وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کی پاپوا نیو گنی کے وزیراعظم سے ملاقات

Posted On: 22 MAY 2023 8:39AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 مئی 2023 کو پورٹ مورسبی میں، فورم فار انڈیا پیسیفک آئی لینڈز کوآپریشن (ایف آئی پی آئی سی) کے تیسرے سربراہی اجلاس کے موقع پر پاپوا نیو گنی (پی این جی) کے وزیر اعظم عزت مآب جناب جیمز ماراپے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

وزیر اعظم مودی نے گرمجوشی سے استقبال کرنے اور تیسری ایف آئی پی آئی سی چوٹی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کے لیے وزیر اعظم ماراپے کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت اور سرمایہ کاری، صحت، صلاحیت سازی اور مہارت کی ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی کے حوالے سےکئے جانے والے اقدامات کے متعلق امور اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے بحرالکاہل کے جزیرے کے ممالک کی ترجیحات اور خواہشات کے لیے ہندوستان کی حمایت اور احترام کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم ہند اور وزیر اعظم ماراپے نے پی این جی کی ٹوک پسن زبان میں تامل کلاسک ’تھروکورل‘   کا ترجمہ شروع کیا۔ ترجمہ شدہ کتاب ماہر لسانیات محترمہ سبھا سسیندرن اور پاپوا نیو گنی کے مغربی نیو برطانیہ صوبے کے گورنر جناب سسیندرن متھویل کی مشترکہ تصنیف ہے۔ کتاب میں وزیر اعظم ماراپے کا پیش لفظ ہے۔

وزیر اعظم مودی نے مصنفین کو مبارکباد دی اور پاپوا نیو گنی میں ہندوستانی فکر اور ثقافت کے اصولوں کو محفوظ رکھنے میں ان کے تعاون پر ان کی تعریف کی۔

**********

ش ح۔ س ب ۔ ف ر

U. No.5368


(Release ID: 1926196) Visitor Counter : 158