محنت اور روزگار کی وزارت
مارچ 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 17.31 لاکھ نئے ورکروں کو شامل کیا گیا
مارچ 2023 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت تقریباً 19,000 نئے ادارے رجسٹرڈ ہوئے
ای ایس آئی اسکیم کے فوائد مارچ 2023 میں 41 مخنث ملازمین تک پہنچائے گئے
Posted On:
15 MAY 2023 6:57PM by PIB Delhi
ای ایس آئی سی کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2023 کے مہینے میں 17.31 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔
مارچ 2023 کے مہینے میں تقریباً 19,000 نئے اداروں کو رجسٹر کیا گیا ہے اور انہیں ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی سوشل سکیورٹی نظام کے تحت لایا گیا ہے، اس طرح مزید رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں کیونکہ ماہ کے دوران شامل کیے گئے کل 17.31 لاکھ ملازمین میں سے 25 سال کی عمر تک کے ملازمین کی نئے اندراج میں اکثریت ہے، کیونکہ 8.26 لاکھ ملازمین مہینے میں شامل کیے گئے کل ملازمین میں سے 48 فیصد کا تعلق اس عمر گروپ سے ہے۔
مارچ، 2023 میں پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیہ کے مطابق 3.36 لاکھ خواتین اراکین کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مارچ 2023 کے مہینے میں کل 41 خواجہ سراؤں نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ای ایس آئی سی معاشرے کے ہر طبقے تک اس کے فوائد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 5149)
(Release ID: 1924335)
Visitor Counter : 120