نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منی پور یونیورسٹی 4 مئی 2023 کو ’’ مشترکہ مستقبل:جمہوریت اور گورننس میں نوجوان‘‘موضوع پر وائی20سیمینار منعقد کرے گی


یونیورسٹی تقریباً 550شرکاء کی میزبانی کرے گی، جن میں 26غیر ملکی پینلسٹ اور نمائدے شامل ہیں

Posted On: 03 MAY 2023 2:42PM by PIB Delhi

منی پوریونیورسٹی 4 مئی 2023 کو’’ مشترکہ مستقبل:جمہوریت اورگورننس میں نوجوان‘‘موضوع پروائی20سیمینارمنعقدکرے گی۔ یہ موضوع وائی 20 ہندوستان چوٹی اجلاس کے 5موضوعات میں سے ایک ہے۔

سیمینار کا فوکس نوجوانوں پر ہوگا، تاکہ جی 20 چوٹی اجلاس کو تمام رینکوں سے اُوپر اٹھ کرسب کے لئے قابل شراکت داری بنایا جاسکے۔ حکومت ہند کا مقصد اس سیمینار کے توسط سے منی پور کے تمام 16اضلاع تک پہنچنا ہے۔ یونیورسٹی تقریباً 550 شرکاء-26غیر ملکی پینلسٹ اور نمائندے، منی پور کے باہر کے 38پینلسٹ اور نمائندے اور منی پور کے 69پینلسٹوں کی میزبانی کرے گی۔سیمینار میں منی پور یونیورسٹی سے ملحق کالجوں کے تقریباً طلبا بھی حصہ لیں گے۔

منی پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر این لوکیندر سنگھ نے کہا کہ اگر چہ منی پور ایک چھوٹی ریاست ہے،لیکن کھیل اور ثقافت میں اس کی بڑی خدمات ہے۔نوجوان اپنی اپنی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں کافی اچھی کارکردگی کا مطاہرہ کرتے رہے ہیں۔ہمارے طلباء کی اس بے مثال   حصولیابی کے سبب حکومت ہند نے یہ ذمہ داری دے کر مہربانی کی ہے۔

انہوں نے کہا گزشتہ ایک یا دو دہائیوں میں تعدا داور معیار کے نقطہ نظر سے ہندوستان کے نوجوانوں اور طلباء کی آبادی میں وسیع طور پر توسیع ہوئی ہے۔ہندوستان طاقتور نوجوان قوت کے ساتھ ایک نوجوان ملک ہے اور نوجوانوں پر مرکوز پالیسیوں پر کام کررہا ہے۔

وائی 20 چوٹی اجلاس کے سربراہ پروفیسر آر کے ہیماکمار سنگھ نے کہا کہ ریاست کے نوجوان کھیل اور ثقافت میں بہت زیادہ باصلاحیت ہیں، اس لیے انہیں جمہوریت اور گورننس میں باصلاحیت بنایا جانا چاہئے۔پروفیسر آر کے ہیما کمار سنگھ نے کہا کہ ریاست کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے طلباء تک رسائی کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پروگرام کو لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

اجلاس کے کنوینر پروفیسر ڈبلیو چاند بابو سنگھ نے کہا کہ ہندوستان جی 20 کی18 ویں  صدارت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی20 ممالک کا عالمی تجارت پر 85فیصد کنٹرول ہے، اس لئے جی 20 ممالک کے ذریعے لیے گئے فیصلوں کی عام طور سے عالمی سطح پر قبولیت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی صدارت کے دوران وائی 20 سمیت 11ورکنگ گروپ ہیں اور وائی 20 کے اندر 5ذیلی موضوعات ہیں، جن میں سے ’’مشترکہ مستقبل:جمہوریت اور گورننس میں نوجوان‘‘ایک ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہندوستان ایک کرہ ارض ، ایک خاندان اور ایک مستقبل کی بات کررہا ہے اور قومی تعمیر میں کسی کو بھی نہیں چھوڑا جانا چاہئے۔ اس لئے نوجوانوں کی شراکت داری انتہائی اہم ہے۔‘‘

ستمبر 2023 میں ہونے والے آخری جی 20 چوٹی اجلاس میں معلومات مہیا کرنے اور گھریلو و عالمی پلیٹ فارموں پر ہندوستانی نوجوانوں کی آواز اور ان کی تشویش کو سننے کے لئے سیمینار کی سفارشات پر غور وخوض کیا جائے گا۔

وائی 20 چوٹی اجلاس کے چیئر مین جناب ہیما کمار نے اداروں اور ریاست کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے نوجوانوں کے مستقبل کے مفاد میں تحریک اور ہر سال کی شکل میں سیمینار میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(03.05.2023)

(U: 4783)

 


(Release ID: 1921748) Visitor Counter : 139