وزارت دفاع
بھارت -برطانیہ مشترکہ فوجی مشقیں ’’ ا جیہ واریئر 2023 ‘‘ برطانیہ کے سیلِس بری میدانوں میں شروع ہوگی
Posted On:
27 APR 2023 5:01PM by PIB Delhi
بھارت اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’ اجیہ واریئر-23 ‘‘ کا ساتواں ایڈیشن 27 اپریل سے 11 مئی ، 2023 ء تک برطانیہ کے سلسِ بری میدانوں منعقد کیا جائے گا ۔ اجیہ واریئر مشقیں ہر دو سال میں ہونے والی تربیتی مشقیں ہیں ، جو برطانیہ کے ساتھ برطانیہ اور بھارت میں باری باری منعقد کی جاتی ہیں ۔ پچھلا ایڈیشن اکتوبر ، 2021 ء میں اتراکھنڈ کے چوباٹیہ میں منعقد کیا گیا تھا ۔
ان مشقوں میں برطانیہ کی 2 رائل گورکھا رائفلز کے فوجی اور بہار رجمنٹ کے بھارتی فوجی شرکت کر رہے ہیں۔ بھارتی فوج کا دستہ 26 اپریل ، 2023 ء کو اپنے ملک میں تیار کردہ ہتھیاروں اور ساز و سامان کے ساتھ بھارتی فضائیہ کے سی – 17 طیارے کے ذریعے برائز نورٹن پہنچا ہے ۔ اس مشق کا مقصد مثبت فوجی تعلقات بحال کرنا، ایک دوسرے کے بہترین طرز عمل کو اپنانا اور ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے ، جب کہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت شہری اور نیم شہری ماحول میں کمپنی کی سطح کے ذیلی روایتی آپریشنز کو شروع کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے پر انحصار کرکے کارروائی کرنا ، فوجیوں کے درمیان تعلقات اور دونوں فوجوں کے درمیان دوستی کو بڑھاوا دینا ہے ۔
اس مشق کے دائرہ کار میں بٹالین کی سطح پر کمانڈ پوسٹ مشق ( سی پی ایکس ) اور کمپنی کی سطح پر فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز ( ایف ٹی ایکس ) شامل ہے۔ مشق کے دوران، شرکاء مختلف قسم کے مشنوں میں شامل ہوں گے ، جو مختلف مصنوعی حالات میں اپنی آپریشنل ذہانت کی جانچ کریں گے۔ اپنی حکمت عملی کی مشقوں کی نمائش اور ان کو بہتر بنانا اور ایک دوسرے کے آپریشن سے سبق حاصل کریں گے ۔
’’ اجیہ واریئر ‘‘ مشقیں بھارتی فوج اور برطانوی فوج کے درمیان دفاعی تعاون میں ایک اور اہم سنگ میل ہے ، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 27-04-2023 )
U. No. 4579
(Release ID: 1920295)
Visitor Counter : 139