وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بنگال اور آسام میں انکم ٹیکس کے محکمہ کی تلاشی مہم

Posted On: 16 MAY 2023 4:39PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس کے محکمہ نے ریاست مغربی بنگال کے شمالی بنگال علاقہ میں بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے والے ایک کاروباری گروپ پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ یہ کاروباری گروپ ایک فعال سیاسی پس منظر والے شخص کے زیر کنٹرول ہے۔ اس گروپ کے قریبی کاروباری ساتھیوں کی بھی تلاشی لی گئی۔ یہ گروپ خوردنی چاول کی چوکر کے تیل، سرسوں تیل، ڈی آئلڈ رائس بران (ڈی او آر بی)، مختلف قسم کے کیمیکلز اور رئیل اسٹیٹ وغیرہ کی تیاری اور مارکیٹنگ سے لے کر متعدد طرح کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ گروپ اُتر دیناج پور، دکشن دیناج پور، مالدہ، کولکاتہ، مغربی بنگال میں سلی گوڑی اور گوہاٹی اور آسام کے آس پاس کے علاقوں میں پھیلے ہوئے 23 کیمپس کا احاطہ کرتا ہے۔

اس گروپ کی تلاشی مہم سے معلوم ہوا کہ یہ گروہ اپنی آمدنی چھپا کر خوردنی تیل اور ڈی او آر بی کی بے حساب نقد فروخت کر رہا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران اکاؤنٹس کی باقاعدہ کتابوں (ریگولر بکس آف اکاؤنٹ) میں نقد لین دین کا ریکارڈ نہ ہونے کے کئی واقعات بھی منظر عام پر آئے ہیں۔ ہاتھ سے لکھے ہوئے نوٹ، دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد بھی ضبط کیے گئے ہیں جن میں نقد لین دین کے حوالے موجود ہیں۔ متوازی کیش بک اور اخراجات کے جعلی دعووں کا بھی پتہ چلا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں 40 کروڑ روپے سے زائد کی غیر محسوب (بغیر حساب کتاب) آمدنی کا انکشاف ہوا ہے۔

اس کے علاوہ شمالی بنگال کے مالدہ ضلع میں زرعی مصنوعات کے ایک بڑے برآمد کنندہ اور اس اہم کاروباری گروپ کے قریبی کاروباری ساتھی کی بھی تلاشی لی گئی۔ زمین کے حصول کے سلسلے میں کی گئی تقریباً 17 کروڑ روپے کی نقد ادائیگی کے بارے میں ان کے پاس سے مجرم ٹھہرانے والے دستاویزات ملے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 100 کروڑ روپے کی بے حساب نقدی رسیدوں کی تفصیلات بھی موصول ہوئی ہیں۔

اس تلاشی مہم کے نتیجے میں 1.73 کروڑ روپے کی بے حساب نقدی بھی ضبط کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ روپے کے بے حساب زیورات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5181


(Release ID: 1924584) Visitor Counter : 142