سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے سائنس کی وزارتوں اورمحکموں کی اعلی سطح کی مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی ، سائنس کی سبھی وزارتوں اور محکموں سے 11 مئی کو ٹکنالوجی کا قومی دن مشترکہ طور پر منانے کی اپیل کی


حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر اجے کمار سود اور سا ئنس کی 6  وزارتوں اورمحکموں نیز سائنس اورٹکنالوجی ، بایو ٹکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارضیاتی سائنسز، خلاف اورایٹمی توانائی کے سکریٹریوں نے میٹنگ  میں شرکت کی

Posted On: 08 MAY 2023 12:13PM by PIB Delhi

بندھے ٹکے اصولوں پر مبنی طریقہ کار سے انحراف کرتے ہوئے اورایک تال میل پر مبنی مربوط طریقہ کار اپناتے ہوئے مختلف سائنسی اسٹریمس کی مشترکہ میٹنگس کرنے کے سلسلے میں مرکزی وزیر کی جانب سے شروع کئے گئے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے سائنس اورٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت آزادانہ چارج، وزیراعظم کے دفتر ، عملے اور عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اورخلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر  جتیندرسنگھ نے  سائنس کی وزارتوں اورمحکموں نیز سائنس ٹکنالوجی، بایو ٹکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارضیاتی سائنسز، خلاف اورایٹمی توانائی  کی وزارتوں کی اعلی سطح کی مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میں  حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر اجے کمار سود اور سا ئنس کی 6  وزارتوں اورمحکموں نیز سائنس اورٹکنالوجی ، بایو ٹکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارضیاتی سائنسز، خلاف اورایٹمی توانائی کے سکریٹریوں نے میٹنگ  میں شرکت کی۔وزیرموصوف نے کہا کہ اس سال سائنس کی تمام وزارتیں اورمحکمے 11  مئی 2023 کو ٹکنالوجی کاقومی دن مشترکہ طو رپر منائیں گے۔

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ تجویز کردہ حکومت کے پورے طریقہ کار کو ذہن میں رکھاجائے اور وزیراعظم کے اس نظریہ کوبھی ذہن میں رکھاجائے کہ  تال میل کے کام کرنے پر زور دیا جائے  اور وزارتوں اورمحکموں کے درمیان بندھے ٹکے اصولوں پر مبنی طریقہ کار سے انحراف کرتے ہوئے ایک تال میل پر مبنی مربوط  طریقہ کار اپنایا جائے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016NVC.jpg

.ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں 11 مئی کو منایا جانے والا قومی ٹیکنالوجی کا دن ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تکنیکی دنیا کے بڑے بڑے ادارے، محققین اور انجینئروں کی کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ اس سال، قومی ٹکنالوجی ڈے کا فوکس تھیم ‘‘اٹل ٹنکرنگ لیبز’’ ہوگا، جو کہ 2016 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی ایک شاندار پہل ہے تاکہ نوجوان ذہنوں میں دلچسپی پیدا کرنے کےلئے اسکول اور تدریسی ادارے کی سطح پر تشریح کے ذریعے اختراعی اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جا سکے ۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے گزشتہ 9 برسوں میں تکنیکی شعبے میں زبردست ترقی دیکھی ہے، یہ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی طرف سے کی گئی تاریخی اصلاحات کی واہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیکنالوجی ڈے، سائنس دانوں اور انجینئروں کی ترقی کے محرکات کے طور پر کوششوں کو تسلیم کرنے کا بہترین موقع ہے۔

11 مئی کو منائے جانے والے قومی ٹیکنالوجی ڈے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ، آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں ایوارڈز کی معقولیت، سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی) کی تشکیل پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور پروجیکٹوں میں تقرری کے لئےتکنیکی اسٹاف کے لئے عمر میں چھوٹ کاجائزہ لینا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DF2X.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایک بار سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل (ایس ایم سی سی) کے نافذ ہونے کے بعد، تمام شعبہ جات کی کامیابی کی کہانیوں کو مرتب کرکے عام لوگوں تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ ہندوستان کی سائنسی صلاحیت کے بارے میں تمام شراکت داروں میں عام بیداری پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اور محکمے علاقائی زبانوں میں معلومات پھیلانے، تخلیقی متن کی تخلیق اور سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق روزانہ نیوز بلیٹن کی تیاری میں مشغول رہنے کے لیے مل کر کام کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z5WW.jpg

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر ڈاکٹر اجے کمار سود اور سا ئنس کی 6  وزارتوں اورمحکموں نیز سائنس اورٹکنالوجی ، بایو ٹکنالوجی، سی ایس آئی آر، ارضیاتی سائنسز، خلاف اورایٹمی توانائی کے سکریٹریوں نے میٹنگ  میں شرکت کی

***

 

ش ح۔  ح ا۔ ف ر

U. No. 4889



(Release ID: 1922508) Visitor Counter : 82