اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل نے کسٹمر میٹ 2023 کا اہتمام کیا

Posted On: 23 MAY 2023 11:48AM by PIB Delhi

آر آئی این ایل ، وشاکھا پٹنم اسٹیل پلانٹ نے آر آئی این ایل کی اُکوناگرام کے گوراجاڈا کالاشیترم میں پیر کے روز کسٹمر میٹ کا اہتمام کیا۔برآمدات کسٹمر س کے ساتھ ملک بھر کے تقریباً 100 کسٹمرس(صارفین) نے میٹنگ میں شرکت کی۔آر آئی این ایل کی  بھارت کے طول و عرض میں کام کررہی 23 برانچوں میں   کسٹمر س کا ایک بڑا بیس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QFGI.jpg

 کسٹمرس سے خطاب کرتے ہوئے آر آئی این ایل کےسی ایم ڈی جناب انیل بھٹ نے کہا کہ  آر آئی این ایل اپنے کسٹمروں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھتا ہےاور ہماری قسمت ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں ۔ انہوں نے کسٹمروں سے درخواست کی کہ وہ کمپنی کی ترقی کے راستے کا حصہ بنیں اور آر آئی این ایل کی مارکٹ کی حصہ داری کو بڑھانے میں مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 24-2023 ایک یادگار اور زبردست سال بننے جارہا ہے کیونکہ پلانٹ 23 اگست سے پروڈکشن کو بڑھانے میں لگا ہوا ہےاور اس نے یقین دلایا ہے کہ صارفین کی ضرورت کا خیال رکھا جائے گا اور بہتر پیداواری سطح سے صارفین کی ضرورتیں پوری طرح پوری کی جائیں گی۔

آر آئی این ایل کے کمرشل ڈائریکٹر  ڈاکٹر ڈی کے موہنتی نے اپنے خطاب میں عالمی اور گھریلو مارکیٹ منظرنامے کی وضاحت کی ۔انہوں نے یقین دلایا کہ آر آئی این ایل  طویل عرصہ تک اپنے بیش قیمتی صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے ہمیشہ آگے تھی اور آگے رہے گی۔انہوں نے صارفین کی طرف سے دکھائی جانے والی وفاداری کی تعریف کی اور آر آئی این ایل اور اس کی مصنوعات کے لئے ان کی لگاتار سرپرستی کی تعریف کی۔

بعد میں صارفین نے آر آئی این ایل کے سینئر افسروں کے ساتھ سود مند مذاکرات کئے جہاں انہیں مارکیٹنگ کے مختلف امور سے متعلق معاملات کو حل کرنے کا یقین دلایا گیا ۔ میٹنگ کے بعد بہت سے صارفین کو آر آئی این ایل  کے مختلف پیداواری یونٹ اور مارکیٹنگ کے سینٹر ل ڈسپیچ یارڈ  لے جایا گیا ۔چیف جنرل مینجر اور آر آئی این ایل کے سینئر اہلکاروں کے علاوہ اسٹیل ایگزیکٹیو  ایسو سی ایشن کے نمائندوں ، مختلف تجارتی یونینوں اور ایسو سی ایشن کے نمائندوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

 

************

ش ح ۔ح ا ۔ م ش

U. No.5398

 


(Release ID: 1926557) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu