سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل اختراعات اور اسٹارٹ اپ جیسے شعبوں میں شراکت داری کو بڑھائیں گے اور گہرے دو طرفہ تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کریں گے


ہندوستان اور اسرائیل نے آج صنعتی تحقیق اور ترقی کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس میں ٹیکنالوجی کے کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے

  سی ایس آئی آر-سائنس سنٹر میں مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی پروقار  موجودگی میں  سی ایس آئی آر اور ریاست اسرائیل کی وزارت دفاع، دفاعی تحقیق اور ترقی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی ڈی آر اینڈ ڈی) کے درمیان کثیر شعبوں سے تعلق رکھنے والے معاہدے پر دستخط ہوئے

Posted On: 02 MAY 2023 5:52PM by PIB Delhi

ہندوستان اور اسرائیل جدت طرازی اور اسٹارٹ اپ جیسے شعبوں میں شراکت داری کو بڑھائیں گے اور گہرے دو طرفہ تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کریں گے۔

یہ بات آج یہاں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی  سائنسز؛ وزیر اعظم پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اس وقت کہی جب آج یہاں اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سربراہ ڈاکٹر ڈینیل گولڈ کی قیادت میں اسرائیل کے ایک اعلیٰ سطحی وفد  نے ان سے ملاقات کی۔

1.jpg

اس موقع پر ہندوستان اور اسرائیل نے صنعتی تحقیق اور ترقی کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس میں ٹیکنالوجی کے کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی، جیسے ایرو اسپیس، الیکٹرانکس آلات، سول، انفراسٹرکچر اور انجینئرنگ، ماحولیات، ماحول ، زمین اور سمندر سائنس اور پانی، کان کنی ، معدنیات، دھاتیں اور مواد، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز، توانائی (روایتی اور غیر روایتی) اور توانائی کے آلات، زراعت ،  تغذیہ  اور حیاتیاتی ٹیکنالوجی اور صحت کی دیکھ بھال ۔

سی ایس آئی آر- سائنس سنٹر نئی  دہلی.میں اگست میں مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں سی ایس آئی آر اور ریاست اسرائیل کی وزارت دفاع دفاعی تحقیق اور ترقی کے ڈائریکٹوریٹ(ڈی ڈی آر اینڈ ڈی) کے درمیان کثیر شعبوں کے معاہدے پر دستخط  کئے گئے ۔  

معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2023 ملک کے لیے بہت اہم سال ہے کیونکہ ہندوستان وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جی 20 کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ وہ سال بھی ہے جب ہندوستان اور اسرائیل کامیاب سفارتی تعلقات کے 30 سال کا جشن  منا رہے ہیں۔

2.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ یہ معاہدہ جدت طرازی ، ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپس جیسے شعبوں میں ہندوستان-اسرائیل شراکت داری میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان-اسرائیل نہ صرف دو طرفہ شراکت دار ہیں، بلکہ پانی، توانائی، نقل و حمل، خلائی امور ، صحت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری اور نئے اقدامات کے ذریعے، ہماری دنیا کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے  لئے ہندوستان، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اتحاد‘‘ آئی 2 یو 2 ’’   گروپ کے ذریعے  ایک بڑا کردار ادا کرتے ہیں ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت زمینی سطح پر ضروری پالیسی اور بجٹ میں معاونت فراہم کر کے ہمارے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی( ایس اینڈ ٹی) ترقیات اور سٹارٹ اپ اختراعات کو فروغ دے رہی ہے۔ ٹیکنالوجی ہمیشہ ہندوستانی ثقافت کا ایک لازمی حصہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سائنس کو ترقی اور فروغ کے سب سے طاقتور آلات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر ابھرتے ہوئے منظر نامے اور مسابقتی معیشت میں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ خلائی، صحت، خوراک، زراعت، توانائی، ایرو اسپیس، اسمارٹ سٹیز، ماحولیات، انفراسٹرکچر، مٹیریل وغیرہ اور پائیدار ترقی ہماری موجودہ حکومت کے اہم ستون اور مرکوز شعبے ہیں۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سربراہ  بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر ڈینیئل گولڈ نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ 2023-2022  میں ہندوستان اور اسرائیل نے کامیاب سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل بہت اچھے دوست ہیں ، ساتھ ہی ساتھ اعلی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کرنے کی بہت سی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

3.jpg

وزیر موصوف کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان پانی، زراعت، انسداد دہشت گردی اور دفاع سمیت تمام تعاون کے شعبوں میں دو طرفہ مشاورتی طریقہ کار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع خاص طور پر اسرائیل کے ساتھ تعاون کا ایک ترجیحی معاملہ رہا ہے اور نومبر 2021 میں ڈیفنس آر اینڈ ڈی آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) اور ڈی ڈی آر اینڈ ڈی نے جدت طرازی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای میں آر اینڈ ڈی کو تیز کرنے کے لیے ٹیکنالوجیز کے دوہرے استعمال کی ترقی کے مقصد سے دو طرفہ اختراعی معاہدے (بی آئی اے) پر دستخط کیے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خاص طور پر ٹیکنالوجی کی ترقی اور عمل آوری کے لیے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ سی ایس آئی آر صنعتی تحقیق اور ترقی پر اپنی مضبوط توجہ کے ساتھ، ایک دوسرے کے گھریلو صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے اور دوسرے ممالک تک اپنی مشترکہ ترقی کے فوائد پہنچانے کے لئے بھی ،اپنے اسرائیلی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے ۔

4.jpg

وزیر موصوف نے یہ  معلوم کرکے  خوشی کا اظہار کیا کہ صحت کی دیکھ بھال میں مشترکہ سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی ہیں، اور دیگر اہم شعبوں جیسے ایرو اسپیس، کوانٹم ٹیکنالوجیز، لیزر، گرین  ہائیڈروجن، آلات اور پانی کے لیے ایک آگے بڑھنے کا  راستہ بھی طے کرلیا  گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنی بات کااختتام کرتے ہوئے  ڈی جی، سی ایس آئی آر اور ہیڈ ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کو تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر مبارکباد پیش کی ۔

*************

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.4767


(Release ID: 1921575) Visitor Counter : 158