وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے مرکزی فنڈ سے چلنے والے تعلیمی اداروں کے جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
جناب دھرمیندر پردھان نے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس سال کے اندر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مکمل کریں
Posted On:
19 MAY 2023 4:32PM by PIB Delhi
تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، آئی آئی آئی ٹی ، آئی آئی ایس ای آر اور مرکزی یونیورسٹیوں سمیت 43 اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) کے جاری بنیادی ڈھانچہ کے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اسی طرح اسکولی تعلیم کے تحت اداروں جیسے کیندریہ ودیالیہ ، جواہر نوودیا ودیالیہ جیسے اداروں کے پورے ملک میں جاری پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری جناب کے سنجے مورتی، ایچ ای آئیز کے سربراہان، سی پی ڈبلیو ڈی ، این بی سی سی اور وزارت تعلیم کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران جناب پردھان نے ایچ ای آئیز کو ہدایت دی کہ وہ اس سال کے آخر تک بنیادی ڈھانچہ کےپروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے ان کی رفتار میں اضافہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدیدبنیادی ڈھانچہ جلد ہی قوم کو وقف کیا جائے گا جو 21 ویں صدی کے عالمی شہریوں کی تشکیل کے لئے ہماری کوششوں میں اضافہ کرے گا۔
نئے پروجیکٹوں کی تکمیل میں مختلف تعلیمی بلاکوں ، لیباریٹریوں ، ہوسٹلوں اور مختلف آئی آئی ٹیز، آئی آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمز،آئی آئی ایس ای آرز اور سنٹرل یونیورسٹیوں کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لئے سہولیات کے پروجیکٹ شامل ہیں۔
************
ش ح۔و ا ۔ م ص
(U: 5873 )
(Release ID: 1925548)