صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

 مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ جاری کیا


صلاحیت سازی کے منصوبے ایک قابل افرادی قوت کے ذریعہ فوکسڈ آؤٹ پٹ کے لیے 'ہائی وے' کے طور پر کام کرتے ہیں۔ تنظیم کو کام کا کلچر فراہم کرتے ہیں؛ اور مشترکہ اہداف اور وژن کے ساتھ ٹیم کے طور پر کام کرنے کے لیے افراد کی کوششوں کو ہموار کرتے ہیں: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

’’ہندوستان میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے اس کا استعمال کیا جائے‘‘

صلاحیت سازی کی مشقیں تنظیموں کو قواعد کی بنیاد سے کردار پر مبنی ورکنگ کلچر اور ماحول کی طرف جانے کے قابل بناتی ہیں: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

Posted On: 17 MAY 2023 6:09PM by PIB Delhi

"صلاحیت سازی منصوبے قابل افرادی قوت کے ذریعہ فوکسڈ آؤٹ پٹ کے لیے 'ہائی ویز' کے طور پر کام کرتے ہیں، اور تنظیم کو ایک 'ورک کلچر' فراہم کرتے ہیں جہاں ہموار کوششوں کے حامل افراد مشترکہ اہداف اور وژن کے ساتھ ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہیں"۔ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کے لیے سالانہ صلاحیت سازی کے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے  آج یہاں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی  وزیر مملکت  ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کی موجودگی میں کہی،  جو میٹنگ میں ورچول طور پر شامل ہوئی۔

عزت مآب وزیر اعظم  کی طرف سے فراہم کردہ حوصلہ  کو  جو انہوں نے  مختلف  سرکاری تنظیموں کا انتظام کرنے والے سول  سروینٹس   کی صلاحیت سازی کو بڑھانے اور تیز کرنے  کے لئے مشن کرم یوگی کے آغاز کے وقت  دیا تھا، کو یاد کرتے  اور اس کا اعادہ کرتے ہوئے  ڈاکٹر  منڈاویہ نے کہا کہ "ہندوستان میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کی طرف اس کا استعمال کیا جائے"۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی بھرپور کوششوں کی تعریف کی، اور کہا کہ "حکومت کے صلاحیت سازی کے نظام کی تزئین و آرائش کی ضرورت تھی اور اس پہل کا تصور سول سروس کی مشینری کو مزید مضبوط بنانے کے راستے کے طور پر کیا گیا ہے"۔  صلاحیت سازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ترجیح ہمیشہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ آؤٹ پٹ کے معیار کو کیسے بڑھایا جائے۔

 

سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ (اے سی بی) ایک جامع اسٹریٹجک دستاویز ہے جس کا تصور افراد، اور وزارت/محکمہ/تنظیموں (ایم ڈی اوز) کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ صلاحیت سازی کمیشن نے وزارت صحت کے مشن کرم یوگی سیل، محکمے کے تمام ڈویژنوں اور اس کے بعد ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے لیے تفصیلی تربیتی ضروریات کے تجزیہ (ٹی این اے) کے ساتھ قریبی تال میل اور مشاورت سے تیار کیا ہے۔

مرکزی وزیر نے تربیتی اداروں پر زور دیا کہ وہ دوسروں کو سیکھانے سے پہلے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بہتر صلاحیت کے ساتھ، افراد خود اعتمادی حاصل کرتے ہیں اور بہتر نتائج حاصل کرتے ہیں۔

 

ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جہاں تمام سول سروسز کے اہلکار لوگوں کو اہم خدمات فراہم کرنے میں شامل ہیں، وہیں صحت کی خدمات میں ان کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ضروری صحت کی خدمات آخری شہری تک پہنچیں۔

 

جناب راجیش بھوشن، سکریٹری، وزارت صحت نے وزارت کے لیے روڈ میپ تیار کیا اور تربیتی اداروں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کو آگے بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ اس اقدام کے پیچھے کا وژن وزارت کے مختلف محکموں کی ضروریات کے مطابق اہلکاروں کی مہارت اور صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ ملک میں تربیتی اداروں کا وسیع نیٹ ورک علاحدہ  بنیادوں پر کام نہ کرے بلکہ اہلکاروں کو مہارت اور تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک نیٹ ورک کے طور پر کام کرے"، انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ جب بھی ضرورت پیش آئے منصوبہ بہتر اور ترمیم سے مشروط ہے۔

جناب عادل زینول بھائی، چیئرمین، صلاحیت سازی کمیشن نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کا وژن سرکاری ملازمین کو صلاحیت سازی کے لیے ’دھکا‘ دینا نہیں ہے بلکہ اسے اتنا دلچسپ بنانا ہے کہ لوگوں کو ان کی بہترین صلاحیتوں کی طرف کھینچا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صلاحیت  سازی منصوبہ  ایک عملی منصوبہ ہے جو کام کے معیار کو بہتر بنائے گا اور سرکاری ملازمین کو ان میں زندگی بھر سیکھنے کے جذبے میں  مدد فراہم کرے گا۔

پس منظر:

اے سی بی  "قابلیت پر مبنی تربیت اور انسانی وسائل کے انتظام" کے ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے فلسفے پر مبنی ہے۔

حکومت نے ستمبر 2020 میں 'مشن کرم یوگی' کا آغاز کیا تھا  جسے 'نیشنل پروگرام برائے سول سروسز کیپسٹی بلڈنگ (این پی سی ایس سی بی)' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی سے متعلق، قابل، غور و فکر کرنے والے اور مستقبل کے لیے تیار سرکاری ملازمین کے ایک نئے دور کو تیار کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سول سروسز کے تربیتی اداروں کی فعال نگرانی کے لیے ایک صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی) قائم کیا گیا ہے جس کا مینڈیٹ صحت اور بہبود کی وزارت سمیت مختلف وزارتوں/محکموں کے لیے صلاحیت سازی کے منصوبوں (سی  بی پیز) کا تصور کرنا اور تیار کرنا ہے۔

سالانہ صلاحیت سازی کا منصوبہ ڈومین کی صلاحیتوں (سیکٹر، ڈویژن، اور متعلقہ توجہ کے شعبوں سے متعلق علم اور مہارت سے متعلق)، طرز عمل کی قابلیت (رویے اور نرم مہارت سے متعلق)، اور فنکشنل قابلیت (ڈویزن کے فنکشنل پہلووں سے متعلق) سرکاری ملازمین کے درمیان منظم ترقی کا تصور پیش  کرتا ہے۔   اے سی بی پی میں سالانہ تربیتی منصوبہ اور وسیع کیلنڈر شامل ہے جو ایم ڈی او کے ذریعہ منتخب کردہ سرکردہ تربیتی اداروں کے ذریعہ شروع کیا جائے گا۔

*****

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 5258



(Release ID: 1925150) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu