بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی کے چیئرمین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کے نوجوان پی ایم ای جی پی کے تحت قرضوں کے ذریعے چھوٹے یونٹ قائم کرنے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سودیشی مہم میں شامل ہو کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کر سکتے ہیں
Posted On:
26 APR 2023 11:20AM by PIB Delhi
راجستھان کے تین روزہ دورے کے دوران، کھادی اور دیہاتی صنعت کمیشن،(کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج کمار نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے منتر‘ملازمت فراہم کرنے والے بنیں ، نہ کے ملازمت کی تلاش کرنے والے’ کی تشہیر کرنے کے لیے کئی پروگراموں اور ورکشاپس میں حصہ لیا۔ 20 اپریل کو، جے پور کے رکن پارلیمنٹ ، جناب رام چرن بوہرا اور مختلف پنچایت سمیتی کے ممبران، سرپنچ، کھادی اداروں کے نمائندوں اور کمیشن کے سینئر افسران کی موجودگی میں وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی) پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اور 21 اپریل کو جے پور کے دادیا گاؤں میں پی ایم ای جی پی کے تحت ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کرکے اس اسکیم کے بارے میں تفصیلی معلومات براہ راست مستفیدین کے ساتھ شیئر کی گئیں۔
بیس (20) اپریل کو اسٹیٹ آفس، جے پور میں منعقدہ پی ایم ای جی پی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ جناب رام چرن بوہرا نے کہا کہ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن ہر گاؤں کو روزگار فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ موصوف رکن پارلیمنٹ نے مختلف پنچایت سمیتی/ ودھان سبھا حلقوں میں بیداری کیمپ منعقد کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘ووکل فار لوکل’ کے منتر نے کھادی کو ‘لوکل سے گلوبل’ بنا دیا ہے۔ اب کھادی صرف فیشن کی علامت نہیں ہے بلکہ غریبوں کی زندگی میں تبدیلی کا سب سے طاقتور وسیلہ بن چکی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کے نوجوان پی ایم ای جی پی کے ذریعے قرض لے کر چھوٹے یونٹ قائم کر کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سودیشی مہم میں شامل ہو کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کر سکتے ہیں۔
بیس(20 ) اپریل کو جے پور کے اپنے دورے کے دوران، کھادی سمواد پروگرام میں کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ کھادی کی فروخت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے وقف وژن کو پورا کرنے اور کھادی کاریگروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے، کے وی آئی سی نے کھادی کی فروخت میں اضافہ کیا ہے۔ کھادی کے کام میں مصروف تمام مزدوروں کی اجرت یکم اپریل سے ایک ہی بار میں تقریباً 35 فیصد بڑھ گئی، جو اپنے آپ میں ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘مجھے خوشی ہے کہ کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن نے 2014 سے کھادی کاریگروں کی اجرت میں 150 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔’’ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کھادی اور دیہی صنعت کی زیادہ سے زیادہ مصنوعات خرید کر ہر ہندوستانی کو ‘ آتم نربھر بھارت’ کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
راجستھان کے دورے کے دوسرے دن 21 اپریل کو جے پور کے گاؤں دادیا میں وزیر اعظم کے ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوک سبھا ایم پی، جے پور اور چیئرمین، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن کے چئیرمین اور مقامی لوگوں کے نمائندےموجود تھے۔ اس موقع پر پی پی ٹی کے ذریعے پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت درخواست دینے کے طریقہ کار کو پیش کرتے ہوئے اسکیم کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ کیمپ میں ہی ممبر پارلیمنٹ اور کے وی آئی سی کے چیئرمین نے بھی مستفید ہونے والوں کے ذریعہ قرض کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کروائیں۔جس کے نتیجے میں کیمپ میں لگ بھگ 70 سے 80 درخواست دہندگان نے درخواستیں کیں ۔ 22 اپریل کو اپنے دورے کے تیسرے دن، کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن، جے پور کے افسران اور ملازمین کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔
*************
ش ح ۔ س ب ۔ رض
U. No.4504
(Release ID: 1919730)
Visitor Counter : 147