وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے دارجلنگ اور کلمپونگ اضلاع کے مویشیوں میں جلد  پر گانٹھوں کی بیماری (ایل ایس ڈی) کے بڑھتے ہوئے  معاملات کی رپورٹوں پر فوری کارروائی کی ہدایت دی

Posted On: 21 MAY 2023 11:19AM by PIB Delhi

ماہی پروری ، اے ایچ اور ڈیریئنگ  کی وزارت کے تحت مویشی  پروری اور ڈیری  کا محکمہ  آج مغربی بنگال کے دارجلنگ اور کلمپونگ اضلاع کے کسانوں کے مویشیوں   سے متعلق تشویش  کو  فوری طور پر حل کرنے کی کارروائی کر رہا ہے ۔  اس بات کا شبہ ہے کہ  یہ معاملات ایل ایس ڈی ( جلد پر گانٹھوں کی بیماری )   کے  ہو سکتے ہیں ، جو  مویشیوں  اور بھینسوں کے لئے ایک مہلک بیماری ہے  ۔

ایف اے ایچ ڈی کے مرکزی کابینی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے مغربی بنگال کے کلمپونگ اور دارجلنگ اضلاع میں جلد کی بیماری (ایل ایس ڈی) کے بڑھتے ہوئے معاملات کی رپورٹوں پر اپنی تشویش کے بارے میں دارجلنگ سے ممبر پارلیمنٹ راجو بستا کا خط ملنے   پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

حکومتِ ہند کا مویشی پروری اور ڈیریئنگ کے محکمے نے  تیزی سے  ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے  ، اے ایچ ڈی کے ریاستی اور ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ  قریبی تال میل میں تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

موقع پر تصدیق کے مطابق، دارجلنگ اور کلمپونگ میں ایل ایس ڈی کی وجہ سے مویشیوں کی کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ دارجلنگ میں تقریباً 400 بغیر ٹیکے لگائے گئے مویشی اور کلمپونگ میں 2000 متاثر ہوئے  ، جن میں سے بالترتیب 200 اور 1200 پہلے ہی ٹھیک ہو چکے ہیں۔ دیگر متاثرہ مویشیوں کا علاج جاری ہے  ، جس  میں بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی  ٹیکہ کاری کرنا بھی شامل ہے۔ اِن دونوں اضلاع میں بھیڑوں/بکریوں میں ایل ایس ڈی  کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور انفیکشن بنیادی طور پر بغیر ٹیکے لگائے گئے مویشیوں میں  پایا گیا ہے  ۔ البتہ ،  صورتِ حال قابو میں ہے۔

محکمہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے  ، جو کہ درج ذیل ہیں:

نگرانی: محکمہ نے پہلے ہی ایگزٹ پلان کے ذریعے نگرانی کی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور اسے تمام ریاستوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ علاقے میں تشخیصی سہولیات آسانی سے دستیاب ہیں اور علاقائی امراض کی تشخیصی لیباریٹری  ( آر ڈی ڈی ایل ) ، کولکتہ کو ایل ایس ڈی  کے پی سی آر  ٹیسٹنگ کے ذریعے مویشیوں کی نگرانی کے لیے مجاز  قرار دیا گیا ہے اور  اس کو مالی طور پر مدد دی گئی ہے اور  اس کی اطلاع  ریاست کو بھی  دے دی گئی ہے۔

ٹیکہ کاری پروگرام: ریاستوں کو باقاعدگی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کنٹرول شدہ اور احتیاطی حکمت عملی کے مطابق  ٹیکہ کاری کریں۔ ویکسین کی خریداری کے لیے یکساں نرخ ریاست کو بتا دیے گئے ہیں۔ مغربی بنگال سمیت ریاستوں کو 60:40  کی حصہ داری کے ساتھ اے ایس سی اے ڈی  کے تحت مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

آر ڈی ڈی ایل کے افسران کا کلمپونگ اور دارجلنگ کا دورہ:   شمال مشرقی علاقائی امراض کی تشخیصی لیباریٹری (این ای آر ڈی ڈی ایل)، گوہاٹی اور مشرقی علاقائی امراض کی تشخیصی لیباریٹری (ای آر ڈی ڈی ایل)، کولکتہ سے ایک ایک افسر پر مشتمل  ایک مرکزی ٹیم   متاثرہ علاقے  کا دورہ کرنے اور صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی ہے تاکہ ایک مقررہ وقت کے اندر  ایل ایس ڈی کی روک تھام اور کنٹرول  کے لئے ریاستی اے ایچ ڈی کی مدد کی جا سکے ۔

مویشی پروری  اور ڈیریئنگ کا محکمہ ملک میں ایل ایس ڈی  پر بروقت  قابو پانے اور اس کی روک تھام کے لئے فنڈنگ اور تکنیکی مدد سمیت تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ تاہم،  اسکیم کو موقع پر نافذ کرنا ریاستی حکومت  کی ذمہ داری ہے کیونکہ مویشی پروری ایک ریاست کے زیر اختیار موضوع ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 5352



(Release ID: 1926082) Visitor Counter : 114