بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قانون ساز  اسمبلی کے ارکان (ایم ایل ایز) کے ذریعہ اتر پردیش قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات

Posted On: 04 MAY 2023 3:37PM by PIB Delhi

اتر پردیش قانون ساز کونسل میں دو کیژوَل  خالی جگہیں ہیں جن کے لئے  انتخاب قانون ساز اسمبلی کے ارکان  کے ذریعہ کیا جائے گا۔  خالی جگہوں کی  تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ممبر کا نام

الیکشن کی نوعیت

جگہ خالی ہونے  کی وجہ

 مدت کار

جناب  لکشمن پرساد ’’آچاریہ‘‘

ایم ایل ایز کے ذریعہ

15 فروری 2023 کو استعفیٰ دیا

30 جنوری 2027 تک

جناب بنواری لال

ایم ایل ایز کے ذریعہ

  15 فروری 2023 کو انتقال

06 جولائی 2028 تک

 

 

2. کمیشن نے مندرجہ ذیل عام شیڈول کے مطابق مذکورہ  بالا خالی جگہوں کو پُر کرنے کے لیے اراکین اسمبلی کے ذریعے اتر پردیش قانون ساز کونسل کے لیے دو الگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے: -

 

نمبرشمار

پروگرام

تاریخ

  1.  

نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ

11 مئی 2023 (جمعرات)

  1.  

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ

18 مئی 2023 (جمعرات)

  1.  

نامزدگیوں کی جانچ پڑتال

19 مئی 2023 (جمعہ)

  1.  

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ

22 مئی 2023 (پیر)

  1.  

پولنگ کی تاریخ

29 مئی 2023 (پیر)

  1.  

پولنگ کا        

صبح 09:00 بجے تا شام 04:00 بجے

  1.  

ووٹوں کی گنتی

29 مئی 2023 (پیر) شام 05:00 بجے

  1.  

کس تاریخ تک  انتخابات  مکمل ہوں گے

31 مئی 2023 (بدھ)

 

 

 

 

3. الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے  جاری کردہ کووڈ۔ 19  سے متعلق  رہنما خطوط جیسا کہ 29 مارچ 2023 کے پریس نوٹ کے پیرا 32 میں درج ہیں، لنک https://eci.gov.in/files/file/14863-general-election-to-legislative-assembly-of-karnataka-2023/ پر دستیاب ہیں۔ جن پر تمام افراد کو  الیکشن کے پورے عمل کے دوران ، جہاں بھی قابل اطلاق ہوں، عمل کرنا ہوگا۔

4. اتر پردیش کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ ریاست کے ایک سینئر افسر کو تعینات کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کرتے وقت  کووڈ۔ 19 سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق موجودہ ہدایات کی تعمیل کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 4815


(Release ID: 1921999) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu