ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو کا کہنا ہے کہ عالمی اخراج میں زبردست کمی اور قابل تجدید وسائل کی توسیع کے لیے لازمی اہداف کی ضرورت کے بارے میں پیٹرس برگ کے آب و ہوا سے متعلق مذاکرات میں وسیع تر اتفاق رائے ہوا ہے
Posted On:
04 MAY 2023 12:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 مئی ،2023
ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا میں تبدیلی نیز محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ برلن میں، پیٹرس برگ کے آب و ہوا سے متعلق مذاکرات ، مندوبین کی جانب سے سی او پی 28 میں کئے گئے مشترکہ فیصلوں کے لئے بنیادی کام کرنے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئے۔ سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ عالمی اخراج میں زبردست کمی اور قابل تجدید وسائل کی توسیع کے لیے لازمی اہداف کی ضرورت کے بارے میں پیٹرس برگ کے آب و ہوا سے متعلق مذاکرات میں وسیع تراتفاق رائے ہوا ہے۔
جناب یادو نے کہا کہ ہندوستان نے ان مذاکرات میں اپنا موقف مضبوطی سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے اس بات کو نمایاں کیا گیا ہے کہ اس تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کسی کےبھی محروم نہ رہ پانے کے جذبے کے تحت منصفانہ، کفایتی اور سبھی کی شمولیت والی جامع توانائی کی منتقلی کے لیے تعاون کی ضرورت کو تسلیم کرنا بہت ضروری ہے۔
جناب یادو نے کہا کہ صاف ستھری اور آلودگی سے مبرا توانائی کے ہدف کی حصولیابی کی کوشش کے دوران ، مقامی آبادی کے ذریعہ معاش اور مقامی معیشت کے تحفظ کے مقصد سے جو موجودہ توانائی کے نظام پر منحصر ہے، معیشت کو متنوع بنانے پر توجہ مرکوز کرنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سےپہلے جناب بھوپندر یادو نے ’عالمی صورتحال اور عالمی تبدیلی کے لیے نقش راہ کے بارے میں کلیدی مذاکرات ‘ کے موضوع پر ایک اجلاس سے خطاب کیا ۔
مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے اس بات کو اجاگرکیا کہ عالمی صورتحال کے نتائج کے مطابق اس بات پر توجہ مرکوزکی جانی چاہئے کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، اقدامات اور تدارکی اقدامات ،ترقی پذیر ممالک کی غربت کے خاتمے سمیت ترقیاتی ترجیحات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جی ایس ٹی کے نتائج کے تحت پائیدار طرز زندگی کے ساتھ ساتھ پائیدار کھپت کے بارے میں پیغام دیا جانا چاہیے تاکہ قومی سطح پر طے شدہ تعاون (این ڈی سی) اور بڑھے ہوئے بین الاقوامی اشتراک کے اگلے مرحلے کو مطلع کیا جاسکے۔
*****
ش ح۔ ع م ۔ م ص
(U: 4812)
(Release ID: 1921897)
Visitor Counter : 135