کوئلے کی وزارت

گزشتہ پانچ سالوں میں کوئلے کی گھریلو پیداوار میں تقریباً 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے


کوئلہ کی وزارت پائیدار کان کنی اور بہتر پیداوار کو یقینی بناتی ہے

Posted On: 03 MAY 2023 3:44PM by PIB Delhi

مالی سال 2018-19 میں 728.72 ملین ٹن کے مقابلے میں مالی سال 2022-23 میں ہندوستان کی کل کوئلہ پیداور میں تقریبا 22.6 فیصد اضافہ کے ساتھ 893.08 ملین ٹن کوئلہ کی پیداوار ہوئی۔ گھریلو کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کوئلے کی درآمد پر انحصار کم کرنے کے لیے کوئلے کی وزارت کی ترجیح ہے۔ پچھلے 5 سالوں میں، کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوار مالی سال 2018-19 میں 606.89 ملین ٹن کے مقابلے میں 15.9 فیصد کے اضافے کے ساتھ 703.21 ملین ٹن ہو گئی ہے۔ مالی سال 2018-19 میں 64.40 ملین ٹن سے 4.3 فیصد اضافے کے ساتھ ایس سی سی ایل نے مالی سال 2022-23 میں 67.14 ملین ٹن کوئلہ پیدا کرکے متاثر کن نمو درج کی ہے۔ کیپٹو اور دیگر کوئلے کی کانوں نے مالی سال 2022-23 میں 113.7 فیصد اضافے کے ساتھ 122.72 ملین ٹن پیداوار بھی ریکارڈ کی ہے ، جو مالی سال 2018-19 میں 57.43 ملین ٹن تھا۔

 

 

 

وزارت کوئلہ نے تمام شعبوں کی طلب کو پورا کرنے اور تھرمل بجلی گھروں میں کوئلے کے مناسب اسٹاک کو یقینی بنانے کے لیے خود انحصاری کے حصول کے لیے گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے سلسلے میں متعدد اقدامات شروع کیے ہیں۔ کوئلے کی پیداوار میں غیر معمولی نمو نے قوم کی توانائی کی حفاظت کے لیے راہ ہموار کر دی ہے۔ مالی سال 2023- 24 کے لیے مقرر کوئلے کی سالانہ پیداوار کا ہدف 1012 ملین ٹن ہے۔

اس کے علاوہ، وزارت ماحولیاتی تحفظ، وسائل کے تحفظ، معاشرتی فلاح و بہبود، اور اپنے جنگلات اور حیاتیات کو محفوظ رکھنے کے اقدامات پر زور دے کر، کوئلے کی پیداوار کے ساتھ مل کر پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال طور پر شامل ہے۔ وزارت کوئلہ نے کانوں میں کوئلے کی سڑک کی نقل و حمل کو ختم کرنے کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر تیار کرنے کے لیے بھی ایک حکمت عملی تیار کی ہے اور ’فرسٹ میل رابطے‘ کے منصوبوں کے تحت کوئلے کی نقل و حمل اور لوڈنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

03-05-2023

U: 4788



(Release ID: 1921793) Visitor Counter : 136