وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گجرات کے گاندھی نگر میں تقریباً 4400 کروڑ روپے کے قومی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا


2450 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

تقریباً 1950 کروڑ روپے کے پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

تقریباً 19,000 گھروں کے گرہ پرویش میں حصہ لیا اور مستحقین کو گھر کی چابیاں سونپیں

’’پی ایم آواس یوجنا نے ہاؤسنگ سیکٹر کو بدل دیا ہے، اس سے خاص طور پر غریب اور متوسط طبقے کو فائدہ ہوا ہے‘‘

’’گجرات کی ڈبل انجن حکومت دوگنی رفتار سے کام کر رہی ہے‘‘

’’ہمارے لیے ملک کی ترقی ایک یقین اور عزم ہے‘‘

’’سیکولرازم کا حقیقی مطلب یہ ہے کہ کوئی امتیاز نہ ہو‘‘

’’ہم نے گھر کو غربت کے خلاف جنگ کا ایک مضبوط اڈہ بنایا ہے، غریبوں کو بااختیار بنانے اور انھیں وقار بخشنے کا ذریعہ بنایا ہے‘‘

’’پی ایم اے وائی  گھر بہت سی اسکیموں کا پیکیج ہیں‘‘

’’آج ہم شہری منصوبہ بندی میں زندگی کی آسانی اور معیار زندگی پر یکساں زور دے رہے ہیں‘‘

Posted On: 12 MAY 2023 2:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں تقریباً 4400 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں 2450 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا اور افتتاح کرنا شامل ہے، جن میں محکمہ شہری ترقیات، پانی کی فراہمی کا محکمہ، محکمہ سڑک اور نقل و حمل اور کانوں اور معدنیات کے محکمہ کے پروجیکٹ شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے تقریباً 1950 کروڑ روپے کے پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا اور پروگرام کے دوران اسکیم کے استفادہ کنندگان کو چابیاں دے کر اسکیم کے تحت بنائے گئے تقریباً 19,000 مکانات کے گرہ پرویش میں حصہ لیا۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے مستحقین سے بات چیت بھی کی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مستحقین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے قوم کی تعمیر ایک جاری ’مہا یگیہ‘ ہے۔ انہوں نے حالیہ انتخابات کے بعد بننے والی حکومت کے تحت گجرات میں ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے حال ہی میں 3 لاکھ کروڑ کے غریب دوست گجرات بجٹ کا ذکر کیا۔ انہوں نے ’محروموں کو ترجیح‘ کے جذبے کی قیادت کرنے پر ریاست کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے ریاست میں کچھ حالیہ اقدامات جیسے 25 لاکھ آیوشمان کارڈ، پی ایم ماترو وندنا اسکیم سے 2 لاکھ ماؤں کی مدد، 4 نئے میڈیکل کالج اور جدید انفرا اسٹرکچر کے لیے ہزاروں کروڑ کے کاموں کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گجرات کی ڈبل انجن حکومت دوگنی رفتار سے کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام گزشتہ 9 سالوں میں بے مثال ترقی کا احساس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس وقت کو یاد کیا جب شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات بھی نایاب تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس مایوسی سے نکل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ایک تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسکیموں کے فوائد کو 100 فیصد تک عوام تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیر اعظم نے تمام سرکاری اسکیموں کو مکمل کرنے کے لئے حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’’ہمارے لئے، ملک کی ترقی ایک یقین اور عزم ہے‘‘۔  وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے اس انداز نے بدعنوانی اور امتیازی سلوک کو ختم کر دیا ہے۔ ’’ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’سیکولرازم کا حقیقی مطلب یہ ہے کہ جب کوئی امتیاز نہ ہو‘‘۔ انھوں نے کہا کہ سماجی انصاف اس وقت ہوتا ہے جب حکومت معاشرے میں ہر کسی کے فائدے کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ پچھلے سالوں میں تقریباً 32,000 مکانات مکمل کر کے مستفیدین کے حوالے کیے جا چکے ہیں، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ غریبوں کی خود اعتمادی میں اس وقت زبردست اضافہ ہوتا ہے جب وہ زندگی کی بنیادی ضروریات کے بارے میں کم سے کم فکرمند ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نے موجودہ حکومت اور ماضی کی حکومتوں کے ورک کلچر کے درمیان فرق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک ناکام پالیسیوں کے راستے پر گامزن ہوکر اپنی تقدیر نہیں بدل سکتا اور ترقی یافتہ قوم نہیں بن سکتا‘‘۔ گزشتہ دہائی کے اعدادوشمار پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے نشان دہی کی کہ دیہی علاقوں میں تقریباً 75 فیصد گھروں میں بیت الخلاء کی سہولت نہیں تھی، حالانکہ پالیسیاں پہلے سے موجود تھیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 2014 کے بعد، حکومت نے خود کو صرف غریبوں کے لیے چھت فراہم کرنے تک محدود نہیں رکھا بلکہ گھروں کو غربت سے نمٹنے کی بنیاد اور ان کے وقار کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنایا۔ وزیر اعظم نے ایسے گھروں کی جیو ٹیگنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مکانات کی تعمیر میں پی ایم اے وائی کے تحت، مستفیدین کی رائے کا بھی خیال رکھا جاتا ہے، جب کہ حکومت مالی امداد بھی براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کرتی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم اے وائی کے تحت جو گھر بنائے جا رہے ہیں وہ کئی اسکیموں کا پیکیج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گھر میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت بیت الخلاء، سوبھاگیہ اسکیم کے تحت بجلی کا کنکشن، اجولا اسکیم کے تحت مفت ایل پی جی کنکشن، جے جے ایم کے تحت پائپ کے ذریعہ پانی کی سپلائی شامل ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کے علاوہ مفت طبی علاج اور مفت راشن بھی غریبوں کے لیے حفاظتی ڈھال کا کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے پی ایم اے وائی کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کی بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 9 سالوں میں تقریباً 4 کروڑ گھر غریب خاندانوں کے حوالے کیے گئے ہیں۔ جن میں سے 70 فیصد خواتین کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پی ایم اے وائی  کے تحت مکانات کی تعمیر کی لاگت کئی لاکھ ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ کروڑوں خواتین استفادہ کنندگان اب لکھ پتی بن چکی ہیں۔ یہ کروڑوں خواتین پہلی بار کسی جائیداد کی مالک ہوئی ہیں۔ انہوں نے ’لکھ پتی دیدیوں‘ کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مستقبل کے چیلنجوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی شہری کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجکوٹ میں ایک ہزار سے زیادہ مکانات جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیے گئے ہیں جن میں کم وقت اور پیسہ خرچ ہوتا ہے، اور یہ اتنی ہی محفوظ بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کے تحت یہ تجربہ ملک کے 6 شہروں میں کیا گیا ہے جہاں ٹیکنالوجی نے سستے اور جدید گھر بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ آنے والے وقت میں ایسے گھر غریبوں کو دستیاب ہونے والے ہیں۔

وزیر اعظم نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں خراب طور طریقوں اور دھوکہ دہی کو دور کرنے کے اقدامات کی بھی وضاحت کی، جس سے غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ آر ای آر اے (ریرا) ایکٹ نے متوسط طبقے کے خاندانوں کو گھر کی خریداری کے وقت وعدہ کردہ سہولیات حاصل کرنے کے لیے قانونی تحفظ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ لون کے لیے دی جانے والی بے مثال بجٹ سبسڈی کے بارے میں بھی بتایا۔ گجرات میں 5 لاکھ خاندانوں کو 11 ہزار کروڑ کی امداد ملی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امرت کال کے 25 سالوں میں خاص طور پر ٹائر-2 اور ٹائر-3 معیشت کو رفتار دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات کے کئی شہروں میں سسٹمز کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امرت مشن کے تحت 500 شہروں میں بنیادی سہولیات کو بڑھایا جا رہا ہے اور 100 شہروں کو اسمارٹ سہولیات مل رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’’آج ہم شہری منصوبہ بندی میں زندگی کی آسانی اور معیار زندگی پر یکساں زور دے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں میٹرو نیٹ ورک کو اس خیال کے ساتھ بڑھایا جا رہا ہے کہ لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے میں زیادہ وقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملک کے 20 شہروں میں میٹرو چل رہی ہے، وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک میں میٹرو نیٹ ورک 2014 سے پہلے 250 کلومیٹر سے پچھلے 9 سالوں میں 600 کلومیٹر بڑھ گیا ہے۔ آج وندے بھارت ایکسپریس جیسی ٹرینیں احمدآباد – گاندھی نگر جیسے جڑواں شہروں کو جوڑ رہی ہیں اور گجرات کے کئی شہروں میں الیکٹرک بسوں کا بیڑا بھی بڑھ رہا ہے۔

ملک میں پیدا ہونے والے ٹنوں میونسپل کچرے کے تئیں سنجیدگی کے فقدان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بتایا کہ ملک میں کچرے کی پروسیسنگ 2014 میں 14-15 فیصد سے بڑھ کر آج 75 فیصد ہوگئی ہے۔ ’’ جناب مودی نے کہا کہ اگر ایسا پہلے ہوتا تو آج ہمارے شہروں میں کچرے کے پہاڑ نہ کھڑے ہوتے۔‘‘ انھوں نے نشان دہی کی کہ حکومت ہمارے شہروں میں کچرے کے ڈھیروں کو ختم کرنے کے لیے مشن موڈ پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہمارے شہروں میں معیاری زندگی اسی وقت ممکن ہے جب ہمیں صاف ماحول اور صاف ہوا ملے‘‘۔

وزیر اعظم نے گجرات کے واٹر مینجمنٹ اور واٹر سپلائی ماڈل کی تعریف کی۔ انہوں نے 3 ہزار کلومیٹر لمبی پانی کی مین لائنوں اور 1.25 لاکھ کلومیٹر کی ڈسٹری بیوشن لائنوں کا ذکر کیا جو 15 ہزار دیہاتوں اور 250 شہری علاقوں تک پانی پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے گجرات میں امرت سروور کے تئیں جوش و خروش کی تعریف کی۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ترقی کی اس رفتار کو برقرار رکھیں۔ جناب مودی نے اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ’’امرت کال کے عزائم سب کا پریاس  سے پورے ہوں گے۔‘‘

اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل، ممبر پارلیمنٹ جناب سی آر پاٹل اور حکومت گجرات کے دیگر وزراء موجود تھے۔

پس منظر

جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے ان میں ضلع بناس کانٹھا میں ملٹی ولیج ڈرنکنگ واٹر پلائی اسکیموں کو بڑھانا، احمد آباد میں ایک ندی پر پل، نرودا جی آئی ڈی سی میں پانی کی نکاسی کا ایک نیٹ ورک، مہسانہ اور احمد آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس، اور دہیگام میں ایک آڈیٹوریم شامل ہیں۔ جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ان میں جوناگڑھ ضلع میں بلک پائپ لائن پروجیکٹ، گاندھی نگر ضلع میں واٹر سپلائی اسکیموں کو بڑھانا، فلائی اوور پلوں کی تعمیر، پانی کی تقسیم کے نئے اسٹیشن اور مختلف ٹاؤن پلاننگ سڑکیں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا، اور اسکیم کے تحت بنائے گئے تقریباً 19,000 مکانات کے گرہ پرویش میں حصہ لیا۔ انہوں نے پروگرام کے دوران اسکیم کے استفادہ کنندگان کو چابیاں بھی حوالے کیں۔ ان پروجیکٹوں کی کل لاگت تقریباً 1950 کروڑ روپے ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5065




(Release ID: 1923649) Visitor Counter : 214