مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
سب سے تیز 5 جی کا تعارف
گنگوتری میں 2,00,000 ویں 5 جی سائٹ کا ا ۤغاز
8 مہینوں میں 700 اضلاع پر محیط 2,00,000 سائٹس کو نصب کیا گیا ہے
5جی نیٹ ورک تمام 28 ریاستوں اور8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب شروع کر دیا گیا ہے
چار دھام کو فائبر کنیکٹیویٹی وقف
چاردھام (بدریناتھ، کیدارناتھ، گنگوتری، یمنوتری) کا اب 5 جی موبائل کوریج سے احاطہ کیا گیا ہے اور ان میں فائبر کنیکٹیویٹی ہے
ان چار دھاموں پر جانے والے عازمین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کے لیے اعلیٰ انٹرنیٹ بینڈوتھ
امریکہ نے ہندوستانی 4 جی / 5 جی ٹیکنالوجی اسٹیک کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے
Posted On:
24 MAY 2023 10:27PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مانا، اتراکھنڈ میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا "21ویں صدی کے ترقی یافتہ ہندوستان کے دو بڑے ستون ہیں۔ پہلا، پہلا ہماری وراثت پر فخر اور دوسرا، ترقی کے لئے تمام ممکنہ کوششیں اور اتراکھنڈ ان دونوں ستونوں کو مضبوط کر رہا ہے۔"
وزیر اعظم کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے اور ترقی کے ستون کو مضبوط کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے مواصلات، ریلویز اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی جناب اشونی ویشنو اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے گنگوتری میں 2,00,00 ویں 5 جی سائٹ کا آغاز کیا، اور آج اتراکھنڈ کے دہرادون میں چاردھام پر فائبر کنیکٹیوٹی کو قوم کے نام وقف کیا۔ مرکزی اور ریاستی حکومت کے مختلف سینئر عہدے داران نے بھی ذاتی طور پر اور ورچول طور پر شرکت کی۔
وزیر اعظم نے یکم اکتوبر 2022 کو 5 جی خدمات کا آغاز کیا اور آغاز کے 8 ماہ کے اندر 700 اضلاع پر محیط 2,00,000 سائٹس کو نصب کیا گیا ہے۔ 5 جی نیٹ ورک اب تمام 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کے تیز ترین 5 جی رول آؤٹس میں سے ایک ہے۔
چاردھام (بدریناتھ، کیدارناتھ، گنگوتری، یمنوتری) کا اب 5جی موبائل کوریج سے احاطہ کیا گیا ہے۔ چاردھام یاترا کے زیادہ تر ٹاورز کو بھی اب جوڑدیا گیا ہے۔
فائبر کنیکٹیویٹی جو انتہائی اعلیٰ بینڈوتھ کو سپورٹ کرتی ہے، ان مقامات پر جانے والے عازمین کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کے لیے انتہائی اعلیٰ انٹرنیٹ بینڈوتھ کو یقینی بنائے گی اور عوام کی زندگیوں کو آسان بنائے گی جو کہ حکومت کے شہری پر مرتکز اقدام کا ایک حصہ ہے۔ مندر کے احاطے میں اور اس کے آس پاس اور یاترا کے راستے میں وائس اور ویڈیو کال کا معیار اب سے زیادہ تعداد میں عازمین کی آمد کے باوجود بہت اچھا ہوگا۔ مزید یہ کہ گھنگریا سے ہیم کنڈ صاحب تک پورے ٹریکنگ پاتھ (6 کلومیٹر) کا بھی موبائل خدمات سے احاطہ کیا گیا ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ٹیلی کام کرانتی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ 5 جی تعارف دنیا کے تیز ترین رول آؤٹ میں سے ایک رہا ہے جس میں فی منٹ ایک سائٹ نصب ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ گنگوتری، چار دھام میں 2,00,000 ویں 5 جی سائٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 6 جی ٹیکنالوجی کی ترقی میں قیادت کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، ہندوستان کے پاس 6 جی ٹیکنالوجی میں 100 سے زیادہ پیٹنٹ ہیں، جو ملک کے باصلاحیت انجینئروں اور اختراع کاروں کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک ہندوستانی 4 جی /5 جی ٹیکنالوجی اسٹیک میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے اتراکھنڈ حکومت کی حمایت اور تیز تر منظوریوں کے لئے شکریہ ادا کیا جس نے اتراکھنڈ میں بہت تیز رفتاری سے ٹیلی کام خدمات کے قیام میں مدد کی ہے۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریاست کے سب سے زیادہ دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام خدمات شروع کرنے کے لیے تعاون کے لیے خدمت فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ چاردھام میں رابطہ عازمین کو اپنے رشتہ داروں اور دنیا سے جڑے رہنے کے قابل بنائے گا۔ سنچار کرانتی میں سب سے زیادہ دور دراز کے دیہاتوں کا بھی احاطہ بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ 21ویں صدی کی تیسری دہائی اتراکھنڈ کی دہائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی میں قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہاڑوں میں تیز رفتار نیٹ ورک حقیقی وقت کی بنیاد پر آفات کے انتظام اور نگرانی کے بھی قابل بنائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دنیا میں ہونے والے تمام ڈیجیٹل لین دین کا 40 فیصد ہندوستان میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ہندوستان 5 جی میں عالمی معیارات قائم کر رہا ہے اور ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں لیڈر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ان کے خطاب میں ڈیوائس، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، ڈیٹا ریٹ اور ڈیجیٹل فرسٹ جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے آخر میں نتیجہ اخذ کیا کہ مرکز اور ریاستی حکومت انتودیا کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آخری میل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
حکومت ہند ہر دور دراز گاؤں اور ملک کے ہر فرد کو عالمی معیار کی کنیکٹیوٹی فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔
اتراکھنڈ میں ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کے لیے مختلف اقدامات
مواصلات کی وزارت نے ایک بہت ہی مضبوط اور سستی مواصلاتی خدمات کی رسائی کو اس ریاست کے دور دراز کونے تک تیز رفتاری سے بڑھانے کے لیے متعدد پروگرام اور نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔
ریاست اتراکھنڈ میں آج ٹیلی کام خدمات حسب ذیل ہیں:
- 92.5 فیصد دیہی آبادی کا 4 جی موبائل سگنل سے احاطہ کیا گیا ہے (30اپریل 2023 تک، ریاست اتراکھنڈ میں 1.4 کروڑ موبائل صارفین اور 3.2 لاکھ وائر لائن صارفین ہیں)۔
- اس کا 9,000 ٹاورز سے احاطہ کیا گیا ہے جس میں 33,000 بی ٹی ایس ہیں۔
- اتراکھنڈ میں کئی ٹاورز کو 5 جی صلاحیت کے لئے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
برسوں کے دوران، ریاست اتراکھنڈ میں درج ذیل خصوصی پروگراموں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے:
- ریاست اتراکھنڈ میں 354 یو ایس او ایف اسکیم- 56 ٹاورز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جن میں سے 41 سائٹس کو چالو کر دیا گیا ہے، باقی سائٹس پر کام جاری ہے۔
- 4 جی سیچوریشن اسکیم کے تحت کل 1236 گاؤں کے احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے، 360 گاؤں کے محل وقوع پر نئے ٹاورز کو حتمی شکل دی گئی ہے، اضافی 382 گاؤں بھی تجویز کیے گئے ہیں، اور موجودہ ٹاورز کو 77 مقامات پر 4 جی نیٹ ورک کے لئے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے تمام دیہاتوں کا 4 جی موبائل خدمات سے احاطہ کرنے کے لیے سروے جاری ہے۔
- بھارت نیٹ پروجیکٹ: اس کے فیز-I پروجیکٹ کے تحت، کل منصوبہ 1849 گرام پنچایتوں (بشمول بی ایچ کیو) کا احاطہ کرنا تھا۔ جن میں سے 1816 گاؤں/جی پیز پہلے ہی( 22 مئی 2023 تک) مربوط ہو چکے ہیں۔ باقی 33 جی پیز کو اب جون 2023 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
*****
ش ح – اک – رب
U: 5461
(Release ID: 1927133)
Visitor Counter : 162