صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

کھنٹی میں آدیواسی امور کی مرکزی وزارت کے زیر اہتمام خواتین کانفرنس کا انعقاد

Posted On: 25 MAY 2023 2:14PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (25 مئی، 2023) جھارکھنڈ کے کھونٹی میں آدیواسی امور کی مرکزی وزارت کے ذریعہ منعقدہ خواتین کانفرنس میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک خاتون ہونا یا قبائلی معاشرے میں پیدا ہونا کوئی نقصان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین کی خدمات کی بے شمار متاثر کن مثالیں موجود ہیں اور خواتین نے سماجی اصلاحات، سیاست، معیشت، تعلیم، سائنس اور تحقیق، کاروبار، کھیل اور فوجی افواج اور بہت سے دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیاب ہونے کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور خود کو دوسروں کے پیمانے پر پرکھیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر موجود لامحدود طاقت کو بیدار کریں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے سماجی اور معاشی دونوں پہلو یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی محنتی بہنیں اور بیٹیاں ریاست کی معیشت کے ساتھ ساتھ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کی طاقت جھارکھنڈ کی دیہی معیشت کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس لیے جھارکھنڈ میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو سیلف ہیلپ گروپس سے جوڑنا اور ان کی ہنرمندی کی ترقی کے ذریعہ روزگار فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس کے ذریعے خواتین اپنے حقوق اور حکومت کی جانب سے ان کے مفاد میں چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کریں گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ قبائلی معاشرہ کئی شعبوں میں مثالی مثالیں پیش کرتا ہے۔ ان میں سے ایک قبائلی معاشرے میں جہیز کے نظام کا عدم رواج ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ، یہاں تک کہ تعلیم یافتہ لوگ بھی، آج تک جہیز کے نظام کو نہیں چھوڑ سکے ہیں۔

صدر جمہوریہ کا خطاب پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 5474



(Release ID: 1927240) Visitor Counter : 101