نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر کھیل کود نے تین قومی کھیل ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں کو توصیفی اسناد اور ٹرافیوں سے نوازا
Posted On:
18 MAY 2023 5:01PM by PIB Delhi
قومی اسپورٹس ایوارڈ حاصل کرنے والے، جو پہلے صدر جمہوریہ ہند سے اپنے ایوارڈ حاصل نہیں کر سکے تھے، انہیں آج نوجوانوں کے امور اور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اپنی رہائش گاہ پر توصیفی اسناد اور ٹرافیوں سے نوازا ۔
توصیفی اسناد اور ٹرافی کو آج ایک چھوٹے سے اجتماع میں اُن کے حوالے کیا گیا ، جہاں ہندوستانی شوٹر انجم مودگل (ارجن ایوارڈ)، ہاکی کوچ سرپال سنگھ (دروناچاریہ ایوارڈ) اور آنجہانی ٹینس کوچ نریش کمار (دروناچاریہ ایوارڈ) کے اہل خانہ نے اپنے ایوارڈز حاصل کئے۔
جہاں انجم کو 2019 کا ارجن ایوارڈ ملا، ہاکی کوچ سرپال سنگھ کو 2021 کا ڈروناچاریہ ایوارڈ ملا۔ دریں اثنا، آنجہانی نریش کمار کی جانب سے، ان کی پوتی، شیوانی میرچندانی نے اپنے دادا کا 2020 کا ڈرونا چاریہ ایوارڈ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے عزت مآب وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر سے حاصل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-5283
(Release ID: 1925405)
Visitor Counter : 112