بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مقبول ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘کی 100ویں ایپی سوڈ کے موقع پر کے وی آئی سی نے ہریانہ کے بھیوانی کے دولہیڈی گاؤں میں’من کی بات‘ کی 98ویں قسط کے ’سوچھتا کے سپاہیوں‘ کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 30 APR 2023 2:45PM by PIB Delhi

بھیوانی، ہریانہ کے دولہیڈی گاؤں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے مقبول ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 100ویں قسط کے موقع پر آج کھادی اور دیہی صنعت کمیشن (کے وئی آئی سی) نے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام ’من کی بات‘ کی 98ویں قسط کے 'سوچھتا کے سپاہیوں' کے اعزاز میں کرنے اور حکومت ہند کی اہم اسکیم 'وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام' (پی ایم ای جی پی) کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SF15.jpg

کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار نے پی ایم ای جی پی بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے 'من کی بات' پروگرام نے کھادی کو خود انحصار بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا وژن نوجوانوں کو محض ملازمت کے متلاشی بننے کے بجائے 'نوکری دینے والا' بنانا اور دوسرے نوجوانوں کے لیے ایک تحریک بننا ہے۔ اس بیداری کیمپ میں آس پاس کے گاؤوں کے 2 ہزار سے زیادہ  لوگوں نے شرکت کی۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T58B.jpg

ہریانہ کے دولہیڈی گاؤں کی حال ہی میں من کی بات کی 98ویں قسط میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس گاؤں کے صفائی کے سپاہیوں کی تعریف کی تھی۔ دولہیڈی گاؤں کے نوجوانوں نے یووا سوچھتا اے وَم جن سیوا سمیتی کے نام سے ایک تنظیم بنائی تھی جو شہر کے مختلف علاقوں سے کئی ٹن کچرا صاف کرتی تھی۔

جناب منوج کمار نے دولہیڈی گاؤں کے تمام 'صفائی سپاہیوں' کو مبارکباد دی اور اپنے علاقے کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو پی ایم ای جی پی سے جوڑ کر روزگار پیدا کرنے میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QQP1.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at15.50.32SC0R.jpeg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-04-30at15.50.54Q5KF.jpeg

ہریانہ حکومت اور بینکوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کھادی اور گاؤں کے صنعت کمیشن کے ملازمین اور افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی، جو پی ایم ای جی پی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کو خود انحصار بننے اور اپنی برادریوں کی ترقی میں تعاون دینے کی ترغیب دینے میں انتہائی کامیاب رہا۔

۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                             

U4665


(Release ID: 1920948) Visitor Counter : 142