نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

انوراگ سنگھ ٹھاکر اور جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے آج لکھنؤ میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس2022 کا لوگو،  شوبنکر(ماسکوٹ)،  مشعل، ترانہ اور جرسی کی لانچنگ کی


کھیلو انڈیا پلیٹ فارم، کھیل میں اعلیٰ کارکردگی کی تعمیر اور قوم کی خدمت میں نظم و ضبط رکھنے والے، وقف اور مرتکز نوجوانوں کی تیاری کے لئے ہے:جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 05 MAY 2023 6:29PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے لکھنؤ میں بدھ پورنیما کے مبارک موقع پر کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس اترپردیش 2022کے سرکاری لوگو، شوبنکر، مشعل، ترانہ اور جرسی کو پورے جوش اور حوصلے کے ساتھ لانچ کیا۔

اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ آج مجھے بہت اطمینان حاصل ہوا ہے کہ کھیلو انڈیا تحریک ، جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا تھا، آج ایک انقلاب میں تبدیل ہوچکی ہے اور یہ انقلاب آج ہندوستان کی سب سے بڑے ریاست اترپردیش میں پہنچ گئی ہے۔ان کھیلوں میں حصہ لینے والے یونیورسٹی کے ایتھلیٹ کو پتہ چل جائے گا کہ زندگی کا سب سے مشکل سبق سیکھنے کے لئے کھیل خود ایک بہترین راستہ ہے۔اسی لئے کھیلو انڈیا پلیٹ فارم ، کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کی تعمیر اور ملک کی خدمت کے لئے نظم و ضبط سے بھرپور ، وقف اور مرتکز نوجوانوں کی تیاری کے بارے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگی جی کی متحرک قیادت میں مجھے یقین ہے کہ اترپردیش اب تک کا سب سے اچھا کھیلوانڈیا گیم دینے کے لئے تیار ہے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ’’آج اترپردیش ریاست کے ماحول اور نظریے نے امن و قانون کی حکمرانی کے ساتھ بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہاں کھیل اور کھلاڑی پھل پھول رہے ہیں۔میں حصہ لینے  والے تمام ایتھلیٹ ، کوچوں کا استقبال کرتا ہوں۔ میں تیسرے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس اترپردیش 2022 کے حکام اور معاون عملے کو مبارکباد یتا ہوں اور ریاست میں ان کی بہترین رہائش کی امید کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم اس انعقاد کو یادگار بنانے کے لئے بہترین حالات ، کھیل سہولتوں اور بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنائے گی۔کھیلے گا انڈیا بڑھے گا انڈیا۔‘‘

’’کھیلو انڈیا پہل ملک کے کھیل ایکو سسٹم کے لئے بھی شاندار رہی ہے۔ابھی کچھ ہفتہ پہلے ہم  نے کھیلو انڈیا کے 5سال مکمل ہونے کا جشن منایا ہے۔پچھلے 5سالوں میں ہندوستانی کھیلوں کے پس منظر میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔کئی  کھیلو انڈیا ایتھلیٹ ہیں، جنہیں پچھلے کچھ برسوں میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مخصوص ہدف اولمپک پوڈیم اسکیم میں شامل کیا گیا ہے اورآج وہ کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کے وقار کو بلند کررہے ہیں۔ان مقابلوں اور مختلف اسکیموں کے ذریعے بنائے گئے کھیل ایکو سسٹم میں تال میل نے درحقیقت ہمارے ایتھلیٹ کو مقابلے کی ایک سطح سے دوسری سطح تک آسانی سے آگے بڑھنے میں مدد کی ہے۔‘‘

کوشل، نیتی اور دھیریہ کے نظریے سے متحرک ہوکر اترپردیش کے مختلف شہروں میں سرکاری طورپر یہ کھیل 25مئی سے 3؍جون 2023 تک منعقد ہوں گے۔عظیم الشان لانچ  غیر معمولی اور 3ڈی ڈسپلے کے ساتھ اینامارفک ویزوئل سے بھرپور ، ایک حیرت انگیز افتتاحی تقریب، شاندار لانچ، تکنیکی چمتکار جو کچھ انوکھی ثقافتی نمائشوں کے ساتھ آنکھوں کو خیرہ کردینے والی جو متاثر کن ہے، لانچ نے ٹیکنالوجی کی ایک وسیع ورچوئل دنیا کی نمائش کی ، جو تفریح اور دلچسپی س بھرپور ہے۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے چار ٹارچ ریلے کو بھی ہری جھنڈی دکھائی ، جو اگلے 20 دنوں میں ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست کے  مغربی ، مشرقی، وسطی اور بندیل کھنڈ علاقوں  کو عبور کریں گی۔دو گھنٹے تک چلنے والی تقریب میں نوجوانوں کے امو ر و کھیل کود اور اطلاعات و نشریات  کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ وزیر اعلیٰ بھی مہمان خصوصی تھے۔

موجود دیگر اہم شخصیتوں میں وزیر کھیل، اترپردیش سرکار جناب گریش چندر یادو، وزیر ٹرانسپورٹ(آزدانہ چارج)اترپردیش سرکار جناب دیا شنکر سنگھ، کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے محکمے ، اترپردیش سرکار کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جناب نونیت سہگل آئی اے ایس، اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  محترمہ ایکتا وشنوئی، اے آئی یو کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر پنکج متل، ایس اے آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، جناب سنجے سارسوت اور دیگر معزز لوگ شامل تھے۔

جناب گریش چندر یادو نے کہا :’’اترپردیش ایک کھیلوں کی ریاست کی شکل میں تیزی سے ابھررہی ہےاور جلد ہی اسے ’اسپورٹس ہب‘کی شکل میں جانا جائے گا۔ہم وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی کی رہنمائی میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس2022کی میزبانی کرنے اور ریاست کے کھیل سفر میں ایک اور میل کا پتھر جوڑنے کی امید کررہے ہیں۔ میں تمام شرکاء اور انعقاد کاروں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

تقریب کا آغاز صبح 9بجے اترپردیش کے وزیر کھیل جناب گریش چندر یادو نے ،وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کھیلو کے لوگوکی لانچنگ کی۔اس کے بعد جناب انوراگ ٹھاکر نے مشہور گلوکار پلاش سین کے ذریعے لکھے اور گائے گئے ’’کھیلو انڈیا-ہردل میں دیش‘‘ عنوان والے کھیلو کے ترانے کی نقاب کشائی کی۔

اس کے بعد انہوں نے سرکاری طورپر کھیلو کی جرسی لانچ کی، جس للت اپادھیائے، سدھا سنگھ اور دویا کاکران جیسے یوپی کے اہم کھلاڑیوں نے پہنا اور اسٹیج پر خود اعتمادی کے ساتھ دکھایا۔

کھیل کا شوبنکر (ماسکوٹ)بارہ سنگھا،پرکشش متحرک ریاستی جانور، جو ’’گرو سے گورو‘‘کی علامت ہے، کی اس موقع پر نقاب کشائی کی گئی۔

آخری نقاب کشائی کھیل مشعل کی تھی، جسے بعد میں اترپردیش کے کھیل آئیکان للت اپادھیائے، وندنا کٹاریہ، سدھ سنگھ، وجے یادو، دانش مجتبیٰ کے ذریعے ایک ایک کرکے اسٹیج پر لایا گیا۔کھیل دنیا کے ان عظیم کھلاڑیوں کے ذریعے مشعل سونپے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ نے اینامارفک اسکرین پر مشعل جلائی اور کینٹر پر 4سمتوں میں آگے بڑھنے والی چار مشعل ریلے کو ہری جھنڈی دکھانے کے لئے و ہ پارکنگ علاقے میں گئے۔

لوگو

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس2022اترپردیش کا سرکاری لوگو ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کی مالا مال وراثت کی نمائندگی کرتا ہے۔لوگو وراثت کی مالا مال روایتوں اور تاریخی ورثے کی نمائندگی کرتا ہےجو تمام پہلوؤں ، جیسے تعلیم، بنیادی ڈھانچہ اور کھیلوں میں اس کی ترقی کی بنیاد رہا ہے۔

شوبنکر(ماسکوٹ)

جیتو شوبنکر بارہ سنگھاکی نمائندگی کرتا ہے، ایک ناقابل یقین دودھ دینے والا جو ایک مضبوط تعمیر اور قابل ذکر رفتار کا دعویٰ کرتا ہے، کوشل ، نیتی اور دھیریہ کو اپنے مفہوم میں نمائش کرتا ہے، جو درحقیقت کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس کے جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔ اترپردیش اور اترپردیش کی ثقافتی وراثت کی طاقت اور گہرائی کا اظہار کرتا ہے۔

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس کے سرکاری ماسکوٹ کی شکل میں جیتو حوصلے کے ذریعے کی شکل میں کام کرے گا۔ ستائش کاروں کی مصروفیت کو بڑھاوا دے گااور پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم جذبے کی تعمیر کرے گا۔اترپردیش کے پرستار پوری ریاست میں جیتو کو دیکھنے کے لئے بے چین ہے، کیونکہ اس کا استعمال نئے کھیل پرستاروں کو متوجہ کرنے اور زیادہ سے لوگوں کو کھیلوں کے تئیں متحرک کرنے کے لئے کیا جائے گا۔جیتو ٹیم کے آرگنائزر ، کاروباری اور دیگر بازاری سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے میں بھی مدد کرے گا۔جس سے وہ اس انعقاد کی کامیابی کا ایک لازمی حصہ بن جائے گا۔

پچھلے کھیلو انڈیا کھیلوں کے ماسکوٹ  جیا اور وجے نے اسٹیج پر جیتو کا استقبال کیا۔

مشعل

کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس اترپردیش کی سرکاری مشعل ’شکتی‘نہ صرف اس کی وراثت اور اس کے جذبے کی علامت ہے، بلکہ ایک زندہ اَکائی بھی ہے، جو توانائی سے بھری ہوئی ہے۔دریائے گنگا ہر ایتھلیٹ کو اپنے آخری ہدف کی طرف آگے بڑھنے کے لئے تحریک دینے کی غرض سے ’شکتی ‘پر بنائی گئی ہے اور یہ بلندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مستقبل کا سامنا کرنے والا تیر قابل فخر ماضی اور اترپردیش کے مستقبل کا جشن مناتا ہے۔شکتی کی روشنی کی بنیاد میں مور کے پر اور  کمل کی  پنکھڑیاں بھی ہیں، جو اپنی خاموش توانائی سے پہاڑوں کو بھی ہلا سکتی ہیں اور تحریک کا طاقتور ذریعہ ہیں۔

گیمس

12روزہ کے آئی یو جی یوپی 2022 کا انعقاد وارانسی، نوئیڈا اور گورکھپور کے علاوہ ریاست کی راجدھانی لکھنؤ میں کیا جائے گا۔جس میں دہلی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج  شوٹنگ مقابلے کی میز بانی کریں گے۔کبڈی مقابلہ 23مئی 2023 کو نوئیڈا میں شروع ہوگا، جبکہ کچھ دیگر 24مئی 2023 کو مختلف جگہوں پر شروع ہوں گے۔

200ہندوستانی یونیورسٹیوں کے 4000 سے زیادہ ایتھلیٹ کھیلوں میں 21کھیل زمروں میں مقابلہ آرائی کریں گے، جو سرکاری طورپر 25مئی سے 03جون 2023 تک مقرر شدہ ہیں۔ افتتاحی تقریب 25 مئی 2023 کو لکھنؤ میں منعقد کی جائیں گی۔ یہ کھیل بہترین  کارکردگی کے سطح کو اوپر لے جائیں گےاور ہمت و وقار کے اعلیٰ سطح پر مقابلہ کھیل اور جیت کے لئے اس میں حصہ لیں گے اور بہترین کھیل جذبے کی مثال پیش کریں گے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4855)



(Release ID: 1922210) Visitor Counter : 143