نیتی آیوگ

نیتی آیوگ، گورننگ کونسل کی 8ویں میٹنگ  کا اہتمام کرے گا


گورننگ کونسل کی میٹنگ کا تھیم ہے ’وکست بھارت @ 2047: ٹیم انڈیا کا رول‘

Posted On: 25 MAY 2023 4:13PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ 27 مئی، 203 کو نئی دہلی کے پرگتی میدان کے نئے کنونشن سنٹر میں’وکست بھارت @ 2047: ٹیم انڈیا کا رول‘ موضوع پر  اپنی گورننگ کونسل کی 8ویں میٹنگ کا اہتمام کرے گا۔

دن بھر چلنے والی اس میٹنگ کے دوران آٹھ اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی، جن میں (1) وکست بھارت @ 2047، (2) بہت چھوٹی، چھوٹی اور  درمیانی صنعت (ایم ایس ایم ای) پر مخصوص توجہ، (3) بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری، (4) تعمیل کو کم کرنا، (5) خواتین کو با اختیار بنانا، (6) صحت اور غذائیت، (7) ہنرمندی کا فروغ اور (8) علاقے کی ترقی اور سماجی بنیادی ڈھانچے کے لیے رفتار کی طاقت شامل ہیں۔

اس میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ/ گورنر/ لیفٹیننٹ گورنر، ممبران کے طور پر شامل مرکزی وزراء اور نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اور دیگر ممبران شامل ہوں گے۔ نیتی آیوگ کے چیئرمین کے طور پر وزیر اعظم  اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

گورننگ کونسل کی 8ویں میٹنگ کی تیاری کے طور پر،  دوسری چیف سکریٹریز کانفرنس جنوری 2023 میں منعقد کی گئی تھی، جہاں ان موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔ زمینی سطح کا وسیع نقطہ نظر حاصل کرنے کے لیے کانفرنس سے پہلے  موضوعات کے ماہرین، ماہرین تعلیم اور ڈاکٹروں کے ساتھ متعلقین کے وسیع صلاح و مشورے اور غور و فکر کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ چیف سکریٹریز کی دوسری کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حصہ لیا۔ اس کانفرنس میں حکومت ہند کے چنندہ سکریٹریوں اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز نے حصہ لیا تھا، جس میں انہوں نے موضوعات کے مطابق بہترین طور طریقوں  اور پالیسی سے متعلق نقطہ نظر کو شیئر کرکے  سرگرمی سے شرکت کی تھی۔

ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت اور سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر  اپنی اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے جہاں یہ اگلے 25 برسوں میں  تیزی سے ترقی کا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں، گورننگ کونسل کی 8ویں میٹنگ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ایک خاکہ تیار کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جس میں مرکز اور ریاست ٹیم انڈیا کے طور پر مل کر کام کر سکتے ہیں۔ یہ بین الاقوامی پس منظر میں ایک اہم رول نبھائے گا کیوں کہ ہندوستان  کی سماجی و اقتصادی ترقی اور تبدیلی کا دنیا بھر میں  مثبت اور متعدد اثر ہو سکتا ہے۔

گورننگ کونسل کی 8ویں میٹنگ بھی ہندوستان کی جی 20 صدارت کے پس منظر میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ہندوستان کو جی 20 کے اصولی منتر ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ اپنے تہذیبی اقدار اور  ہمارے سیارہ کے مستقبل کو بنانے میں ہر ایک ملک کے رول کے بارے میں اپنے تصور کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ ابھرتی ہوئی دنیا کو ہندوستان کی اصولوں پر مبنی قیادت فراہم کرنے کی صلاحیت اور بڑے پیمانے پر ترقی فراہم کرنے کی صلاحیت کے بارے میں بہت سی امیدیں ہیں۔ اس مخصوص ترقی کا  مقصد حاصل کرنے میں مرکز اور ریاستوں نے اہم رول نبھایا ہے۔

ہندوستان کی ترقی ریاستوں کی ترقی کے ساتھ گہرے طور پر جڑی ہوئی ہے۔ اسی بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے 76ویں یوم آزادی کے خطاب میں کہا تھا، ’جب ہماری ریاستیں بڑھتی ہیں، ہندوستان بڑھتا ہے‘۔ یہ اگلی سہ ماہی صدی کے لیے ہندوستان کے جامع اور پائیدار وژن  کی رہنمائی کرنے والا جذبہ ہوگا۔ اس وژن کو حاصل کرنے کے لیے، گورننگ کونسل کی 8ویں میٹنگ  مرکز و ریاستوں کے تعاون کو مضبوط کرنے اور وکست بھارت @ 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے  شراکت داری بنانے کی خاطر ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5480



(Release ID: 1927302) Visitor Counter : 98