وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ  ویٹر نری کونسل آف انڈیا کے اشتراک سے کل مویشیوں کے علاج ومعالجہ کا عالمی دن منائے گا


اس دن کا موضوع ہے مویشیوں کے علاج ومعالجہ کے پیشے میں تنوع ،مساوات اور جامعیت کو فروغ دینا

اصل سرگرمیوں میں اصل دھارے کے موضوعات پر کانفرنس اور پینل مذکرات نیز مویشیوں کے علاج ومعالجہ سے متعلق تعلیم ملک میں خدمات اور ایک صحت میں ویٹر نری کا رول

Posted On: 28 APR 2023 10:28AM by PIB Delhi

مویشی اور ڈیری کا محکمہ ویٹر نری کونسل آف انڈیا کے اشتراک سے کل  مویشیوں کے علاج ومعالجہ کا عالمی دن 2023 منائے گا۔ یہ دن اپریل میں آخری ہفتے کو ہر سال ویٹر نری یعنی مویشیوں کے علاج ومعالجہ کے پیشے کے اعزاز میں منایا جاتا ہے۔ اس سال اس دن کا موضوع ہے مویشیوں کے علاج ومعالجہ کے پیشے میں تنوع ، مساوات اور جامعیت کو فروغ دینا۔

مویشیوں کے معالج کے اہم رول کو تسلیم کرنے کے لئے اور انسانی صحت اور فلاح وبہبود خوراک کی فراہمی ، خوراک کی مساوات اور تحفظ، ایکولوجی ادویات ، دواسازی کی ترقی ، بایو میڈیکل تحقیق ، دیہی ترقی کو ایجوکیٹرس ، تربیت دینے والوں اور پالیسی سازوں کے طور پر تسلیم کرنے ، مویشیوں کی پیداوار کے ذریعہ معاشی ترقی ، منیجمنٹ اور جنگلی جانوروں کے تحفظ اور ماحولیات اور بایو ڈاورسٹی کا تحفظ، بایو ٹیررزم کے خطرے کو روکتے ہوئے ہمارے ملک کا تحفظ کرنے کی خاطر مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ ویٹر نری کونسل آف انڈیا کے قریبی اشتراک سے 29 اپریل 2023 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں جشن منانے جارہا ہے۔

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اور ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کےو زیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان، ماہی پروری اور مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت جناب ایل مورگن اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

 ملک بھر میں ویٹر نری پروفیشن سے جڑے فریقوں کو اس بڑی تقریب میں مدعو کیا جائیگا۔ اہم سرگرمیوں میں اصل دھارے کے مضامین سے متعلق کانفرنس اور پینل مذاکرات  نیزویٹر نری تعلیم اور ملک میں خدمات اور ایک صحت میں ویٹر نری کے رول شامل ہیں۔

*****

ش ح۔ح ا۔س ا

U.No:4604



(Release ID: 1920433) Visitor Counter : 104