سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی بھارت اسٹارٹ اپس کے لیے غیر دریافت امکانات پیش کرتا ہے

Posted On: 28 MAR 2023 4:41PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنولوجی اور ارضیاسی  سائنس  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پی ایم او،عملہ ،عوامی شکایات ،پنشن ،جوہری توانائی اور  خلا کے مرکزی وزیر مملکت  ڈآکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  بھارت کا شمال مشرقی خطہ  اسٹارٹ اپ کے لئے غیر دریافت   امکانات پیش کرتا ہے۔

شمال مشرقی خطے کے ریسرچ اور ریسورس سینٹر ،مرانڈا  ہائوس  کے ذریعہ  'شمال مشرقی بھارت  میں اسٹارٹ اپ،استحکام ،اختراع اور صنعت کاری  پر دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس '  کے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے ،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  ملک کا شمال مشرقی  حصہ بڑی آسانی کے ساتھ  اختراع کی زمین ہے۔ شمال مشرقی خطے کی خواتین ہمیشہ  سے ہی اسٹارٹ اپ ثقافت میں سب سے آگے  رہی ہیں اور جب سے اس خطے کو وزیراعظم جناب نریندر مودی  جی کی قیادت والی حکومت  نے ادارہ جاتی شکل دی ہے تب سے وہ اسٹارٹ اپ  ایکوسسٹم  میں سرکردہ رول ادا کررہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرق،اسٹارٹ اپ اور خواتین  ،مرکز کی مودی حکومت کی ہمیشہ  اہم ترجیحات رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ایک خطے کے طورپر  پچھلی حکومتوں نے شمال مشرق کو ہمیشہ نظر انداز کیا لیکن اب اس علاقے کو وزیراعظم  جناب نریندر مودی  کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ  دیگر علاقوں کے برابر  لایا گیا ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ  یوم آزادی  کے موقع پر  لال قلعہ  کی فصیل  سے 'اسٹارٹ اپ انڈیا اسٹینڈ اپ انڈیا' کا  اعلان کرنے کے ساتھ وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ شروع کی گئیں پہلوں کی وجہ سے بھارت  میں اسٹارٹ اپ  کی تعداد 2014 سے 2022 تک ،پچھلے آٹھ برسوں میں 300سے بڑھکر 90ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے اور ملک میں  100 سے زیادہ یونیکورن ہیں۔انہوں نے کہا آگے کہا کہ  بھارت کے 100 یونیکورن  میں سے 36 کی بانی  یا شریک بانی خواتین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خواتین اب حصہ داری کی قیادت والے کردار میں آچکی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کا اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم  دنیا میں تیسرے مقام پر ہے۔بھارت گلوبل  انوویشن  انڈیکس (جے آئی آئی ) میں سرفہرست 50 ملکوں میں شامل ہے اور دنیا کے سب سے اسٹارٹ اپ فرینڈلی ملکوں (ایشیا میں اہم)میں سے ایک ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم میں مختلف شراکت داروں جیسے انکیوبیٹر،،ایکسی لریٹر اور دیگر وینچر فنڈ ابھر کر سامنے آئے ہیں،جس سے  بڑی تعداد میں اسٹارٹ اپ تیار ہوئے ہیں۔

 

 

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے 15-2014 سے اب تک اس خطے کی ترقی کے لئے متعدد اہم اقدامات کئے ہیں اور کنیکٹی وٹی میں بہتری  کی ہے،جس سے اس خطے کی ترقی تیزی سے ہوئی ہے۔شمال مشرق میں غیر  رعایت شدہ مرکزی وزارتوں /محکموں کو مرکزی خطے اور مرکز کے زیر انتظام  علاقے کے ذریعہ  حمایت یافتہ  منصوبوں میں اپنی مجموعی  بجٹ امداد(جی بی ایس) کا کم سے کم 10فیصد خرچ کرنا لازمی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم مودی نے 2014 سے شمال مشرق کی کایا پلٹ کرنی شروع کردی تھی اور تب سے لے کر اب تک انہوں نے شمال مشرق اور دلی کے درمیان  کے خلا کو پُر کرنے کا کام کیا ہے۔ شمال مشرق کی گھریلو ثقافتوں اور زبانوں کی فکر کسی نے نہیں کی لیکن جناب مودی نے انہیں بہت اہمیت دی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر  سنگھ نے خواتین صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی  کرنے اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کےلئے حکومت کے ذریعہ  حال ہی میں کی گئی پہلوں کی بات کی جیسے  کرن یوجنا،کیوری پہل،وگیان جیوتی پروگرام ،فیلوشپ اور کئی دیگر ،حالانکہ شمال مشرق  کی خواتین پہلے سے ہی روایتی  طورپر  بہت بااختیار اور پیشہ ور طورپر  فعال رہی ہیں۔

وزیر نے کہا کہ  امرت کال کے اگلے 25برسوں  میں سب سے زیادہ مواقع شمال مشرق ،ہمالیائی  علاقوں اور دریائوں پر مبنی  وسائل کو ملنے والے  ہیں۔انہوں نے اپنی بات کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ 'کانفرنس  میں کئی  نوجوان صنعت کار شامل ہورہی ہیں اور اپنے خیالات  اور تجربات کو مشترک کررہ ہیں۔مرانڈا ہائوس  ایک گرلس کالج ہونے کی وجہ سے اس کی قیادت کررہا ہے۔ہمارا  مقصد فرق  اور امتیاز کو ختم کرنا ہے۔حکومت میں رہتے ہوئے ان خواتین صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی  کےلئے  ہم ہمیشہ  تیار ہیں'۔

***********

 

ش ح ۔ ا م۔

U. No.4607



(Release ID: 1920483) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu