بجلی کی وزارت

ہندوستان جولائی 2023 میں گوا میں جی-20  توانائی کی منتقلی وزارتی  میٹنگ کے ساتھ ساتھ 14ویں صاف  توانائی وزارتی اور 8ویں مشن انوویشن میٹنگ کی میزبانی کرے گا


سی ای ایم  - 14 / ایم آئی -8 "صاف توانائی کو ایک ساتھ آگے بڑھانے" کے لیے پالیسیوں اور ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرے گا

وزیر توانائی نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کے ساتھ مل کر 14ویں کلین انرجی منسٹریل کے لیے ویب سائٹ اور لوگو کا آغاز کیا

توانائی کی منتقلی کے لیے کئی شعبوں میں اختراع کی ضرورت ہے: وزیر بجلی آر کے سنگھ

Posted On: 26 MAY 2023 11:31AM by PIB Delhi

14ویں کلین انرجی وزارتی اور 8ویں مشن انوویشن میٹنگ (سی ای ایم-14 / ایم آئی – 8)  19سے 22 جولائی، 2023 کے دوران گوا میں منعقد ہوگی۔ جی-20 توانائی منتقلی  وزارتی میٹنگ  کے موقع  پر طے ، سی ایم  ایم -14 /ایم آئی- 8  کا موضوع "صاف توانائی کو ایک ساتھ آگے بڑھانا"ہے۔ اس سال کی کلین انرجی منسٹریل (سی ای ایم) اور مشن انوویشن (ایم آئی) میٹنگز حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں، نجی شعبے، تعلیمی اداروں، اختراع کاروں، سول سوسائٹی، ابتدائی کیریئر محققین اور پالیسی سازوں کو ایک چار روزہ پروگرام میں، ایک ساتھ لائیں گی، جس میں اعلیٰ سطحی وزارتی مکالمے، عالمی پہل کا آغاز، ایوارڈ کے اعلانات، وزیر-سی ای او گول میزیں اور صاف توانائی کی منتقلی کے متنوع موضوعات پر  بہت سے ضمنی  پروگرام  ہوں گے۔ سی ای ایم -14 / ایم آئی -8 میں ایک عوامی ٹکنالوجی کی نمائش بھی پیش کی جائے گی، جو ہندوستان اور دنیا بھر سے صاف توانائی میں جدید پیش رفت کا مظاہرہ کرے گی۔ مکمل اجلاس 21 جولائی 2023 کو طے ہیں، جب کہ بیک ٹو بیک جی - 20 توانائی کی منتقلی کی وزارتی میٹنگ 22 جولائی کو ہوگی۔

"صاف توانائی کو ایک ساتھ آگے بڑھانا" کے  موضوع کے تحت اعلیٰ سطحی گول میزیں، ضمنی تقریبات اور ٹیکنالوجی کی نمائشیں اسٹیک ہولڈرز کو پوری دنیا میں صاف توانائی کی ٹیکنالوجی اور حل کو آگے بڑھانے والی پالیسیوں اور پروگراموں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ،صاف توانائی کی تعیناتی کو تیز کرنے کے قابل بنائے گی۔

کل نئی دہلی میں بجلی کی وزارت میں منعقدہ ایک تقریب میں، مرکزی بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر آر کے سنگھ اور مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مل کر 14ویں کلین انرجی منسٹریل اور 8ویں مشن انوویشن  میٹنگز کے لیے ویب سائٹ اور لوگو لانچ کیا۔ ویب سائٹ تک اس لنگ پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: https://www.cem-mi-india.org/۔  یہ ویب سائٹ وفود کا رجسٹریشن، پروگرام کا جائزہ، مقررین کی تفصیلات، شرکاء اور ممبر پورٹلز اور مزید کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MEWB.jpg

ماضی کی وزارتی روایت کی پیروی کرتے ہوئے، حکومت ہند کی طرف سے  سی ای ایم-14 / ایم آئی -8 کے میزبان کے طور پر، اس اعلیٰ سطحی تقریب کے لیے ایک منفرد شناخت بنانے کے لیے ایک الگ لوگو ڈیزائن کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021DPB.jpg

لوگو (مذکورہ بالا) رنگوں کے متنوع سیٹ کو ظاہر کرتا ہے، جو ممالک اور شراکت داروں کے درمیان مصروفیت کے تنوع کی نمائندگی کرتا ہے۔ قابل تجدید وسائل، جیسے سورج، ہوا اور پانی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ سبز اور نیلے رنگ کا استعمال کرتے ہوئے کرسٹ اور گرت، قابل تجدید توانائی کے وسائل کی تغیر کی نشاندہی کرتی ہے اور مرکب توانائی کی کارکردگی کے پہلے ایندھن پر زور دیتا ہے، جو توانائی کے استعمال کے تمام پہلوؤں کو کم کرتا ہے۔

ویب سائٹ اور لوگو کا آغاز کرتے ہوئے، وزیر توانائی نے کہا: "کلین انرجی منسٹریل فورم ملک کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ عالمی کلین انرجی کمیونٹی کو بلائے اور مختلف پروگراموں میں مصروف ہو اور صاف توانائی کے اختراع کے وسیع میدان میں تعیناتی  تک لے آئے۔ "

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر نے کہا کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو دنیا کی تیز ترین شرحوں میں سے ایک میں شامل کر رہا ہے اور یہ ترقی کووڈ- 19  وبائی امراض کی وجہ سے رکاوٹوں کے باوجود جاری ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت اخراج کی شدت کو کم کرنے میں بھی اہم پیش رفت کر رہا ہے۔ "ہندوستان توانائی کی منتقلی میں ایک لیڈر کے طور پر ابھرا ہے اور اس کا مقصد آب و ہوا کی کارروائی میں ایک لیڈر بننا جاری رکھنا ہے۔"

وزیر موصوف نے کہا کہ کلین انرجی منسٹریل نیٹ زیرو کی طرف گرین ہائیڈروجن کو اپنانے، گرین ہائیڈروجن میں بین الاقوامی تجارت کے لیے مشترکہ معیارات کی تشکیل اور پوری دنیا کے سرسبز ہونے کے تصور جیسے مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک فورم فراہم کرے گا۔ "ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا، کہ تجارت آزاد اور کھلی ہو، اگر ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سرسبز و شاداب ہو،  تو ہمارے پاس تحفظ پسندی نہیں ہو سکتی، اور پوری دنیا کو سرسبز ہونا پڑے گا، کیونکہ اکیلے ایک یا دو ممالک سرسبز ہونا کوئی فرق  نہیں پیدا کرے  گا۔ "

مشن انوویشن میٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ غیر حجری ایندھن کی دنیا کی طرف جانے کی پوری مشق مشن انوویشن ہے۔ توانائی کی منتقلی کے لیے متعدد شعبوں میں اختراع کی ضرورت ہوتی ہے۔ سبز اسٹیل، سبز کھاد، سبز ایلومینیم، سبز بجلی، سبز فیڈ اسٹاک اور چوبیس گھنٹے قابل تجدید توانائی کے لیے اختراع کی ضرورت ہے۔ اختراع ایک نئی دنیا میں ہماری منتقلی کے ساتھ منسلک ہے ، جو آب و ہوا کے موافق اور سیارے کے موافق ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بنی نوع انسان کو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، سوڈیم آئن جیسے متبادل تلاش کرنا ہوں گے، جو کہ متنوع سپلائی چینز میں بھی مدد کر سکتے ہیں اور بنی نوع انسان کے لیے حکمت عملی وضع کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033J3B.jpg

سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا: "ہندوستان کم کاربن کے مستقبل کے لیے پرعزم ہے اور اس کا مقصد صاف توانائی کی اختراع کو تیز کرتے ہوئے، ملک کے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے۔ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم زیادہ محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے مل کر کام کریں۔ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کسی ایک ملک، تنظیم، کمپنی یا کسی بھی انفرادی کوشش کے کنٹرول سے باہر ہیں۔

کلین انرجی منسٹریل

کلین انرجی منسٹریل (سی ای ایم) کو 2009 میں ایک اعلیٰ سطحی عالمی فورم کے طور پر قائم کیا گیا تھا،  تاکہ ان پالیسیوں اور پروگراموں کو فروغ دیا جا سکے، جو صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھاتے ہیں، اور ان  اسباق  کو، جو ہم نے سیکھا ہے اور بہترین طریقوں کو شیئر کرتے ہیں، اور عالمی صاف توانائی کی معیشت میں منتقلی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اقدامات شریک حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مبنی ہیں۔ کلین انرجی منسٹریل کے لیے فریم ورک، جس کی 2021 میں بارہویں کلین انرجی منسٹریل میں دوبارہ تصدیق کی گئی، سی ایم  گورننس کے ڈھانچے کی وضاحت کرتا ہے اور مشن کے بیان، مقاصد، رکنیت، اور رہنما اصولوں کا خاکہ پیش کرتا ہے۔ سی ای ایم ایک بین الاقوامی کلین انرجی لیڈر شپ پلیٹ فارم ہے، ایک کنویننگ پلیٹ فارم، ایک ایکشن پلیٹ فارم، اور ایکسلریشن پلیٹ فارم ہے۔

ہندوستان نے 2013 میں 4ویں کلین انرجی منسٹریل (سی ایم ایم - 4) کی میزبانی کی۔ سی ایم  کی گلوبل لائٹنگ چیلنج مہم کی قیادت کے ذریعے، جو ہندوستان کی اُنت جیوتی  سے بائی  افورڈیبل ایل ای ڈیز فار آل (یو جے اے ایل اے)  پروگرام سے متاثر تھی، ہندوستان نے بہت سی دوسری حکومتوں اور صنعتوں کی مدد کی،  تاکہ  عالمی طور پر 10 بلین ایل ای ڈیز کے عالمی  اجتماعی ہدف حاصل کیا جائے۔ اس کوشش کو حکومت ہند کی جانب سے بیورو آف انرجی ایفیشنسی نے مربوط کیا تھا۔

سی ای ایم  کے 29 ارکان ہیں: یورپی کمیشن اور 28 حکومتیں (بڑے پیمانے پر جی -20  رکنیت کے ساتھ ہم آہنگ) یعنی آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چلی، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، کوریا، میکسیکو ، نیدرلینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، اسپین، سویڈن، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ۔

مشن انوویشن

مشن انوویشن (ایم آئی)  23 ممالک اور یورپی کمیشن (یورپی یونین کی جانب سے) کا ایک وزارتی سطح کا عالمی فورم ہے، جو صاف توانائی کے انقلاب کو تیز کرتا ہے اور پیرس معاہدے کے اہداف اور نیٹ زیرو کے راستوں کی طرف پیش رفت کرتا ہے۔  ایم آئی  کا بنیادی مقصد صاف توانائی کو سستی، پرکشش اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے تحقیق، ترقی اور مظاہرے میں ایک دہائی کی کارروائی اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے۔ یہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ذریعے کم لاگت مالیات کو متحرک کرنے، نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجی کے  آر اینڈ ڈی  کو آگے بڑھانے والی کلین ٹیکنالوجیز کی مانگ کو بڑھانے کے لیے صاف توانائی کی اختراع کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کر کے ایسا کرتا ہے۔

مشن انوویشن (ایم آئی) ((2015-2020  کے پہلے مرحلے کا اعلان 30 نومبر 2015 کو سی او پی- 21 میں کیا گیا تھا، جب عالمی رہنما پیرس میں جمع  ہوئے تھے، تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی حوصلہ مند  کوششوں کا عزم کیا جا سکے۔ آغاز کے بیان کے حصے کے طور پر، تمام رکن ممالک نے 5 سالوں میں صاف توانائی کی تحقیق، ترقی اور مظاہرے (آر ڈی اینڈ ڈی) پر حکومتی فنڈنگ کو دوگنا کرنے اور صاف توانائی کے  آر ڈی اینڈ ڈی پر ، پروگراموں میں بین الاقوامی اور نجی شعبے کی شمولیت، تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کا عہد کیا۔  پہلے مرحلے کے 5 سال کے کامیاب دور کے بعد اور  اختراع کو تیز کرنے کے لیے صاف توانائی کی سرمایہ کاری کی اہم ضرورت کو تسلیم کرنے کے بعد، مشن انوویشن (ایم آئی -2.0) کا دوسرا مرحلہ 2 جون 2021 کو شروع کیا گیا۔  ایم آئی -2.0 کی توجہ عمل کی دہائی (2021-2030)  پر مرکوز  ہے ، اور زور  اس بات پر  ہے کہ جدید صاف توانائی کی ٹیکنا لوجی کی تعیناتی کو بڑھایا جائے اور صاف توانائی کو سستی، پرکشش اور سب کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔ یہ پیرس معاہدے کے اہداف اور خالص صفر تک پہنچنے کے راستے کی طرف پیش رفت کو تیز کرے گا۔

سی ای ایم  اور ایم آئی دونوں کا مقصد ایک عالمی صاف توانائی کی معیشت میں منتقلی کو آسان بنانے کے لیے سیکھے گئے اسباق اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا ہے۔ وہ ایسا ایک سالانہ وزارتی اجلاس کے مجموعے کے ذریعے کرتے ہیں،جس میں  مکمل اجلاس، ضمنی پروگرام اور اعلیٰ سطحی گول میزیں، اور سال بھر تکنیکی کام سی ای ایم  کے اندر اقدامات اور مہمات اور  ایم آئی کے اندر مشنز کی شکل میں ہوتے ہیں، جو اجتماعی کارروائیاں پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-5504



(Release ID: 1927449) Visitor Counter : 119