بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

برہم پترا پر سات مذہبی مقامات کو جوڑنے کے لیے ’دریا پر مبنی مذہبی سیاحتی سرکٹ‘ کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط


سرکٹ کے تحت  برہم پترا کے کنارے سات تاریخی مندروں کامکھیا، پانڈوناتھ، اشواکلانتا، ڈول گووندا، اومانند، چکریشور اور اونیتی سترا کو جوڑنے کی تجویز پیش کی گئی ہے

تیس (30  )منٹ کی فریکوئنسی کے ساتھ ہاپ آن ہاپ آف موڈ پر بے رکاوٹ  کشتیوں والی سروس

آئی ڈبلیو اے آئی، ایس ڈی سی ایل، اے ٹی ڈی سی اور ڈی آئی ڈبلیو ٹی کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامے پر 45 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ عمل کیا جائے گا

آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے

Posted On: 19 MAY 2023 1:01PM by PIB Delhi

ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی)، ساگرمالا ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(ایس ڈی سی ایل)، آسام ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (اے ٹی ڈی سی) اور محکمہ ان لینڈ واٹر ویز ٹرانسپورٹ (ڈی آئی ڈبلیو ٹی) حکومت آسام کے درمیان گوہاٹی، آسام میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033OHS.jpg

آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے دستخط کی اس تاریخی تقریب میں شرکت کی،  جو آسام میں دریائی سیاحت کے شعبے میں ایک نئے باب کو کھولنے کے سلسلے میں مددگار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047T1M.jpg

ایم او یو گوہاٹی کے آس پاس کے سات (07) تاریخی مذہبی مقامات کے درمیان ’ہاپ آن ہاپ آف‘ پر جدید فیری سروس کی سہولت فراہم کرے گا۔ سات مذہبی مقامات کامکھیا، پانڈوناتھ، اشوالکناٹا، ڈول گووندا، اومانند، چکریشور اور اونیتی سترا ہیں جن کا اس معاہدے کے تحت  احاطہ کیا جائے گا۔  فیری ٹرمینل پر ویٹنگ لاؤنج ایک جدید سہولت ہو گا جو مسافروں کو آرام دہ ماحول فراہم کرے گا۔

اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کے ذریعے انجام پانے والے اس پروجیکٹ کو  45 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائے جانے کا امکان ہے اور اسے 12 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ یہ سرکٹ ہنومان گھاٹ، ازان بازار سے چلے گا اور فیری سروس کے ذریعے ایک مکمل سرکٹ مکمل کرنے کے لیے سفر کے مجموعی وقت کو 2 گھنٹے سے کم کرنے کی امید ہے۔ ایس ڈی سی ایل اور آئی ڈبلیو اے آئی مشترکہ طور پر منصوبے کی لاگت کا 55فیصد  حصہ فراہم کریں گے جبکہ بقیہ اے ٹی ڈی سی فراہم کرے گا۔ ڈی آئی ڈبلیو ٹی نے اس منصوبے کے لیے مندروں کے قریب گھاٹوں کا استعمال مفت فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Y9BO.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا، ’’دریاؤں پر مبنی سیاحتی  سرکٹ کی ترقی آسام میں سیاحت کے شعبے کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ حکومت آسام کے تعاون سے، آئی ڈبلیو اے آئی اور ایس ڈی سی ایل، اے ٹی ڈی سی اور آئی ڈبلیو ٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ اس پروجیکٹ کو تیزی سے انجام دیا جا سکے اور آسام میں دریائی سیاحت کے شعبے کے ایک نئے باب کی شروعات  کی جا سکے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی پورے خطے میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ سامنے آ رہی ہے۔ آج، اندرون ملک آبی گزرگاہوں نے مثال قائم کی  ہے کہ نقل و حمل کے ذریعے تبدیلی کیسے حاصل کی جا سکتی ہے۔ برہمپترا کے راستے او ڈی سی اور او ڈبلیو سی کارگو کی نقل و حرکت سے لے کر دنیا کے سب سے طویل دریائی سفر گنگا ولاس تک، اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی بڑی صلاحیت کو کھولا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، ہم آسام اور پورے شمال مشرق میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی بھرپور صلاحیت کو فروغ دینے کے اپنے سفر میں ثابت قدم رہتے ہیں تاکہ یہ نئے ہندوستان کی ترقی کے انجن کو طاقت فراہم کرے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے کہا، ’’آج کی دستخطی تقریب ریاست میں سیاحت کے ایک نئے باب کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ میں اس تاریخی تقریب میں شرکت کرکے خوش ہوں۔ میں اس اقدام کے لیے محکموں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا کیونکہ سیاح اس شاندار دریا ئی  سرکٹ کے ذریعے گوہاٹی کے بھرپور روحانی ورثے سے لطف اندوز ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006OQY8.jpg

اس تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ، حکومت آسام، پرمل شکلابیدیا نے بھی وزیر سیاحت، حکومت آسام؛ جیانتا مال باروہ؛ چیئرمین، آئی ڈبلیو اے آئی ، سنجے بندوپادھیائے؛ چیرمین، اے ٹی ڈی سی، ریتوپرنا بروہ، وائس چیئرمین، اے ٹی ڈی سی، دلیپ داس اور دلیپ کمار گپتا، منیجنگ ڈائریکٹر، ساگرمالا ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ایس ڈی سی ایل)،  گوہاٹی میں آسام ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج میں ریاستی اور مرکزی حکومت کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔

***

ش ح ۔  س ب ۔ ک ا



(Release ID: 1925466) Visitor Counter : 108