وزارت دفاع

چیف آف دی آرمی اسٹاف(فوج کے سربراہ) جنرل منوج پانڈے 16 سے17 مئی 2023  تک مصر کا دورہ کریں گے

Posted On: 15 MAY 2023 10:48AM by PIB Delhi

چیف آف دی آرمی اسٹاف(سی او اے ایس) جنرل منوج پانڈے 16-17 مئی2023  تک مصر کا دورہ کریں گے۔اپنے دورہ کے دوران فوج کے سربراہ  مصر کی سینئر فوجی قیادت کے ساتھ میٹنگ کریں گے ،جہاں وہ ہندوستان اور مصر کے درمیان  دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے  مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔وہ آپسی مفاد کے امور پر خیالات کا تبادلہ کریں گے اور مصر کی مسلح افواج کے مختلف اداروں کا دورہ کریں گے۔

فوج کے سربراہ مصر کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف ، مصر کے دفاع کے وزیر اور ملٹری پروڈکشن اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے ساتھ مذاکرات کریں گے ۔وہ مصری مسلح افواج کی آپریشن اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ بھی وسیع تر تبادلہ خیال کریں گے۔

مصر کے ساتھ ہندوستان کے فوجی تعلقات  کافی خوشگوار ہیں۔جس کا ثبوت یہ ہے کہ مصر کے فوجی دستے نے ہندوستان کی 74ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لیا تھا۔ مصری مسلح افواج کی فوجی دستے کی ہندوستان میں یہ پہلی بار شرکت تھی۔مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے علاوہ اس پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور مصر کی افواج نے اس سال جنوری میں ایکس سائیکلون ون کے نام سے پہلی مرتبہ مشترکہ  طورپر فوجی مشقیں انجام  دی تھیں۔

چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے کے اس دورے سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے  درمیان دو طرفہ  رشتے مزید مستحکم  ہوں گے اور ان میں زبردست طور پر توسیع ہوگی ا ور یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون اور رابطے کے لئے ایک  کسوٹی کے طور پر کام کریگا۔

***********

ش ح ۔  ح ا  ۔ م ش

U. No.5125



(Release ID: 1924109) Visitor Counter : 172