کانکنی کی وزارت

کانکنی کی وزارت آئی آئی ٹی بومبے  کے اشتراک سے 29 مئی کو ممبئی میں پہلی کانکنی کے متعلق اسٹارٹ اپ سمٹ کا اہتمام کررہی ہے


ایک سو بیس اسٹارٹ اپ اور بیس سے زیادہ بڑی صنعتیں اس میں شرکت کریں گی

Posted On: 26 MAY 2023 11:51AM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کوئلے اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی پہلی کانکنی اسٹارٹ اپ سمٹ کا فتتاح کریں گے جس کا اہتمام آئی آئی ٹی بومبے کے اشتراک سے کانکنی کی وزارت کی جانب سے کیا جارہا ہے اور یہ سمٹ ممبئی میں 29 مارچ 2023 کو ہوگی۔ کانکنی ، کوئلہ اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب اس سمٹ کے اختتام اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ منفرد سمٹ اختراع اور تکنیک پر خاص طور سے توجہ دے گی جس سے کارکردگی میں بہتری آئے گی اور کانکنی اور میٹلرجی کے شعبے میں آٹونومی دینے میں مدد ملے گی اور اس سے تحفظ بھی بڑھے گا۔

ملک کے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہونے کے ساتھ، کان کنی کے شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے کی گنجائش ہے، تاکہ کھوج اور کان کنی میں نئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھا کر کان کنی کی صنعت کے عمل کو آسان بنایا جا سکے اور کان کنی میں اضافہ کیا جا سکے۔

اس تقریب کے دوران، کانکنی کی وزارت کان کنی اور دھات کاری کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کرے گی اور یہ کہ مختلف ٹیکنالوجی سے لیس یہ اسٹارٹ اپ کس طرح کان کنی کے شعبے کی سرگرمیوں میں اپنا تعاون دے سکتے  ہیں اور کان کنی  کے شعبے کی صلاحیت کو بڑھا نے اور کانکنی کے کھوج کے صلاحیتوں  میں تقویت دے سکتے ہیں۔

اس سربراہ کانفرنس میں معدنیات  کے شعبے کی تلاش   میں  سرکردہ  صنعتوں، مالیاتی اداروں اور بینکوں کے ساتھ بات چیت پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کھوج ، ورچوئل رئیلٹی، آٹومیشن، ڈرون ٹیکنالوجی، کنسلٹنسی وغیرہ کے شعبوں میں کام کرنے والے طلباء اور نوجوان پیشہ ور افراد بھی اس ایونٹ سے مستفید ہوں گے۔ اس سمٹ میں 120 سے زیادہ اسٹارٹ اپس اور 20 بڑی صنعتیں شرکت کریں گی۔

جدید فنی نمائش، کان کنی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی نمائش، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ٹیکنیکل  مذاکرات اور پینل ڈسکشن، اسٹارٹ اپس کی پریزنٹیشنز، طوفانی اجلاس  منعقد ہونے والی پہلی کان کنی اسٹارٹ اپ سمٹ کی چند اہم جھلکیاں ہیں۔ جوکہ بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں ہوں گی۔

****

U.No:5505

ش ح۔ح ا۔س ا



(Release ID: 1927442) Visitor Counter : 104