مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے ’سٹی بیوٹی کا مپٹیشن‘ کا آغاز کیا
وارڈز؍عوامی جگہوں ، سہولیات، جمالیات اور ماحولیات وغیرہ تک رسائی کے پیمانے پرپرکھا جائے گا
واٹر فرنٹ، گرین اسپیس، سیاحتی؍ وراثتی مقامات اور بازار؍تجارتی مقامات کے زمرے کے تحت چنے گئے خوبصورت عوامی مقامات کو ریاستی؍ قومی سطح کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا
Posted On:
27 APR 2023 12:47PM by PIB Delhi
’سٹی بیوٹی کامپٹیشن‘ پورٹل https://citybeautycompetition.in کو وزارت نے 26 اپریل 2023 کو لائیو بنایا ہے۔ ملک بھر کے شہری مقامی ادارے (ULBs) آن لائن عمل کے ذریعے اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے کا مقصد ملک بھر کے شہروں اور وارڈوں کی طرف سے خوبصورت، اختراعی اور جامع عوامی مقامات بنانے کے لیے کی جانے والی تبدیلی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور پہچانناہے۔
اس مقابلے کے تحت، شہروں میں وارڈز اور عوامی جگہوں کا فیصلہ پانچ وسیع ستونوں یعنی (i) رسائی (ii) سہولیات (iii) سرگرمیاں (iv) جمالیات اور (v) ماحولیات کے پیمانوں پر کیا جائے گا۔ یہ مقابلہ شہروں میں سب سے خوبصورت وارڈز اور عوامی مقامات کو نوازے گا۔ جبکہ منتخب وارڈوں کو شہر اور ریاستی سطح پر نوازا جائے گا، چار زمروں یعنی واٹر فرنٹ، گرین اسپیس، سیاحتی/ ورثے کے مقامات اور بازار/ تجارتی مقامات کے تحت شہروں میں سب سے خوبصورت عوامی مقامات کو پہلے ریاستی سطح پر نوازا جائے گا اور اس کے بعد منتخب کردہ اندراجات پر قومی سطح کے ایوارڈز کے لیے غور کیا جائے گا۔
'سٹی بیوٹی کامپٹیشن' میں حصہ لینے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2023 ہے۔ حصہ لینے والے یو ایل بی مطلوبہ ڈیٹا/دستاویزات (بشمول تصاویر، ویڈیوز، پریزنٹیشن اور خود رپورٹ شدہ بنیادی معلومات) پر بنائی گئی آن لائن سہولت
https //citybeautycompetition.in
کے ذریعے جمع کر سکتے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج آف انڈیا (اے ایس سی آئی) نالج پارٹنر کے طور پر اس مشق میں وارڈز / یو ایل بی / ریاستوں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرے گا۔
سٹی بیوٹی کامپٹیشن وارڈز اور شہروں کو خوبصورت عوامی مقامات بنانے کے لیے اپنی مداخلتوں (انٹروینشنز) کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ مقابلہ وراثت اور ثقافت، پائیدار کمیونٹیز اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دے گا اور ریاستوں اور شہروں کے درمیان ایک دوسرے سے سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
***
ش ح ۔ ش ت۔ ک ا
(Release ID: 1920177)
Visitor Counter : 140