الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مائی جی او وی، ثقافت کی وزارت کے تعاون سے ’یووا پرتبھا - سنگنگ ٹیلنٹ ہنٹ‘کا آغاز کرے گی

Posted On: 09 MAY 2023 4:18PM by PIB Delhi

 گانے کی مختلف اصناف میں نئے اور نوجوان ٹیلنٹ کو شناخت کرکے اور پہچان کر قومی پیمانے  پر نچلی سطح پر ہندوستانی موسیقی کو فروغ دینے کے مقصد سے ، مائی جی او وی وزارت ثقافت کے تعاون سے  بدھ، 10 مئی 2023 کو یووا پرتبھا - سنگنگ ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کر رہی ہے۔ 

 مقابلے کے لیے ابتدائی  اندراج  ڈیڑھ ماہ کی مدت کے لیے کھلا رہے گا۔

 سنگنگ ٹیلنٹ ہنٹ ہندوستان بھر کے شہریوں کے لیے اپنی گلوکاری کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو ظاہر کرنے اور قومی شناخت حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔  اگر کوئی نیو انڈیا کا ابھرتا ہوا فنکار، گلوکار، یا موسیقار بننا چاہتا/ چاہتی  ہے، تو وہ یووا پرتبھا - سنگنگ ٹیلنٹ ہنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں اور درج ذیل  موسیقی کی مختلف اصناف میں سے کسی میں  اپنی سریلی آواز سے روشناس کراسکتے ہیں:

  • لوک گیت
  •  حب الوطنی کے گیت
  •  عصری گیت

 حصہ لینے کا طریقہ:

  1. ویب سائٹ https://innovateindia.mygov.in/ پر لاگ ان کریں
  2.  مقابلہ تمام ہندوستانی شہریوں کے لیے کھلا ہے۔
  3.  تمام اندراجات کومائی جی او وی ( MyGov) پورٹل پر جمع کرانا ضروری ہے۔  کسی دوسرے موڈ کے ذریعے جمع کرائے گئے  جمع کرائے گئےاندراجات  جانچ کے لیے زیر غور نہیں ہوں گے۔
  4.  شرکاء کو گانے کے دوران ایک ویڈیو ریکارڈ کرنی ہوگی اور انہیں اپنا اندراج  یوٹیوب (اَن لسٹیڈ لنک)، گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس وغیرہ کے ذریعے  جمع کرانا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ لنک قابل رسائی  ہو۔  اگر رسائی نہیں دی جائے گی تو اندراج خود بخود مسترد  ہوجائے  گا۔
  5.  یہ مقابلہ ہندی اور انگریزی میں دستیاب ہوگا۔
  6.  ایک حصہ لینے والا مقابلہ میں صرف ایک بار حصہ لے سکتا ہے۔
  7.  ٹاپ 3 جیتنے والوں کا اعلان نئی دہلی میں فنالے (فزیکل ایونٹ) میں کیا جائے گا۔

 انعام اور پہچان:

  • پہلا مقام حاصل کرنے والے کو  1,50,000 روپے  + ٹرافی + سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا
  •  دوسرا مقام حاصل کرنے والے کو    1,00,000 روپے + ٹرافی + سرٹیفکیٹ  دیئے جائیں گے
  •  تیسرا  مقام حاصل کرنے والے کو    50,000 روپے + ٹرافی + سرٹیفکیٹ  دیئے جائیں گے
  • اس کے بعد  مقابلے میں حصہ لینے والے 12  شرکا کو   10,000 روپے فی کس کا نقد انعام دیا جائے گا۔

مینٹر شپ:  مقابلے میں جیتنے والے سرفہرست 3  شرکا کو  ایک  ماہ کی مدت کے لیے مینٹرشپ وظیفہ کے ساتھ سر پرستی فراہم کی جائے گی۔

مائی جی او وی ( MyGov) شہریوں کو مدعو کر رہی  ہے کہ وہ آئیں اور مقابلہ میں حصہ لیں اور قومی سطح پر شناخت حاصل کریں۔  مزید تفصیلات کے لیے https://innovateindia.mygov.in/singing-challenge/ ملاحظہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4943                         


(Release ID: 1922850) Visitor Counter : 179