یو پی ایس سی

سول سروسز امتحان ( سی ایس ای  ) 2022 ء کے قطعی نتائج کا آج 23 مئی ، 2023 ء کو اعلان کر دیا گیا ہے ۔  نتائج کی اہم  جھلکیاں  مندرجہ ذیل میں دی گئی ہیں:

Posted On: 23 MAY 2023 2:32PM by PIB Delhi

سول سروسز (ابتدائی) امتحان،    2022   کا انعقاد  5 جون،  2022  ء کو ہوا تھا۔ اس امتحان کے لیے کل  11,35,697 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے  5,73,735 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی۔

ستمبر ،  2022  ء میں ہونے والے تحریری (مین) امتحان میں کل  13,090 امیدواروں نے شرکت کے لیے کوالیفائی کیا۔

امتحان کے پرسنالٹی ٹیسٹ کے لیے کل  2,529 امیدواروں نے کوالیفائی کیا۔

کمیشن نے مختلف خدمات پر تقرری کے لیے کل  933 امیدواروں (  613 مرد اور  320 خواتین) کی سفارش کی ۔

حتمی طور پر اہل امیدواروں میں، چار خواتین امیدواروں ٹاپ کیا ہے ۔

محترمہ ایشیتا کشور (رول نمبر  5809986) نے سول سروسز کے امتحان   2022  ء میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں  نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پر پالیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ امتحان میں کوالیفائی کیا۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس سے اکنامکس (آنرز) میں گریجویشن کیا ہے۔

محترمہ گریما لوہیا (رول نمبر  1506175)، جو کہ  کروڑیمل کالج، دہلی یونیورسٹی سے کامرس میں گریجویٹ ہیں، نے اپنے اختیاری مضمون کے طور پر کامرس اور اکاؤنٹنسی کے ساتھ دوسرا رینک حاصل کیا۔

محترمہ اوما ہارتھی این (رول نمبر  1019872)، آئی آئی ٹی، حیدرآباد سے سول انجینئرنگ میں گریجویٹ (بی ٹیک)  ہیں ، جو اپنے اختیاری مضمون اینتھرو پولوجی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

محترمہ اسمرتی مشرا (رول نمبر  0858695)، مرانڈا ہاؤس کالج، دہلی یونیورسٹی سے گریجویٹ (بی ایس سی) اپنے اختیاری مضمون کے طور پر زولوجی کے ساتھ رینک میں چوتھے نمبر پر رہیں۔

ٹاپ  25 امیدواروں میں  14 خواتین اور  11 مرد شامل ہیں۔

سرفہرست  25 کامیاب امیدواروں   نے آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی ، ڈی ٹی یو ، گوہاٹی میڈیکل کالج ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ، یونیورسٹی آف دہلی ، گجرات نیشنل لاء یونیورسٹی ، جادو پور یونیورسٹی ،  جیوا جی یونیورسٹی  وغیرہ جیسے اداروں سے انجینئرنگ ؛  سماجی علوم ؛ سائنس؛  کامرس اور میڈیکل سائنس  جیسے مضامین میں گریجویشن کیا ہے  ۔

ٹاپ  25 کامیاب امیدواروں نے تحریری (مین) امتحان میں انتھروپولوجی، کامرس اینڈ اکاؤنٹنسی، اکنامکس، الیکٹریکل انجینئرنگ، قانون، تاریخ، ریاضی، سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات، فلسفہ، سماجیات اور زولوجی جیسے مضامین کا انتخاب کیا ہے۔

تجویز کردہ امیدواروں میں بینچ مارک معذوری والے  41 افراد بھی شامل ہیں  ، جن میں  (14   جسمانی طور پر معذور،  07 بصارت سے محروم،  12 سماعت سے محروم اور  08  دیگر متعدد معذوریوں  سے  ) متاثر ہیں  ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 5408



(Release ID: 1926744) Visitor Counter : 167