اقلیتی امور کی وزارتت

سعودی عرب میں حج 2023 کے انتظامی اور طبی وفود کی تربیت

Posted On: 13 MAY 2023 2:37PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج وزارت اقلیتی امور کی طرف سے حج 2023 کے لیے سعودی عرب  میں حاجیوں کی خدمت کے لیے منتخب کیے گئے نمائندوں کے انتظامی اور طبی دستے کے لیے منعقدہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس تربیتی پروگرام کا اہتمام اسکوپ کمپلیکس سنٹر، لودھی روڈ، نئی دہلی میں کیا جا رہا ہے۔

حکومت کی طرف سے اس سال اٹھائے گئے کچھ اہم نکات اور نئے اقدامات درج ذیل ہیں:

  • ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے مطابق اس سال حاجیوں کی کل تعداد 1.75 لاکھ ہے۔
  • حکومت نے بالٹی، بیڈ شیٹ، سوٹ کیس وغیرہ کی لازمی خریداری کی وجہ سے ہونے والے غیر ضروری اخراجات کو ختم کرتے ہوئے حج پیکیج میں لاگت میں کمی کے اقدامات پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ہر عازمین حج کو  2100 سعودی ریال فراہم کرنے کے لازمی التزام کو ختم کردیا گیا ہے اور حاجیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق سعودی ریال حاصل کرنے کے عمل میں لچک دی جارہی ہے۔
  • عازمین حج کو حقیقی ضرورتوں کے مطابق غیرملکی زر مبادلہ حاصل کرنے میں لچک کو یقینی بنانے اور پورے نظام میں شفافیت لانے کے علاوہ پہلی بار خواہش مند عازمین حج کو غیر ملکی زر مبادلہ اور غیر ملکی زر مبادلہ کارڈ کی براہ راست فراہمی سب سے زیادہ مسابقی شرحوں پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے توسط سے ہورہی ہے۔
  • عازمین حج کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ امبارکیشن پوائنٹس بنائے جارہے ہیں۔
  • حج کے دوران ہندوستان میں حاجیوں کی طبی جانچ اور ان کی ٹیکہ کاری اور سعودی عرب میں اسپتالوں/ڈسپنسری کے لیے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت (ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو) اور اس کی ایجنسیوں کی براہ راست حصے داری ہوگی۔
  • دیونگوں (معذوروں) اور بوڑھے عازمین حج کے لیے حج پالیسی میں خصوصی التزامات کے ساتھ شمولیت کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
  • خواتین کو بااختیار بنانے کی سہولت فراہم کر کے خواتین کو محرم کے بغیر زمرہ کے تحت درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے تحت موصولہ درخواستوں کی سب سے بڑی تعداد 4314 ہے۔

ڈیپوٹیشنسٹ (خدمت کے لئے مستعار لئے گئے افراد) کا انتخاب:

  • مجموعی طور پر 468 ڈیپوٹیشنسٹوں کو منتخب کیا گیا ہے جن میں 339 طبی پیشہ ور (173 ڈاکٹر اور 166 پیرامیڈیکس)، اور گریڈ اے کے 29 افسران سمیت انتظامی فرائض کے لئے 129 افسران شامل ہیں۔
  • 468 ڈیپوٹیشنسٹ میں سے 129 رکنی خواتین دستہ ہے۔
  • سعودی عرب میں بہتر پیشہ وارانہ خدمات اور عازمین حج کی مدد کے لئے صرف سی اے پی ایف کے ایڈمنسٹریٹیو ڈیپوٹیشنسٹ کا انتخاب۔
  • پہلی بار، وزارت صحت میڈیکل ڈیپوٹیشنسٹ کے انتخاب کے عمل میں شامل ہوئی ہے۔
  • ہر ریاست سے ریاستی سطح کے کوآرڈنیٹر کی تقرری، تاکہ وہ ہر ریاست کے عازمین حج کے مفادات کا خیال رکھ سکیں۔
  • اے ایچ او اور ایچ اے کو تقریباً 300 سے کم کرکے 108 کردیا گیا ہے اور ان میں سے 100 فیصد آئی پی ایس افسران یا سی اے پی ایف سے ہیں۔
  • ڈیپوٹیشن کے لیے پہلی بار درخواست دینے والوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

 

 

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 5086



(Release ID: 1923918) Visitor Counter : 198