وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی شعبہ  میں 'خود انحصار ہندوستان': وزارت دفاع نے  اسٹریٹجک لحاظ سے اہم 928 لائن ریپلیسمنٹ یونٹ/سب سسٹم/اسپیئر اینڈ کمپونینٹ کی چوتھی مثبت انڈیجنائزیشن  لسٹ کو منظوری دی

Posted On: 14 MAY 2023 9:16AM by PIB Delhi

دفاعی شعبہ میں 'خود انحصار ہندوستان' کو فروغ دینے اورنجی شعبہ کی دفاعی اکائیوں (ڈی پی ایس یو)کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نےاسٹریٹجک لحاظ سے اہم 928  لائن ریپلیسمنٹ یونٹ (ایل آر یو) /سب سسٹم/ساز و سامان  اور آلات، اعلی درجے کا سامان  اور اضافی پیداوار سمیت  715 کروڑ روپے  کے درآمداتی متبادل کی چوتھی مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ (پی آئی ایل)کو منظوری دے دی ہے۔مذکورہ اشیاء  کی اعلیٰ درجے کا سامان اور اسپیئرز، جس کی ہے۔ ان اشیاء کی تفصیلات سریجن پورٹل (https://srijandefence.gov.in/  ) پر دستیاب ہیں۔ فہرست میں بتائی گئی ٹائم لائن کے بعد ہی یہ ہندوستانی صنعت سے حاصل کیے جاسکیں گے۔

پی آئی ایل کی ایل آر یو/سب سسٹم/اسمبلی/سب اسمبلی/اضافی کمپوننٹ سے مربوط یہ چوتھی فہرست ان سابقہ تین پی آئی ایل  کے تسلسل میں ہے، جو بالترتیب دسمبر 2021، مارچ 2022 اور اگست 2022 میں شائع ہوئے تھے۔ ان فہرستوں میں 2,500 آئٹم شامل ہیں جو پہلے سے ہی مقامی ہیں اور 1,238 (351+107+780) آئٹم وہ ہیں جنہیں  دی گئی ٹائم لائن کے اندر اندر مقامی بنایا جائے گا۔ اب تک ملک میں  1,238 (پہلی مثبت انڈیجنائزیشن  لسٹ -262 ، دوسری مثبت انڈیجنائزیشن  لسٹ -11، تیسری مثبت انڈیجنائزیشن لسٹ -37) میں سے، 310 آئٹم کو اب تک دیسی بنایاچکا ہے۔

دفاعی شعبہ  کے عوامی ادارے دیسی بنانے کے اس عمل کو مختلف طریقوں سے مکمل کریں گے۔ کچھ کو چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے ذریعہ فروغ اور نجی ہندوستانی صنعت کے ذریعہ تیار کیا جائے گا، اس سے معیشت کی ترقی ، دفاع میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور در آمدات پر انحصار میں کمی کو فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو دفاعی صنعت میں تعلیمی اور تحقیقی اداروں کو شامل کرکے ملکی دفاعی صنعت کی ڈیزائن کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

دفاعی شعبے کے عوامی ادارے جلد ہی ان مطلع شدہ اشیاء کے لیے خریداری کی کارروائی شروع کریں گے۔ صنعت اس معاملے اپنی دلچسپی کے اظہار  (آرایف پی)/تجاویز کے لیے درخواست (آر ایف پی) سریجن پورٹل ڈیش بورڈ  (https://srijandefence.gov.in/DashboardForPublic  ) پرکرسکتا ہے، جسے اسی مقصد کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں شرکت کے لیے آگے آ سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5099


(Release ID: 1924024) Visitor Counter : 169