زمینی وسائل کے ذریعے انتظام، نگرانی، کمیونی کیشن اور معلومات شیئر کرنے کے کام شامل ہیں۔ ریاستی سطح پر ریوارڈ پروگرام ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے دائرے میں ہوگا اور اہم سائنس پر مبنی کام کاج اور کارکردگی کے نفاذ کی مدد کرے گا، جس کا مقصد آخرکار ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں ڈبلیو ڈی سی-پی ایم کے ایس وائی 2.0 کے وسیع پس منظر کو شامل کرنا ہے۔
تیسرا نفاذی امدادی مشن (آئی ایس ایم) کے ایک حصہ کے طور پر محترمہ پریتی کمار کی صدارت میں عالمی بینک کی ٹیم نے پیش رفت کا جائزہ لینے اور اگلے 6 مہینوں کے ایکشن پلان کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے تیسرے آئی ایس ایم کے لیے ڈی او ایل آر اور ریوارڈ ریاستوں کا دورہ کیا۔ مشن پورا کرنے کے بعد کل ٹیم نے حکومت ہند کے محکمہ زمینی وسائل کا دورہ کیا اور ڈی او ایل آر کے سکریٹری کو آئی ایس ایم کے نتائج کی جانکاری دی۔ ڈی بریفنگ کے دوران ٹیم نے محسوس کیا کہ ریوارڈ کی پیش رفت پٹری پر ہے اور اس نے موجودہ پیش رفت کے لیے ڈی او ایل آر کی کوششوں کی تعریف کی اور ڈی او ایل آر کے سکریٹری سے پروگرام کے ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹرز کے مطابق پیش رفت حاصل کرنے کے لیے ان سے مسلسل مدد فراہم کرنے کی درخواست کی۔
ڈی بریفنگ کی میٹنگ کے دوران جن دیگر نکات پر بات چیت کی گئی ان میں واٹر شیڈ کمپوننٹ پر سنٹر آف ایکسی لنس، جسے ریوارڈ پروگرام کے تحت بنگلورو میں قائم کیا گیا تھا، کو مضبوط کرنا، سائنس پر مبنی واٹر شیڈ مینجمنٹ پر قومی سطح کے ورکشاپ کا اہتمام کرنا، تجرباتی بنیاد پر ملک بھر کی زمینی وسائل کی فہرست (ایل آر آئی) کی توسیع کے لیے پروٹوکال تیار کرنا، کسانوں کو ایل آر آئی پر مبنی ڈیجیٹل صلاح سے متعلق خدمات فراہم کرنا اور ریوارڈ کے افسران کی معلومات کو بڑھانے سے متعلق دورہ شامل ہے۔
جوائنٹ سکریٹری (ڈبلیو ایم) جناب نتن کھاڑے، عالمی بینک کے آئی ایس ایم ممبران کے سینئر ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سی پی ریڈی، ریوارڈ پروگرام کے این پی ایم یو ک ماہرین اور ڈی او ایل آر کے دیگر عہدیداروں نے میٹنگ میں حصہ لیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5532
(Release ID: 1927707)
Visitor Counter : 157