وزارت دفاع

دو طرفہ مشق سمدر شکتی-23 اختتام

Posted On: 20 MAY 2023 10:44AM by PIB Delhi

ہند-انڈونیشیا دو طرفہ مشق سمدر شکتی-23 کا چوتھا ایڈیشن بحیرہ جنوبی چین میں اختتام پذیر ہوا۔

ہند-انڈونیشیا دوطرفہ مشق کے سی فیز کا انعقاد   17سے 19 مئی تک ہوا جس میں انٹیگرل چیتک ہیلی کاپٹر اور ایک ڈورنیئر میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ کے ساتھ اے ایس ڈبلیو کارویٹ  آئی این ایس کوارتی نے شرکت کی۔  انڈونیشیا کی بحریہ کے اثاثوں میں  کے آر آئی سلطان اسکندر مودا کے ساتھ انٹیگرل ہیلی کاپٹر پینتھر اور ایک سی این  235 میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ شامل تھا۔ پیچیدہ مشقوں کا ایک سلسلہ جس میں ٹیکٹیکل منویورز، ہتھیاروں سے فائرنگ، ہیلی کاپٹر آپریشنز، فضائی دفاع اور اینٹی سب میرین جنگی مشقیں کی گئیں جس سے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ ہوا۔

سی فیز کا انعقاد  ایک کامیاب  ہاربر فیز سے پہلےہوا  تھا جس میں پیشہ ورانہ  تال میل ، ٹیبل ٹاپ مشقیں اور کھیلوں کےمقابلے شامل تھے۔

سمدر شکتی 23 مشق کی کامیاب تکمیل نے ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مضبوط شراکت داری کی عکاسی کی اور تعاون پر مبنی مصروفیات کے ذریعہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے دونوں بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5323



(Release ID: 1925789) Visitor Counter : 120