وزارت دفاع
وزیر دفاع نے کنٹرول لائن پرعلاقائی فوج کی خاتون افسران کی تعیناتی کو منظوری دی
Posted On:
07 MAY 2023 6:29PM by PIB Delhi
وزارت دفاع، فوجی امور کے محکمے نے ایک اہم پیش رفت میں علاقائی فوج (ٹی اے) کی خاتون افسروں کے لیے موجودہ کیڈر کے انتظامی گنجائشوں میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
علاقائی فوج نے 2019 سے ٹی اے میں خاتون افسروں کو شامل کرنا شروع کر دیا تھا۔اب تک یہ خاتون آفسران ایکولوجیکل ٹاسک فورس یونٹوں، ٹی اے آئل سیکٹریونٹوں اور ٹی اے ریلوے انجینئر رجمنٹ میں خدمات انجام دینے کے قابل تھیں۔ اس عرصے کے دوران حاصل کردہ تجربے کی بنیاد پر، ٹی اے میں خاتون افسران کے لیے ملازمت کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کے لیے غور و خوض کے بعد ایک تجویز تیار کی گئیجسے اس سال اپریل میں عزت مآب وزیر دفاع نے منظوری دے دی۔
علاقائی فوج کی خاتون افسران کو اب تنظیمی ضرورت کے مطابق کنٹرول لائن پر خدمات انجام دینے والی علاقائی فوج کی انجینئر رجمنٹ کے ساتھ اور ٹی اے گروپ ہیڈ کوارٹر/ علاقائی فوج کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نئی دہلی میں اسٹاف آفیسر کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔
اس ترقی پسندانہ پالیسی اقدام کا مقصد خواتین افسران کی ملازمت کے دائرہ کار کو بڑھانا اور ان کی پیشہ ورانہ خواہشات کو پورا کرنا ہے۔ چونکہ اب وہ عملی آزمائش والے حالات میں کام کرنے اور عملے کی اہم تقرریوں میںخدمات انجام دینے سمیت اپنے مرد ہم منصبوں کی طرح یونٹوں اور تقرریوں کی وسیع رینج میں خدمات اور تربیت دیں گی۔
علاقائی فوج شہری فوجیوں کے فوج کے تصور پر مبنی ہے اور افسران شہری زندگی میں فائدہ مند طریقے سے ملازمت کرتے ہوئے بنیادی فوجی مہارتوں کی سالانہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1922440)
Visitor Counter : 156