وزارت دفاع
ایئر مارشل آشوتوش دیکشت نے ایئر اسٹاف کے ڈپٹی چیف کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
15 MAY 2023 2:00PM by PIB Delhi
ایئر مارشل آشوتوش دیکشت نے آج ایئر اسٹاف کے ڈپٹی چیف کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔ قومی دفاعی اکادمی کے سابق طالب علم، جناب آشوتوش دیکشت کو 06 دسمبر 1986 کو فائٹر اسٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ اسٹاف کورس، بنگلہ دیش اور نیشنل ڈفینس کالج، نئی دہلی سے گریجویٹ ہیں۔ ایئر مارشل ایک قابل فلائنگ انسٹرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایکسپیریمنٹل ٹیسٹ پائلٹ بھی ہیں، ان کے پاس فائٹر، ٹرینر اور ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ پر 3300 گھنٹے سے زائد پرواز کا تجربہ ہے۔ انہوں نے آپریشن سفید ساگر اور رکشک میں حصہ لیا۔
ایئر مارشل دیکشت نے مراج 2000 اسکواڈرن کی کمان سنبھالی، جو مغربی علاقے میں ایک فرنٹ لائن فائٹر بیس ہے، ساتھ ہی ایک اعلیٰ تربیتی بیس بھی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل فضائیہ کے صدر دفافتر میں پرنسپل ڈائرکٹر ایئر اسٹاف رکوائرمنٹ، اسسٹنٹ چیف آف دی اسٹاف (پروجیکٹس) اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (پلانس) کے طور پر کام کیا ہے۔ ایئر آفیسر جنوبی ایئر کمانڈ کے ایئر ڈفینس کمانڈر بھی رہ چکے ہیں اور ایئر اسٹاف کے ڈپٹی چیف کے طور پر عہدہ سنبھالنے سے قبل جنوب مغربی ایئر کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5142
(Release ID: 1924224)
Visitor Counter : 150