وزارت اطلاعات ونشریات
من کی بات @ 100 قومی کانفرنس کے دوران پینل میں شامل افراد کو منفرد گھریلو مصنوعات پیش کی گئیں
تحفوں میں کاوی اور پٹا چترا پینٹنگز سے لے کر ایٹی کوپّکا کے لکڑی کے کھلونے شامل تھے
Posted On:
27 APR 2023 5:03PM by PIB Delhi
من کی بات @ 100 کی قومی کانفر نس کے دوران اہم شخصیات اور پینل میں شامل افراد کو ملک بھر کے دست کاروں کے ذریعے بنائی گئی منفرد مصنوعات پیش کی گئیں ۔ ان دست کاروں کی ستائش ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روایتی فنون کو بحال کرنے کے لئے اپنے من کی بات کے مختلف خطابات میں کی تھی ۔
نائب صدر جمہوریہ ہند کو گوا کے مصور جناب ساگر مولے کی بنائی ہوئی منفرد کاوی پینٹنگ تحفے میں دی گئی۔ جناب ساگر مولے کونکن خطے کی کاوی پینٹنگز کو ایک جدید طرز کے ساتھ دوبارہ بحال کر رہے ہیں۔ گوا کی ذرخیز زمین میں پائے جانے والے چمکدار سرخ رنگ کو ماہرانہ طور پر مخلوط میڈیا کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تاکہ متنوع موضوعات کو زندہ کیا جا سکے، جس میں روایتی مندروں کے ڈیزائن اور تہواروں سے لے کر گاؤں کی زندگی تک شامل ہیں۔ جناب ساگر کی کوششوں سے صدیوں پرانا فن بحال ہوا ہے اور اس میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے اور اسے محفوظ کرنے کے لئے لوگوں نے توجہ کی ہے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دسمبر ، 2016 ء میں من کی بات کے ذریعے جناب ساگر کی کوششوں کی ستائش کی تھی ۔

دیگر اہم شخصیات اور پینل میں شامل افراد کو اڈیشہ کے بھاگیہ شری ساہو کے ذریعے پتھروں پر بنائی گئی پٹا چیترا کی پینٹنگز اور آندھرا پردیش کے سی وی راجو کے ذریعے بنائے گئے ایٹی کوپّکا کے لکڑی کے کھلونے پیش کئے گئے ۔
بھاگیہ شری ساہو، اپنے برش کے ذریعے بھگوان جگن ناتھ کو نمن کرتی ہیں اور مشرقی بھارت کی پٹا چترا کے قدیم ترین فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ، جب کہ روایتی پٹا چترا کپڑوں پر کی جانے والی مصوری ہے ، لیکن بھاگیہ شری نے اپنے طور پر ، انہیں مختلف سائز اور مختلف شکلوں کے پتھروں کو اس مصوری کے لئے منتخب کیا ہے ۔

ایٹی کوپّکا لکڑی کے کھلونے، آندھرا پردیش کے جی آئی ٹیگ شدہ دستکاری کی ابتدا وجیا نگرم کے راجا کے ذریعے ہوئی ہے۔ لکڑی سے بنے اور قدرتی رنگوں سے رنگے ہوئے، ان کھلونوں کو آخر میں لاکھ کے ساتھ لیپت کیا جاتا ہے، جو کہ متعدد کیڑوں کی ایک بے رنگ رال ہوتی ہے۔ سی وی راجو نے ایٹی کوپّکا لکڑی کے کھلونوں کے کرافٹس کی پرانی روایت کو کامیابی کے ساتھ بحال کیا ہے اور اپنی کوششوں کے ذریعے کرافٹ کمیونٹی کے معیار کو باشعور بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

من کی بات @100 پر قومی کانفرنس کا انعقاد کل نئی دلّی کے وگیان بھون میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے کیا گیا تھا ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ کے ذریعے افتتاح کردہ ، اس تقریب میں مرکزی وزیر جناب امت شاہ، جناب انوراگ ٹھاکر اور جناب اشونی ویشنو نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 27-04-2023 )
U. No. 4578
(Release ID: 1920299)