مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
"خلا پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لیے سپیکٹرم کی تفویض" پر ٹرائے کے مشاورتی پیپر پر تبصرے / جوابی تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع
Posted On:
17 MAY 2023 1:55PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائے) نے 06 اپریل، 2023 کو "خلا پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لیے سپیکٹرم کی تفویض" پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا تھا۔ ابتدائی طور پر اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ 04 مئی 2023 اور جوابی تبصرے کے لیے 18 مئی 2023 مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اسٹیک ہولڈرز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کی درخواست پر تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 18 مئی 2023 اور یکم جون 01 تک بڑھا دی گئی۔
اسٹیک ہولڈرز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے ذریعے تبصرے جمع کرانے کی مدت میں مزید توسیع کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب یکم جون 01 اور 2023 جون 15 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ توسیع کی مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
تبصرے/ جوابی تبصرے ٹرائے کے مشیر (نیٹ ورکس، سپیکٹرم اور لائسنسنگ) جناب اکھلیش کمار ترویدی کو بھیجے جاسکتے ہیں، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں advmn@trai.gov.in ای میل پر۔کسی بھی وضاحت / معلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
*****
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 5230
(Release ID: 1924923)
Visitor Counter : 110