جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ہندوستان کی جی 20 صدارت ساحل سمندر سے دور ہوا سے بجلی پید اکرنے والے ممالک، کاروباری اور مالیاتی اداروں کے لیے صاف ستھری توانائی کی منتقلی کے عزائم کے لیے مل کر کام کرنے کا ایک موقع ہے : نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلا
Posted On:
17 MAY 2023 12:57PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت توانائی کی منتقلی سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) کی تیسری میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے ، گلوبل ونڈ انرجی کونسل (جی ڈبلیو ای سی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی (این آئی ڈبلیو ای) کے اشتراک سے 16 مئی 2023 کو ممبئی میں ایک اعلیٰ سطحی تقریب ’’توانائی کی منتقلی کی رفتار تیز کرنے کے لیے ساحل سمندر سے دور ہوا کو استعمال کرنا: آگے کی راہ‘‘ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں حکومتی نمائندوں، مالیاتی اداروں اور ملکی اور بین الاقوامی صنعت کے سینئر نمائندے یکجا ہوئے۔ یہ تقریب ہندوستان اور عالمی سطح پر ساحل سمندر سے دور ہوا سے بجلی پید اکرنے کے لیے ساز و سامان کی تنصیب کو فروغ دینے – پرمٹ اور کلیئرنس، سپلائی چین کی لچک، کم لاگت کی فنانسنگ، صلاحیت سازی اور مارکیٹ کی کشش کو بڑھانے کے لیے کاروباری حجم میں اضافے کے لئے فوری ترجیحات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ابھری ہے ۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلانے ساحل سمندری سے دور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کو ہوا کی آلودگی اور آب و ہوا کی تبدیلی کے اثر کو کم کرنے کا ایک ذریعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھلانے ساحل سمندری سے دور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی ویلیو چین کے فروغ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے گرڈ کو متوازن کرنے میں اس کے رول کے پیش نظر ساحل سمندر سے دور بجلی پیدا کرنے کے معاملے میں ہندوستان کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جی 20 صدارت ساحل سمندر سے دور ہوا سے بجلی پید اکرنے والے ممالک، کاروباری اور مالیاتی اداروں کے لیے صاف ستھری توانائی کی منتقلی کے عزائم کے لیے مل کر کام کرنے اور قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر ساحل سمندر سے دور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے معاملے میں تعاون کے لیے باہمی طاقتوں کو استوار کرنے کا ایک موقع ہے۔
ای ٹی ڈبلیوجی چیئر اور بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک کمار نے ہندوستان کے پاور مکس میں ساحل سمندر سے دور ہوا سے بجلی پید ا کرنے کے بڑھتے ہوئے رول پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ہندوستان کی ساحل سمندر سے دور ہوا سے بجلی پید اکرنے کی صلاحیت ہندوستان کی ان ہائیڈرو اور نیوکلیئر صلاحیتوں سے تقریباً برابر ہے جن کا مستقبل میں ہندوستان اضافہ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ کس طرح 2030 سے کے بعد ساحل سمندر سے دور ہوا سے بجلی پید اکرنا ملک کے لیے ایک موقع کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے اور ایک مشن موڈ اپروچ سے ملک کی خواہشات کو مزید تقویت مل سکتی ہے جو ایک مضبوط ویلیو چین کی ترقی کا باعث بن سکتا ہے اور صنعت کی مزید پرجوش شرکت کو راغب کر سکتا ہے۔
حکومت ہند کی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب دنیش دیانند جگدلے نے ساحل سمندر سے دور ہوا سے بجلی پید ا کرنے کے مختلف پہلوؤں بشمول مجوزہ کاروباری ماڈل، ٹینڈر جاری کرنے کے آئندہ منصوبے، بین الاقوامی تعاون اور ایک زبردست موافق ماحول کی سہولت دینے کے لئے حکومت اور صنعت کے درمیان وسیع تر رابطے کے بارے میں ملک کی ترقی کا خاکہ پیش کیا۔
اس موقع پر دو اعلی سطح پینل ڈسکشن بھی ہوئے جن کی نظامت کے فرائض بالترتیب گلوبل ہیڈ آف آف شور ونڈ، جی ڈبلیو ای سی محترمہ ریبیکا ولیمز،اور آئی آر ای ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جناب چنتن شاہ نے انجام دیئے۔ ’’نیٹ زیرو اہداف تک پہنچنے میں گلوبل آف شور ونڈ سیکٹر کا رول ‘‘ کے عنوان سے منعقد کئے جانے والے اجلاس میں آف شور ونڈ تجربات، بین الاقوامی بہترین طریقہ کار، سپلائی چین کی ترجیحات اور ابھرتی ہوئی ہندوستانی آف شور ونڈ مارکیٹ سے صنعت کی توقعات کے بارے میں غور و خوض کیا گیا ۔
’’آف شور کے لیے فنانسنگ اور صلاحیت سازی‘‘ پر منعقد کئے جانے والے پینل ڈسکشن نے آف شور ونڈ ایکو سسٹم کی ترقی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے دستیاب آلات کا ایک جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ ان پینلز میں اے ڈی بی ، ورلڈ بینک، کوریو جنریشن ، اے او ن، این ٹی پی سی، آر ای ایل لمیٹیڈ، این آئی ڈبلیو ای ، ری نیو ، آئی آر ای ڈی اے، سینٹر آف ایکسیلنس آن آف شور ونڈ اینڈ رینیوایبل انرجی، آئی ای اے، او 2 پاور اور ایس جی آر ای کے سینئر نمائندوں نے خطاب کیا۔
اپنے اختتامی کلمات میں نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب دنیش دیانند جگدلے نے تقریب کے ایک حصے کے طور پر کی جانے والی بھرپور بات چیت کا مختصر خاکہ پیش کیا اور معزز مقررین اور معزز شرکاء کا ان کی پرجوش شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U- 5215
(Release ID: 1924725)
Visitor Counter : 182