عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 آٹھویں  آل انڈیا پنشن عدالت کا آج دہلی کے وگیان بھون میں انعقاد۔ 50 پرانے معاملات بین محکمہ جاتی مشاورت سے حل کئے گئے


پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سرینواس نے ذاتی طور پر ایسے ایک درجن معاملات پر نشست کی صدارت کی اور وزارت ہائے دفاع، داخلہ، صحت، شہری ہوا بازی، ڈاک، اطلاعات و نشریات، امورِ نوجوانان اور اسپورٹس وغیرہ کی رپورٹ طلب کی

پنشن کی بروقت تقسیم اور مرکزی حکومت کی صحت اسکیم (سی جی ایچ ایس) سسٹم کے ذریعے معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے دوہرے مقاصد کے ساتھ آج 50 ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی)) ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 17 MAY 2023 4:06PM by PIB Delhi

آج دہلی کے وگیان بھون میں آٹھویں آل انڈیا پنشن عدالت کا انعقاد کیا گیا اور 50 پرانے معاملات  بین محکمہ جاتی مشاورت اور تال میل کے ذریعے حل کئے گئے۔

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سرینواس نے ذاتی طور پر ایسے ایک درجن معاملات پر نشست کی صدارت کی اور وزارت ہائے دفاع، داخلہ، صحت، شہری ہوا بازی، ڈاک، اطلاعات و نشریات، امورِ نوجوانان اور اسپورٹس وغیرہ کی رپورٹ طلب کی۔

جناب سری نواس نے کہا کہ یہ ایک اہم دن ہے۔ پنشن عدالت کے علاوہ 50 ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کا بھی آج پنشن کی بروقت تقسیم کے دوہرے مقاصد کے ساتھ انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں زبردست مالی تحفظ کے مضمرات ہیں۔  ساتھا ہی اور سی جی ایچ ایس سسٹم کے ذریعے معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلی بار تمام 18 پنشن تقسیم کرنے والے بینک پی آر سی میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنی مختلف مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔ 50 ویں پری ریٹائرمنٹ کونسلنگ (پی آر سی) ورکشاپ کا انعقاد تمام وزارتوں/محکموں کے اُن 1200 افسران کے لیے کیا گیا جو آئندہ 12 مہینوں میں ریٹائر ہونے والے ہیں۔

پنشن عدالت کو  70 مقامات پر وی سی کے ذریعے مربوط کیا گیا جہاں پیچیدہ مقدمات کو نمٹانے کے لیے ہندوستان بھر کی وزارتوں/محکموں کی طرف سے پنشن عدالتیں منعقد کی گئیں۔ محکمہ کی طرف سے اب تک 7 آل انڈیا پنشن عدالتوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں 24218 معاملات زیر غور لائے گئے اور 17235 معاملات نمٹائے گئے۔

جناب سری نواس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں خاص طور پر فروری چنتن شیویر میں جہاں انہوں نے لائیو ماڈلز کی پکار دی پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے پنشن کی ادائیگی کے عمل کو آخر سے آخر تک ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنایا ہے۔ یہ کام تمام وزارتوں کے لیے اپنے پنشن کے معاملات پر کارروائی کرنے کے لیے بھویشیہ سافٹ ویئر کو لازمی بنا کر کیا گیا ہے۔

سکریٹری موصوف نے کہا کہ بھویشیہ نظام دنیا کے بہترین پورٹل میں سے ایک ہے اور اس نے این ای ایس ڈی اے کے 2021 کے تخمینے کے مطابق تمام مرکزی حکومت کے ای-گورننس سروس ڈیلیوری پورٹلز میں تیسرا درجہ حاصل کر لیا ہے۔

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب ایس، این ماتھر نے اپنے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ ورکشاپس سے مرکزی حکومت کے ریٹائر ہونے والے سول ملازمین اور پنشن ڈیل کرنے والے اہلکاروں کو درج ذیل پہلوؤں پر فائدہ پہنچے گا۔ ریٹائرمنٹ کے فوائد کی بروقت ادائیگی کے لیے ضروری رسمی کارروائیاں، بھویشیہ کا متعلقہ پنشن فارم کیسے بھریں، انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل اور بھویشیہ سے آگاہی، ریٹائرمنٹ کے بعد سی جی ایچ ایس/ فکسڈ میڈیکل الاؤنسز، بزرگ شہریوں/پنشنرز کے لیے انکم ٹیکس مراعات، ڈی ایل سی، چہرے کی تصدیق، پنشنرز ایسوسی ایشنز اور انوبھو، یعنی، سروس کے دوران کئے گئے شاندار کام کی نمائش کا پلیٹ فارم۔

محکمے کی طرف سے اب تک 49 پی آر سی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ دہلی میں مختلف وزارتوں/محکموں کے لیے 29 پی آر سی اور سی اے پی ایف والوں یعنی سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور آسام رائفلز کے لئے کے لیے نئی دہلی، جالندھر، شیلانگ، کولکتہ، ٹیکن پور، جموں، جودھ پور اور گوہاٹی میں 20 پی آر سیز کا انعقاد کیا گیا۔ تمام 6972 ریٹائر ہونے والے اہلکاروں نے ان پی آر سیوں میں شرکت کی۔

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ پورٹلز کو مربوط کرنے کے جواز کو مدنظر رکھتے ہوئے یعنی بڑے پیمانے پر پنشنرز کے لیے زندگی آسان بنانے کیلئے تمام پورٹل جیسے پنشن ڈسبرسنگ بینک پورٹل، انوبھو، سی پی ای این  گرامس، سی جی ایچ ایس وغیرہ کو نئے بنائے گئے انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل (https://ipension.nic.in)

میں ضم کیا جانا چاہیے۔ بھویشیہ پورٹل کے ساتھ ایس بی آئی اور کینرا بینک کے پنشن سیوا پورٹل کے انٹیگریشن کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اس انضمام کے ساتھ پنشنرز اب انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل کے ذریعے اپنی پنشن سلپ، لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی حیثیت اور فارم-16 حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام 18 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کو مربوط پنشنرز پورٹل میں ضم کیا جائے گا۔

پنشن عدالت کا آغاز 2017 میں تجرباتی بنیادوں پر محکمہ پنشن اینڈ پنشنرز ویلفیئر نے کیا تھا۔ 2018 میں پنشنرز کی شکایات کے فوری حل کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی پنشن عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ اختیار کردہ ماڈل یہ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر مدعو کیا جاتا ہے اور ہر اسٹیک ہولڈر کے مطابق پنشن پراسیسنگ مکمل کرنے کے لیے کیس کو حل کیا جاتا ہے تاکہ پنشن وقت پر شروع ہو سکے۔

******

U.No:5237

ش ح۔رف۔س ا




(Release ID: 1924976) Visitor Counter : 138