وزارت خزانہ

سرکار نے کووڈ -19مدت کے لئے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو راحت دینے کے لئے وِواد سے وشواس اسکیم شروع کی، اس کااعلان سال 24-2023 کے مرکزی بجٹ میں کیا گیا تھا


اسکیم کے تحت دعویٰ بھیجنے کی آخری تاریخ 30 جون 2023 ہے

Posted On: 02 MAY 2023 4:27PM by PIB Delhi

وزارت مالیات کے محکمہ اخراجات نےبہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)کو کووڈ مدت کے لئے راحت  مہیاکرنے کی غرض سے ’’وِواد سے  وشواس1-ایم ایس ایم ای کو راحت‘‘اسکیم کا آغازکیا ہے۔ اس اسکیم کا اعلان مرکزی بجٹ 24-2023 میں مرکزی وزیر مالیات محترمہ نرملا سیتا رمن نے اپنی  بجٹ تقریر میں کیا تھا۔انہوں نے مرکزی بجٹ کی  دفعہ 46 میں کہا تھا:

’’ایم ایس ایم ای کے ذریعے کووڈ مدت کے دورن معاہدے کو نمٹانے میں ناکامی کے معاملوں میں بولی یا نمائشی  تحفظ سے متعلق ضبط کی گئی رقم کا 95فیصد سرکار اور سرکاری اِکائیوں کے ذریعے انہیں واپس کردیا جائے گا۔اس سے ایم ایس ایم ای کو راحت ملے گی۔‘‘

وزارت مالیات کے محکمہ اخراجات نے 6فروری 2023 کو حکم نامہ جاری کرکے اسکیم کی وسیع ڈھانچے کا اشارہ دیا تھا۔ اس سلسلے میں آخری ہدایت کووڈ سے متاثر بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو ہوئے نقصان کا احاطہ کرنے کے لئے توسیع اور ری فنڈ کی حد میں رعایت 11اپریل 2023 کو جاری کی گئی تھی۔ یہ اسکیم 17اپریل 2023 سے شروع کی گئی تھی اور دعویٰ پیش کرنے کی آخری تاریخ 30  جون 2023 ہے۔

انسانی تاریخ کے سب سے بڑے بحرانوں میں سے ایک کووڈ-19وباء کا معیشت پر گہرا اثر پڑا ہے۔ خاص طور سے ایم ایس ایم ای پر اس وباء سے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت مہیا کی جانے والی راحت ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بڑھاوا دینے اور اسے جاری رکھنے میں سرکار کی کوششوں کا آئینہ ہے۔

اسکیم کے تحت کارکردگی ضمانت ، بولی ضمانت اور کووڈ -19وباء کے دوران ضبط ؍کٹوتی کئے گئے نقصان کی بھرپائی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

وزارت مالیات کی اس اسکیم کے توسط سے کووڈ-19مدت کے دوران متاثرہ ایم ایس ایم ای کو درج ذیل اضافی فائدہ دینے کا فیصلہ لیا:

  1. ضبط کی گئی کارکردگی ضمانت کا 95فیصد واپس کیا جائے گا۔
  2. بولی ضمانت کا 95فیصد واپس کیا جائے گا۔
  3. کاٹے گئے پہلے سے مقرر شدہ نقصان (ایل ڈی)کا 95فیصد واپس کیا جائے گا۔
  4. وصول کی گئی جوکھم خرید رقم کا 95فیصد واپس کیا جائے گا۔
  5. اگر کسی فرم کو صرف ایسے معاہدوں پر عمل آوری میں چوک کے سبب پابندی لگائی گئی ہے تو خرید اِکائی کے ذریعے مناسب   حکم جاری کرکے اس طرح کی پابندی کو بھی رد کردیا جائے گا۔حالانکہ اگر کسی فرم کو عبوری مدت (یعنی حکم نامے کے تحت پابندی  لگانے کی تاریخ اور رد کرنے کی تاریخ)میں پابندی کے سبب کسی معاہدے کے لئے نظر انداز کردیا گیا ہے تو کوئی دعویٰ نہیں کیا جائے گا۔
  6. ایسی واپس کی گئی رقم پر کوئی سود نہیں دیا جائے گا۔

 حکومت ہند کی تمام وزارتوں ؍محکموں کے سیکریٹریوں  اور مرکز و ریاست کے چیف سیکریٹریوں ؍منتظم کاروں کو محکمہ اخراجات کے ذریعے جاری دفتری میمورنڈم کے مطابق کسی کے ذریعے کئے گئے مال   اور خدمات کی خرید کے تمام معاہدوں میں راحت فراہم کی جائے گی۔ ایم ایس ایم ای کے ساتھ وزارت؍محکمہ ملحق یا ماتحت دفتر ؍خود مختار اِکائی، مرکزی عوامی سیکٹر صنعت (سی پی ایس ای)؍مرکزی پبلک سیکٹر کے بینک؍مالیاتی ادارے وغیرہ  جو درج ذیل معیارات کو پورا کرتے ہیں:

  1. سپلائر ؍ٹھیکے دار کے ذریعے دعویٰ کئے جانے کی تاریخ کو ایم ایس ایم ای وزارت کی لازمی اسکیم کے مطابق ایک بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعت کی شکل میں رجسٹرڈ۔ ایم ایس ایم ای کو کسی بھی زمرے کے سامان اور خدمات کے لئے رجسٹرڈ کیا جاسکتا ہے۔
  2. معاہدے میں مقرر شدہ بنیادی تقسیم مدت ؍مکمل مدت 19فروری 2020 اور 31مارچ 2022 کے درمیان تھیں۔(دونوں تاریخیں شامل ہیں)۔

سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)نے اس اسکیم کو نافذ کرنے کے لئے ایک وفد ویب –پیج بنایا ہے۔ اہل دعووں کو صرف جی ای ایم کے توسط سے نمٹایاجائے گا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4748)



(Release ID: 1921485) Visitor Counter : 136