خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت نے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آربی پی) -2023کے لئے نامزدگیاں مدعو کی ہیں
یہ نامزدگیاں پورٹل https://awards.gov.in. پر31جولائی 2023 تک صرف آن لائن طریقہ کارکے ذریعہ ہی قابل قبول ہوں گی
Posted On:
25 MAY 2023 1:20PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت ہرسال باوقار پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آربی پی) کا انعقاد کرتی ہے۔یہ باوقارایوارڈ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل بچوں کی کامیابیوں کے اعتراف میں دیئے جاتے ہیں ۔ جنھوں نے بہادری وشجاعت ، کھیل کود ، سماجی خدمت ، سائنس وٹیکنالوجی ، ماحولیات ، آرٹ وثقافت اورجدت طرازی کے شعبوں میں غیرمعمولی کارکردگی مظاہرہ کیاہے اورجو قومی سطح پر اعزاز سے نوازے جانے کے حقدارہیں ۔ یہ ایوارڈس، عزت مآب صدرجمہوریہ ہند ، نئی دہلی میں ہرسال جنوری میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب /پروگرام میں عطاکرتے ہیں ۔ یہ ایوارڈس ایک لاکھ روپے کے نقد انعام ، ایک تمغہ اورایک سند پرمشتمل ہیں ۔
کوئی بھی بچہ ، جوبھارتی شہری ہے اوربھارت میں مقیم ہے ، اورجس کی عمر18سال سے زیادہ نہیں ہے (درخواست /نامزدگی کی حصولیابی کی آخری تاریخ تک )وہ اس ایوارڈ کے لئے درخواست دے سکتاہے ۔پی ایم آربی پی کے لئے یہ درخواستیں / نامزدگیاں، اسی مقصد کے لئے تیارکئے گئے پورٹل https://awards.gov.in. پر31جولائی 2023 تک صرف آن لائن طریقہ کارکے ذریعہ ہی وصول کی جائیں گی۔آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جولائی 2023ہے ۔
یہ نامزدگیاں پورٹل https://awards.gov.in. پر31جولائی 2023 تک صرف آن لائن طریقہ کارکے ذریعہ ہی قابل قبول ہوں گی۔
https://wcd.nic.in/sites/default/files/PMRBP%20Guidelines.pdf تفصیلی رہنما ہدایات پورٹل
پردستیاب ہیں ۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
U -5471
(Release ID: 1927165)
Visitor Counter : 119