بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے پاور گرڈ کے آرا ذیلی اسٹیشن کو بڑھانے کے لیے سنگ بنیاد رکھا


بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور مضبوط پاور انفراسٹرکچر کے ذریعے علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ذیلی اسٹیشنوں کو بڑھایا جا رہا ہے: جناب آر کے سنگھ

Posted On: 10 MAY 2023 4:17PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی (این آر ای) کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے 9 مئی 2023 کو 220/132 کلو واٹ پاور گرڈ آرا ذیلی اسٹیشن کو بڑھانے کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بہار کے وزیر توانائی جناب بیجیندر پرساد یادو، ایم ایل اے آرا جناب امریندر پرتاپ سنگھ، ایم ایل اے برہرا جناب راگھویندر پرتاپ سنگھ، ایم ایل اے سندیش محترمہ کرن دیوی، ممبر بہار قانون ساز کونسل جناب اودھیش نارائن سنگھ، آرا کی میئر محترمہ اندو دیوی، ڈپٹی میئر محترمہ پونم دیوی، پاور گرڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب کے سریکانت اور اعلیٰ سرکاری افسران کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔ پاور گرڈ آرا ذیلی اسٹیشن کے اضافے سے اس کی کل تبدیل شدہ صلاحیت 560  میگا وولٹ ایمپیئر (ایم وی اے)  ہو جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RQIF.jpg

اس موقع پر جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ یہ اقدام آرا میں ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا اور مضبوط پاور انفراسٹرکچر کے ذریعے خطے کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا، ”یہ اقدام آرا میں اگلے 10 سالوں کے لیے بجلی کی طلب کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔ بلا تعطل بجلی کی فراہمی خطے کی صنعتی اور تجارتی ترقی کا باعث بنے گی اور بھوجپور، بکسر اور روہتاس اضلاع میں بجلی کی دستیابی کو بھی بہتر بنائے گی۔ اس سے آرا کا نیشنل گرڈ کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔

پاور گرڈ نے بھوجپور میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت مختلف دیہی ترقیاتی کاموں جیسے اشنان گھاٹ، پی سی سی روڈ، کمیونٹی ہال، بند نالی، باؤنڈری کی دیوار اور ریٹیننگ وال وغیرہ کی تعمیر شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ سی ایس آر کے تحت اسکولوں میں بینچوں اور ڈیسکوں کا انتظام، اونچی لائٹس اور بیت الخلا وغیرہ کی تعمیر کا کام بھی کیا گیا ہے۔ پاور گرڈ، حکومت ہند کی مہا رتن پبلک سیکٹر کمپنی، پاور ٹرانسمیشن کے اپنے بنیادی کاروبار کے علاوہ ”پاور گرڈ - ٹرانسمٹنگ پاور، ٹرانسفارمنگ لائف“ کے نعرے کے تحت مختلف سماجی ترقی کے اقدامات کے ذریعے زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4992


(Release ID: 1923188)