نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 کا آغاز 23 مئی کو اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر میں کبڈی کے ساتھ ہوا
Posted On:
24 MAY 2023 1:00PM by PIB Delhi
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 اتر پردیش (کے آئی یو جی 22 یو پی) گیمز کے پہلے مسابقتی دن کبڈی کا آغاز 23 مئی کوایس وی ایس پی اسپورٹس کمپلیکس، گوتم بدھ نگر میں بہت دھوم دھام کے ساتھ ہوا۔
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 اتر پردیش (کے آئی یو جی 22 یو پی) کی باضابطہ افتتاحی تقریب 25 مئی 2023 کو ہوگی اور کے آئی یو جی 22 یو پی کے ایڈیشن میں 21 کھیلوں کے میدانوں میں 200 سے زیادہ یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرنے والے 4000 سے زیادہ کھلاڑی شرکت کریں گے۔
ایس وی ایس پی اسپورٹس کمپلیکس میں کبڈی کے لیے مسابقتی کارروائی کے افتتاحی دن سے پہلے ایک چھوٹا سا ثقافتی پروگرام ہوا ، جس میں علاقے کے اسکولی بچوں کی پرفارمنس شامل تھی اور جس میں شام کے وقت مہمان خصوصی، حکومت اتر پردیش کے ریاستی وزیر، محکمہ تعمیراتی عامہ اور وزیر انچارج ضلع گوتم بدھ نگر جناب برجیش سنگھ نے شرکت کی۔



کبڈی کے افتتاحی دن میں شرکت کرنے والے دیگر معززین میں، ڈاکٹر مہیش شرما، ممبر پارلیمنٹ، گوتم بدھ نگر؛ جناب سریندر ناگر، ایم پی راجیہ سبھا؛ جناب امیت چودھری، چیئرمین، ضلع پنچایت، گوتم بدھ نگر؛ جناب شری چند شرما، ایم ایل سی؛ جناب منیش کمار ورما، ضلع مجسٹریٹ، گوتم بدھ نگر اور محترمہ لکشمی سنگھ، پولیس کمشنر، گوتم بدھ نگر شامل تھے
افتتاحی دن کچھ مشہور کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، جن میں جناب ورون بھاٹی، پیرا اولمپئن اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے، محترمہ ببیتا ناگر، بین الاقوامی ریسلر؛ جناب آشیش ن ناگر، اور جناب آشو سنگھ، یوپی یودھا کے پرو کبڈی کھلاڑی شامل تھے۔
ایس وی ایس پی اسپورٹس کمپلیکس میں آج کل چار کھیل کبڈی کے مسابقتی راؤنڈ شروع ہوئے۔ دن کا آغاز اٹل بہاری واجپائی وشواودیالیہ یونیورسٹی (اے بی وی وی یو)، بلاسپور کے لیے ایک دل شکستگی کے ساتھ ہوا، جب وہ نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پاتھک انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے زمرے کے اپنے افتتاحی لیگ میچ میں چودھری رنبیر سنگھ یونیورسٹی، جند سے 28-41 سے ہار گئے۔
اے بی وی وی یو کے لیے، سنجو دیوی نے ابتدائی راؤنڈ میچ کے ابتدائی مراحل میں اپنی ٹیم کے لیے زیادہ تر کام کیا ، تاہم ان کی محنت ان کی ٹیم کے لیے فتح حاصل کرنے میں مدد نہیں کر سکی ،کیونکہ وہ میچ کی مجموعی حکمت عملی سے کم تھیں۔ دوسری طرف جند سے اے بی وی وی یو کے مخالفین نے سنجو دیوی کو چیک کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی تبدیل کی اور کامیاب رہے ،کیونکہ دونوں ٹیمیں بورڈ پر تین منٹ باقی رہنے تک بالکل برابر تھیں۔ اس اہم موڑ پر، جند کی ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کی اور 28-41 کی سبقت سے جیت حاصل کرلی ۔
جند یونیورسٹی ٹیم کے کوچ رامپال نے میچ کے بعد کی بات چیت میں کہا کہ "بلاسپور کی ٹیم میں ایک اچھی کھلاڑی (سنجو دیوی) تھیں، جب کہ ہم نے (جند) دن کا اپنا پہلا میچ جیتنے کے لیے اختتامی مراحل میں اچھی طرح سے مل کر مقابلہ کیا"۔
خواتین کے زمرے میں دوسرے میچ میں، ایچ پی یونیورسٹی، شملہ نے ایچ سی وائی یونیورسٹی، درگ کو 29-51سے شکست دی۔ شملہ یونیورسٹی نے شروع سے ہی سخت دباؤ ڈالا اور میچ کے پہلے ہاف میں 11-29 کی برتری حاصل کی۔ شملہ کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں مزید 22 پوائنٹس کا اضافہ کیا، جبکہ درگ سائیڈ نے اس فرق کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ کھویا ہوا میدان دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
مردوں کی ٹیم میں، ایڈمس یونیورسٹی کولکتہ نے گرو کاشی یونیورسٹی، تلونڈی سبو کے خلاف سخت جدوجہد کی ،کیونکہ اس کے دو کھلاڑی پہلے راؤنڈ کے میچ کے درمیان میں زخمی ہو گئے۔ کولکتہ کو 35-29سے شکست ہوئی۔ شام کے فائنل میچ میں کوٹا یونیورسٹی نے ایس آر ایم یونیورسٹی، چنئی کے خلاف 23-28کے پوائنٹ کے ساتھ آسان جیت حاصل کی ۔
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 کے دوسرے دن اتر پردیش میں گوتم بدھ یونیورسٹی انڈور اسٹیڈیم میں باسکٹ بال کا آغاز ہوگا اور گوتم بدھ نگر کے ایس وی ایس پی اسپورٹس کمپلیکس میں کبڈی مقابلوں کا دوسرے دن شروع ہوگا ، جبکہ لکھنؤ میں ملکھمبھ، والی بال، ٹیبل ٹینس، رگبی، فٹ بال (لڑکے اور لڑکیاں)، اور ٹینس کے لیے کارروائی شروع ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-5433
(Release ID: 1926859)
Visitor Counter : 190