مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا پوسٹ کروڑوں تاجروں کے لئے  لاجسٹک پارٹنر بن گیا

Posted On: 09 MAY 2023 6:27PM by PIB Delhi

انڈیا پوسٹ نے آج یہاں مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان کی موجودگی میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (کیٹ) اور تِرپتا ٹیکنالوجیز کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے سے 'بھارت ای مارٹ' نامی پورٹل  چلایا جائے گا جس کے ذریعہ تاجروں کے یہاں سے محمولات اٹھانے کی سہولت فراہم ہو گئ اور پھر ملک بھر میں انہیں بھیجنے والوں کی دہلیز تک ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ سمجھا  جاتا ہے کہ اس سے کیٹ سے وابستہ آٹھ کروڑ تاجروں کو فائدہ ہوگا۔

1.jpg

انڈیا پوسٹ نے حال ہی میں گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹرائیفیڈ) کے علاقائی مراکز کے ساتھ سامان بھیجنے والوں کی دہلیز سے پارسل اٹھانے اور ڈیلیوری فراہم کرنے کے لیے اسی طرح کے معاہدے کیے ہیں۔ جلد ہی انڈیا پوسٹ خود کو اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) پلیٹ فارم پر نظر آئے گا۔ اِسے وزارتِ تجارت نے ایک لاجسٹک سروس فراہم کنندہ کے طور پر تیار کیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مواصلات کے وزیر مملکت نے کہا کہ محکمہِ ڈاک نے خود کو گزرتے وقت اور عوام کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کے استعمال اور نئی خدمات کے اضافے نے انڈیا پوسٹ کو ایک جدید اور ایک سے زیادہ خدمات فراہم کرنے کا متحمل بنا دیا ہے۔ آج یہ ادارہ بینکنگ، بیمہ اور حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی کئی فلاحی اسکیموں کے فوائد  اپنے 1.59 لاکھ ڈاکخانوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ہر گاؤں میں آخری منزل تک پہنچاتا ہے۔

2.jpg

جناب دیوسنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں محکمہ ڈاک بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سوکنیا سمریدھی اسکیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری پروگراموں میں سے ایک ہے جو بچیوں کو مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ مہیلا سمان بچت پترا جو خواتین کی طرف سے ڈپازٹ پر 7.5 فیصد کی غیر متوازی شرح سود فراہم کرتی ہے، ایک نہایت مقبول اسکیم ثابت ہو رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے مواصلات نے عالمی وبا کوویڈ-19 کے دوران محکمہِ ڈاک کی طرف سے فراہم کردہ مثالییومن سروس کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمے نے ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی اور آن لائن سروس متعارف کروا کر اس آفات کو موقع میں تبدیل کر دیا تھا۔ اس طرح سچے جذبے کے ساتھ، "آپ سے اوسر" کے نعرے پر کام کیا گیا جس کی تحریک وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملی تھی۔

جناب دیوسنگھ چوہان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے محکمہِ ڈاک کو ایک واضح اختیار دیا ہے کہ وہ ایسی جامع اور شہریوں پر مبنی پالیسیاں بنائے جو ہر گاؤں کے ہر شہری کی زندگی کو بدل دے۔ محکمہ کی ہر پالیسی اور عمل بشمول آج کا ایونٹ، درج بالا اصول کے مطابق ہے۔

وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ کیٹ اور بھارت ای مارٹ کے ساتھ مفاہمت نامے سے ملک میں چھوٹے تاجروں کو بہت زیادہ ضروری لاجسٹک سپورٹ ملے گا جس سے ان کے کاروبار میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

جناب ونیت پانڈے، سکریٹری (پوسٹ)؛ جناب آلوک شرما، ڈی جی پوسٹل سروسز؛ جناب شری پروین کھنڈیلوال، سکریٹری جنرل، کیٹ اور جناب بی سی بھارتیا، ایم ڈی، ترپتا ٹیکنالوجیز اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1922924) Visitor Counter : 105