بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی  نے ملٹی پلز پرائیویٹ ایکوٹی فنڈ –سوئم اور سی پی پی انویسٹمنٹ بورڈ پرائیویٹ ہولڈنگز(چہارم) اِنک کے ذریعہ ایکو ٹکنالوجی  اینڈ سروسیز پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ایڈیشنل سیریز ای لازماً  قابل مبادلہ  پریفرینس شیئرز کی حصولیابی کو منظوری دی

Posted On: 26 MAY 2023 11:22AM by PIB Delhi

ہندستان کے مسابقتی کمیشن  (سی سی آئی) نے ملٹی پلز پرائیویٹ ایکوٹی فنڈ سوئم اور سی پی پی انویسٹمنٹ بورڈ پرائیویٹ ہولڈنگز(چہارم ) اِنک کے ذریعہ ایکو ٹکنالوجی  اینڈ سروسیز پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ایڈیشنل سیریز ای لازماً  قابل مبادلہ  پریفرینس شیئرز کی حصولیابی کو منظوری دی۔

اس استصال سے ملٹی پلز پرائیویٹ ایکوٹی فنڈ سوئم  (ملٹی پلز فنڈ سوئم) سی پی پی انویسٹمنٹ بورڈ پرائیویٹ ہولڈنگز(چہارم ) اِنک(سی پی ایچ آئی-چہارم) کے ذریعہ ایکو ٹکنالوجی  اینڈ سروسیز پرائیوٹ لمیٹیڈ(ایکو /ٹارگیٹ) کے ایڈیشنل سیریز ای لازماً  قابل مبادلہ  پریفرینس شیئرز(سی سی پی ایس) کی حصولیابی ظاہر ہوتی ہے۔

ملٹی پلز فنڈ سوئم : ملٹی پلز فنڈ سوئم  سیکورٹیز  اینڈ ایکسچنج بورڈ آف  انڈیا  کے ساتھ منسلک ایک  زمرہ  دوئم  آلٹر نیٹیو  انویسٹ منٹ فنڈ ہے جس کا بندوبست  ملٹی پلز آلٹرنیٹ  ایسٹ منجمنٹ  پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ اس کا تعلق ملٹی پلز گروپ سے ہے جو اپنے معاون کمپنیوں کے ذریعہ ہندستان میں فلم کی نمائش ،مالیاتی خدمات، بینکنگ وغیرہ سمیت مختلف شعبوں میں براہ راست  یا بالواسطہ  مصروف ہے۔

سی پی ایچ آئی -چہارم: سی پی ایچ آئی-چہارم  ایک کناڈیائی کارپوریشن ہے اور کناڈا پنشن  پلان انویسٹ منٹ بورڈ (سی پی پی آئی بی) کی مکمل ملکیت والی  معاون کمپنی ہے۔ سی پی پی آئی گروپ  اپنی معاون کمپنیوں کے ذریعہ کئی شعبوں مثلاً  پبلک ایکوٹیز، پرائیوٹ ایکوٹیز، ریئل اسٹیٹ  ، بنیادی ڈھانچہ اور مقررہ آمدنی والی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

ایکو: ایکو ایک پرائیوٹ کمپنی ہےجو بنیادی طور پر ٹکنالوجی اور آؤٹ سورس خدمات فراہم  کرانے ٹکنالوجی پروڈکٹس اور انفارمیشن  ٹکنالوجی  سے چلنے والے ڈاٹا کمیونی کیشن سسٹمز پروسیس قائم کرنے ، چلانے اور ان کا بندوبست کرنے کا کاروبار کرتی ہے۔  اس کے علاوہ یہ ٹارگیٹ کمپنی  (اے) موبائل فون جیسے الیکٹرانک آلات کے لئے نقصان سےمکمل تحفظ  کے پلانز  چلانے اور (بی) اپنے پلیٹ فارم‘ایکو ڈرائیو’ کے ذریعہ نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں  کو فروخت کرنے اور خریدنے کی سہولت جیسی خدمات فراہم کراتی ہے۔  اس کے علاوہ  یہ ٹارگیٹ کمپنی (اپنے معاونین کے ذریعہ) ہندستان میں جنرل انشورنس (نان لائف) فراہم کرانے   کا کاروبار بھی کرتی ہے۔

سی سی آئی کا مفصل آرڈر بعد میں شائع کیا جائے گا۔

****

ش ح۔ ا گ ۔ ج

U-no5503



(Release ID: 1927447) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu