وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم سے تین مئی کے درمیان مالدیپ کا دورہ کریں گے

Posted On: 30 APR 2023 10:09AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم مئی سے تین مئی 2023 کے درمیان مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران جناب راجناتھ سنگھ مالدیپ کی اپنی ہم منصب محترمہ ماریہ احمد دیدی اور امور خارجہ کے وزیر جناب عبداللہ شاہد کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر دفاع مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح سے بھی ملاقات کریں گے۔

خطے میں دوست ممالک اور شراکت داروں کی صلاحیت سازی کے لیے ہندوستان کے عزم کے مطابق جناب راج ناتھ سنگھ مالدیپ کی قومی دفاعی افواج کو ایک تیز گشتی جہاز اور ایک لینڈنگ کرافٹ تحفہ میں دیں گے۔ اپنے قیام کے دوران وہ ملک میں جاری پروجیکٹ سائٹس کا بھی دورہ کریں گے اور ہندوستانی باشندوں سے بات چیت کریں گے۔ وزیر دفاع کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتوں کو استوار کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ہندوستان اور مالدیپ مشترکہ چیلنجوں بشمول سمندری سلامتی، دہشت گردی، بنیاد پرستی، قزاقی، اسمگلنگ، منظم جرائم اور قدرتی آفات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کر رہے ہیں۔ ساگر کا ہندوستان کا وژن (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے ساتھ ساتھ اس کی‘پڑوسی سب سے پہلے’ پالیسی کے ساتھ ساتھ مالدیپ کی ‘پہلے بھارت’ پالیسی بحر ہند کے علاقے میں مشترکہ طور پر صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ملکر کام کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4661)



(Release ID: 1920876) Visitor Counter : 120