سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کے تحت نیشنل ہائی وے ڈیولپمنٹ ایکو سسٹم کے لیے تمام متعلقین کے درمیان تال میل، تعاون اور مواصلات پر زور دیا

Posted On: 24 MAY 2023 8:10PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان کے تحت تمام متعلقین کے درمیان رابطہ، تعاون اور مواصلات قومی شاہراہوں کی ترقی کے ماحولیاتی نظام کے لیے ضروری ہے۔ آج نئی دہلی میں معاہدوں کے لیے ای-بی جی اور انشورنس سیورٹی بانڈز کے نفاذ سے متعلق این اے ایچ آئی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی وقت کی پابند، شفاف اور نتیجہ پر مبنی ہونی چاہیے۔

وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ)؛ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب انوراگ جین؛ ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، این ای ایس ایل، آئی آر ڈی اے آئی، این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل کے سینئر افسران، صنعت کے ماہرین، بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔

اس ورکشاپ کا مقصد مختلف متعلقین کے درمیان ای-بی جی اور انشورنس سیوریٹی بانڈز کے فوائد کو اجاگر کرنا اور ان آلات کو اپنانے میں تیزی لانا تھا۔ ای-بی جی اور انشورنس سیورٹی بانڈز کا وسیع تر نفاذ عمل کی زیادہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنائے گا۔

ورکشاپ میں این ای ایس ایل، بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کی طرف سے کی گئی مختلف پریزنٹیشن دیکھی گئیں۔ اجلاس کے دوران ای-بی جی ورک فلو، سیوریٹی بانڈز کے ریگولیٹری فریم ورک میں گہرائی سے بات چیت کی گئی اور وینڈرز اور مستفیدین کے لیے مختلف امکانات پر غور کیا گیا۔

این ایچ اے آئی نے ای-بی جی کی شکل میں بولی کی حفاظت اور کارکردگی کی حفاظت کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے۔ تاہم، فی الحال 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صرف 13 بینک ای-بی جی جاری کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس کے باوجود، آج تک این ایچ اے آئی کے معاہدوں سے متعلق تقریباً 202 ای-بی جی مختلف ریاستوں میں مختلف بینکوں کے ذریعے این ای ایس ایل پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیے گئے ہیں۔

این ایچ اے آئی بیمہ کمپنیوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہے تاکہ بیمہ سیوریٹی بانڈز کو بولی سیکورٹی اور/یا پرفارمنس سیکورٹی ڈپازٹ جمع کرانے کے ایک اضافی طریقہ کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔ انشورنس سیورٹی بانڈز، جب جاری کیے جائیں گے، لاگت سے موثر ہوں گے اور این ایچ اے آئی پروجیکٹوں کے لیے مناسب سیکورٹی فراہم کریں گے۔

بینک گارنٹی (بی جی) ایک مالیاتی انسٹرومنٹ ہے جسے قانونی معاہدے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جس میں ایک بینک گارنٹر کے طور پر کام کرتا ہے اور فائدہ اٹھانے والے کو گارنٹی میں بیان کردہ رقم کی ایک خاص رقم ادا کرنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے، اگر اصل معاہدہ کا گارنٹر اپنی معاہدہ کی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا ہے۔ اسی طرح، انشورنس سیورٹی بانڈز ایسے آلات ہیں جہاں بیمہ کمپنیاں ’سیوریٹی‘ کے طور پر کام کرتی ہیں اور یہ مالی ضمانت فراہم کرتی ہیں کہ کنٹریکٹر متفقہ شرائط کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔ وزارت خزانہ، حکومت ہند نے تمام سرکاری خریداریوں کے لیے ای- بی جی اور انشورنس سیوریٹی بانڈز کو یکساں بنایا ہے۔

جیسا کہ ہندوستان 5 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کی خواہش رکھتا ہے، ای-بی جی اور انشورنس سیوریٹی بانڈز جیسے آلات لیکویڈیٹی اور صلاحیت کی دستیابی کو فروغ دیں گے، جس سے قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مضبوط بنانے اور ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5455



(Release ID: 1927079) Visitor Counter : 86